Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ایک جاسوسہ کی داستان حیات

May 7, 2017May 7, 2017 0 1 min read
Indian Intelligence Agency RAW
Indian Intelligence Agency RAW
Indian Intelligence Agency RAW

تحریر : مسز جمشید خاکوانی
بریگیڈیر سید احمد ارشاد ترمذی فرام آئی ایس آئی اپنی ایک تحریر میں لکھتے ہیں دنیا کے متعدد سفارتخانوں نے اپنے عملے کے بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت کے لیئے ایمبیسی اسکول کھول رکھے ہیںخاص طور پر ان ممالک نے جن کے عملے کی تعداد زیادہ ہے اور طالب علم بھی کافی تعداد میں ہیں یہ سلسلہ دنیا کے تقریبا سبھی ممالک میں موجود ہے بظاہر یہ کسی بھی حوالے سے سفارتی آداب و قوائد کے خلاف نہیں مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان اسکولوں میں محض درس و تدریس کا کام ہی نہیں ہوتا بلکہ ان اسکولوں کے عملے کے ارکان کو تعلیمی سر گرمیوں کی آڑ میں جاسوسی کے کام پر بھی مامور کیا جاتا ہے خفیہ ایجنٹ اس طرح دوسرے اداروں مثلاًایرلائن کے دفاتر ،ہوٹلوں ،لینگوج سینٹرز، ایوان ہائے ثقافت و دوستی ،اور مراکز اطلاعات میں بھی تعینات کیے جاتے ہیں ہمیں اپنی معمول کی چیکنگ کے دوران اسلام آباد میں قائم انڈین ایمبیسی کے اسکول کی مس وینا کی سرگرمیاں کچھ مشکوک لگیں مسلسل نگرانی کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ اسکول کی تدریسی سرگرمیوں میں تو وہ کم حصہ لیتی ہے مگر اکثر اوقات شکار کی تلاش میں اسلام آباد کے چند گھروں میں دکھائی دیتی ہے ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ مس وینا کا بھارتی سفارت خانے کے ڈیفینس اتاشی اور ”را” کے فرسٹ سیکرٹری سے مستقل رابطہ ہے یہ دونوں پاکستان کے دفاعی ایٹمی راز چوری کرنے کے درپے تھے اور بھارتی ماتاہری انہی کی ہدایات پر عمل کر رہی تھی۔

مس وینا کی عمر پچیس چھبیس سال تھی لیکن دیکھنے میں وہ سترہ اٹھارا سال کی معصوم و بے ضرر لڑکی لگتی تھی ستواں ناک،کتابی چہرہ،کھلتا ہوا رنگ ،انتہائی متناسب جسم اور چال ڈھال میں ایک خاص قسم کا بانکپن گفتگوکا ایک مخصوص انداز اس کے خطرناک ہتھیار تھے اس کی خاموش نظریں گہرائیوں تک سرائیت کرتی محسوس ہوتی تھیں اس کے چہرے پر ہمہ وقت ایک ہلکی سی مسکراہٹ تو رہتی لیکن نظروں میں ایک اداسی بھی دکھائی دیتی تھی جیسے صدیوں پرانا ایک محل اپنی لٹی ہوئی رعنائیوں ،خوشیوں اور روشنیوں کے لوٹ آنے کا منتظر ہو جیسے تھکن سے چور چور مسافر اپنی منزل کا پتہ بھول چکا ہو اس کا جسم اور روح بھی ایکدوسرے سے الگ کسی انجانی منزل کی تلاش میں رہتے مزید معلومات کے لیے ہم نے ایک پاکستانی ہندو لڑکے کو اس اسکول میں داخلہ دلوایا اس لڑکے کی ماں نے ہمارے زیر ہدایات اس پر یہ ظاہر کیا کہ وہ اپنے بچے کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ رہنا چاہتی ہے اس کے لیے وہ ہر دوسرے تیسے روز اسکول جانے لگی یوں وہ مس وینا سے دوستی کرنے میں کامیاب ہو گئی اب وہ اکھٹے شاپنگ کرتیں سینما اور پارکوں میں اکھٹی جاتیں بلکہ ان کی دوستی اسکول سے نکل کر مارکیٹ اور گھر تک آ گئی مس وینا خوش تھی کہ اس نے ایک شکار پھنسا لیا ہے اسے معلوم نہ تھا کہ اس کا معصوم شکار خود ایک شکاری ہے کچھ ہی عرصے بعد ہمارے شک کی تصدیق ہو گئی وینا کا تعلیمی سرگرمیوں سے کوئی سروکار نہیں تھا وہ بھارتی جاسوس تھی اور ہمہ وقت اپنے آقائوں کے اشارے کی منتظر رہتی تھی تاکہ ان کے حکم کی بجا آوری کے مشن کو تکمیل تک پہنچا سکے۔

اب ہماری نظریں اس کی آمدورفت اور روزمرہ کی مصروفیات پر مرکوز ہو گئیں ہم انتظار میں تھے کہ وینا کہ پھینکے ہوئے جال میں کونسی پاکستانی مچھلی پھنستی ہے ایک روز بھارتی ایمبیسی کی طرف سے ایک بڑے ہوٹل میں کمرہ بک کروایا گیا یوں تو یہ ایک معمول کی بات تھی مگر سفارت خانے کے مہمانوں کی شناخت اور مصروفیات کے بارے میں آگاہ رہنا ہمارے فرائض میں شامل تھا (یہاں ہم سجن جندال کی بات کریں گے جس کی آمد اور مصروفیات کے بارے میں آگاہ رہنا بھی ایجنسی کی زمہ داری میں شامل تھا لیکن بہت سے اصولوں کو پس پشت ڈال کر وزیراعظم اور جندال کی خفیہ ملاقات مری میں ہوئی اور محل کے سبزاوار پر بات چیت کی گئی تاکہ ایجنسی کوئی بات معلوم نہ کر سکے یہ ملک کے ساتھ کیسا کھیل کھیلا جا رہا ہے؟)بحر حال کہانی آگے بڑھاتے ہیں ہوٹل بارے ہمارے آدمی نے اطلاع دی کہ مس وینا ڈیفنس اتاشی کی گاڑی میں سفارتخانے کے عملے کے ایک رکن مسٹر کھنہ کے ساتھ جو را کا ممبر بھی تھا کے ساتھ ہوٹل میں پہنچی ہے اور کھنہ اسے کمرے میں چھوڑ کر ہوٹل کی لابی میں بیٹھا کسی کا انتظار کر رہا ہے ہم نے ایرپورٹ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا اس وقت کوئی جہاز نہیں آ رہا اور نہ ہی بھارتی سفارت خانے کی کوئی گاڑی ایرپورٹ گئی ہے اس سے ظاہر ہوا مہمان کوئی یہیں کا ہے۔

ہم نے سیٹی بجا دی اور ہماری ٹیم نے اپنی اپنی زمہ داریاں سنبھال لیں (ضروری سازو سامان کے ساتھ)چند ہی لمحوں بعد پرویز نامی ایک پاکستانی نوجوان جس کے چہرے سے سراسیمگی اور خوف ٹپک رہا تھا ہوٹل کی لابی میں داخل ہوا کھنہ نے آگے بڑھ کر بڑی گرمجوشی سے اس کا استقبال کیا اور کہا آئیے پرویز صاحب ہم تو کافی دیر سے آپ کا انتظار کر رہے تھے اور اسے کمرے میں لے گیا جہاں وینا آنے والے لمحوں کے تانے بانے بن رہی تھی وقت ضائع کیے بغیر ہمارے ساتھیوں نے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق کپڑے تبدیل کیے اور مختلف روپ دھار کر اپنی ڈیوٹی کے مقام پر پہنچ گئے توقع کے عین مطابق روم سروس کو انٹر کام پر چائے اور سینڈوچز کا آرڈر دیا گیا ہمارا تربیت یافتہ ویٹر فوری طور پر چائے کی ٹرالی لے کر روانہ ہو گیا جس میں ایک چھوٹا سا ٹرانسمیٹر بھی نصب تھا۔

واپسی پر ویٹر نے بتایا وینا اپنے مہمان پر اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہے مگر اس کا مہمان سہما ہوا اور شرمیلا سا ہے جبکہ مسٹر کھنہ دلالوں کا روایتی کردار ادا کر رہا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ وینا اپنے مہمان کے تمام حواس پر قبضہ کر لے بحر حال ہم ٹرالی میں لگے ٹرانسمیٹر کی مدد سے ان کی تمام گفتگو سن رہے تھے اور ریکارڈ بھی کر رہے تھے کچھ ہی دیر بعد کھنہ کمرے سے باہر آیا اور اپنی کار میں بیٹھ کر ایمبیسی واپس چلا گیا اس کے چہرے کی بشاشت بتا رہی تھی کہ شکار پنجے میں آ چکا ہے اور چند ہی لمحوں میں وینا اس کا جھٹکا کر کے کباب بنانے والی ہے بحر حال پرویز اور وینا کی گفتگو رسمی تعارف تک ہی محدود رہی پرویز کی گفتگو سے لگ رہا تھا وہ کھل کر اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر پا رہا اور گھبرایا ہوا ہے مگر وینا یہ مہم سر کرنے پر تلی ہوئی تھی وینا کے لیے اپنے اعلی افسران کو یہ کارکردگی دکھانے کا شاندار موقع تھا اس لیے وہ تابڑ توڑ حملے کر رہی تھی کچھ ہی دیر بعد ٹرانسمیٹر سے تیز تیز سانسوں کی آوازیں آنے لگیں اور با لا خر طلاطم تھم گیا۔

پرویز شائد زبح ہو چکا تھا وہ آدھا گھنٹہ کمرے میں رہا اور وینا کو اپنا ایڈریس لکھوا کر وصل کا ایک اور وعدہ کر کے کمرے سے باہر آ گیا مگر اس کی حرکات و سکنات سے اب بھی خوف ٹپک رہا تھا ہوٹل سے نکلتے ہی ہم نے اس کا پیچھا کیا اور اپنی گاڑی میں بٹھا کر ریسٹ ہائوس لے گئے ایک لمحے میں اس کے سارے حسین خواب منتشر ہو گئے تفتیش شروع ہوئی تو وہ اپنی شناخت بتانے سے ہچکچا رہا تھا جب ہم نے وینا کے ساتھ اس کی گفتگو کی ریکارڈنگ اسے سنائی تو اس کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں اس نے بچوں کی طرح رونا شروع کر دیا اور معافی مانگنے لگا اس نے بتایا میں پاکستان اٹامک انر جی کمیشن میں انجینئر ہوں کھنہ کے ساتھ میری ملاقات لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے بس میں ہوئی تھی بہت جلد ہم دوست بن گئے اور کھنہ نے مجھے ایک خوبصورت ہندو لڑکی سے ملوانے کی پیشکش کی تھی جسے میں ٹھکرا نہ سکا۔

ہمارے لیے اس میں حیرت کی کوئی بات نہ تھی کہ چانکیہ کی تعلیمات کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں نے رنڈی سے جاسوسی کا کام لینے کو بھی اپنے کلچر کا حصہ بنا رکھا ہے اس کھیل کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے پاس بہت سے راستے تھے پہلے ہم نے سوچا پرویز سے ڈبل ایجنٹ کا کام لیا جائے پھر اس کی ملازمت کی حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے اپنا ارادہ بدل لیا تاہم اس واقعے کی رپورٹ اس کے محکمہ کو بھیج دی گئی جنھوں نے اسے فوری طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا بحرحال پرویز سے ملاقات کے بعد وینا ابھی کمرے میں ہی موجود تھی یا تو وہ کھنہ کا انتظار کرتی یا سفارت خانے فون کرتی کہ میری ڈیوٹی پوری ہو گئی ہے اور مجھے آ کر یہاں سے لے جایا جائے اب ہمارے لیے ہوٹل کا محاذ ہی تھا بس اور وقت بہت کم وینا تک رسائی حاصل کرنا خطرے سے خالی نہ تھا ہمارے کسی بھی اہلکار کی کمرے میں موجودگی پر فورا الارم بجا سکتی تھی اور ہمارے لیے ایک پیچیدہ سفارتی تنازعہ پیدا ہو جاتا۔

دوسری طرف یہ ایک ایسی صورت حال تھی جس سے فائدہ نہ اٹھانا ہماری خفیہ روایات کے خلاف تھا کامیابی کے امکانات ففٹی ففٹی تھے تاہم مس وینا کی شخصیت اور کردار کو سامنے رکھ کر دیکھا اگر مہارت اور چابکدستی سے کام لیا جائے تو اس بھارتی ماتا ہری کو شیشے میں اتارا جا سکتا ہے ہمارے لیے یہ ملیئن ڈالر چانس تھا ہم نے لمحوں میں حتمی فیصلہ کیا اور کچھ ہی دیر بعد روم سروس کے اسی ویٹر نے دروازے پر دستک دی بظاہر وہ ٹرالی واپس لینے آیا تھا پلان کے مطابق اس نے دروازہ کھلا رکھا وینا سے رسمی دعا سلام کی اس اثنا میں ہمارا کیس افسر بھی کمرے میں پہنچ گیا یہ حکمت عملی اس لیے اختیار کی گئی کہ وینا اپنے سفارت خانے فون نہ کر سکے کھنہ خود آتا تو اس صورت میں بھی ہمارا ایک آدمی تیار تھا منصوبے کے مطابق کیس افسر ہوٹل کی سیکورٹی ایگزیکٹو کے روپ میں کمرے میں داخل ہوا وینا سے اپنا تعارف کرایا اور ہوٹل کی سروس کے بارے میں معمول کی گفتگو کرنے لگا وینا کو ذرہ برابر شک نہ گذرا اس کے لیے یہ معمول کی بات تھی وہ بہت مطمعن اور خوشگوار موڈ میں تھی ہمارے آدمی نے بات آگے بڑھانے کے لیے بھارتی ساڑھیوں اور فلموں کے بارے گفتگو شروع کر دی۔

وینا نے اس گفتگو میں بہت دلچسپی لی اور ہمارے افسر کو بیٹھنے کو کہا ویٹر ٹرالی لے کر چلا گیا اور گفتگو کا موضوع ذاتی معلومات تک آ گیا ہمارا وار کارگر ثابت ہوا وینا جلد ہی ہمارے کیس افسر کو تم تم کہنے کی حد تک آ گئی وہ باتوں میں اس حد تک محو ہوئی کہ اسے سفارت خانے فون کرنا بھی یاد نہ رہا ادھر کھنہ اور اس کے افسران یقینی طور پر جام مسرت پی رہے ہوں گے کہ بالا خر انہوں نے پاکستان اٹامک انر جی کی ایک بڑی مچھلی کو جال میں پھنسا لیا آہستہ ّہستہ ہمارے افسر کا لہجہ تبدیل ہونے لگا اور اس کی گفتگو معنی خیز ہونے لگی جب وینا کو احساس ہوا کہ یہ کمرے میں اس کی آمد اور مقاصد سے پوری طرح آگاہ ہے تو اس کی حالت اس بچے جیسی ہو گئی جو بیکری سے ڈبل روٹی چراتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہو اس کی آنکھیں بھر آئیں اور آواز کسی گہرے کنویں سے آتی محسوس ہوئی اس نے بتایا وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے غربت اور نامسائد حالات کے باوجود اس کے والدین نے اس کی پرورش بہت نازو نعم سے کی ہے دوسال پہلے گریجویشن کی ہے جہیز کی لعنت سے تو آپ اچھی طرح آگاہ ہیں میرے خیال میں پاکستان میں بھی یہ لعنت موجود ہے جس کی وجہ سے ہزاروں لڑکیاں گھروں میں بوڑھی ہو جاتی ہیں بھارت میں بھی ہزاروں لڑکیاں اس دلدل میں پھنسی ہیں میرا خیال تھا تعلیم مکمل کرنے کے بعد ٹیچر بنوں گی مگر کوشش کے باوجود نوکری نہ مل سکی پھر ایک روز میری ایک دوست کے خاوند نے مجھے اپنے ایک دوست سے یہ کہہ کر ملوایا کہ یہ ایک اعلی سرکاری افسر ہیں تمھارے لیے نوکری کا بندوبست کر سکتے ہیں۔

بعد میں معلوم ہوا اس کا تعلق بھارتی انٹیلی جنس سے ہے انہوں نے بڑا سرسری سا انٹر ویو لیا اور بتایا کہ تمھارے لیے نوکری کا انتظام کر سکتا ہوں مگر یہ نوکری بھارت میں نہیں پاکستان میں بھارتی ایمبیسی کے اسکول میں ہو گی یہ الفاظ میرے لیے انتہائی خوش کن تھے کسی دوسرے ملک میں جانے کا تصور ہی دلکش تھا انہوں نے کہا مگر پاکستان ہمارا دشمن ملک ہے اس لیے وہاں جانے سے پہلے چند مہینے سیکورٹی ٹریننگ کے لیے جانا پڑے گا میں اس کے لیے بھی تیار ہو گئی دراصل خوشی مجھے اس بات کی تھی ایک تو مجھے بیرون ملک جانے کا موقع مل رہا تھا وہ بھی پاکستان جس کے بارے میں میں نے بہت کچھ سن رکھا تھا چند روز بعد وہ شخص ہمارے گھر آیا اور مجھے تقرری کا خط دیا اور کہا اگلے روز سیکورٹی ٹریننگ کے لیے خود لینے آئونگا اگلے روز وہ حسب وعدہ آ گیا اور میں اپنے والدین سے رخصت ہو کر اس کی گاڑی میں سوار ہو گئی ایک طویل سفر کے بعد ہم اپنی منزل پر پہنچے یہ ایک پراسرار عمارت تھی اور دیکھنے میں اسکول یا تربیت گاہ ہرگز نہ لگتی تھی میرے علاوہ وہاں چار لڑکیاں اور بھی تھیں جب کورس شروع ہوا تو معلوم ہوا یہ کسی ٹیچر کی نہیں بلکہ جنگی تربیت دی جا رہی تھی چند ہی دنوں میں یہ پتہ چل گیا ہم جاسوس بنا کر بھیجی جا رہی ہیں۔

ہمارے تربیتی سلیبس میں جسمانی ورزش،ہتھیاروں کے استعمال کا طریقہ ،اور ایسے لیکچر شامل تھے جس میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا علاوہ ازین اپنے شکار کو تابع بنانے ،خفیہ راز معلوم کرنا ہماری تربیت کا اہم حصہ تھا ہمیں بلیو فلمیں دکھا کر بھی بتایا جاتا کہ کسی مضبوط سے مضبوط اعصاب کے مالک مرد کو بھی کس طرح اپنا اسیر بنایا جا سکتا ہے ہمیں جنسی اختلاط کے مختلف طریقے بھی بتائے جاتے تاکہ ہماری کار کردگی میں کوئی کسر نہ رہے در اصل ہمیں باعزت طریقے سے جسم فروشی کی تربیت دی جا رہی تھی ہمیں بتایا ایک کامیاب جاسوسہ بننے کے لیے اپنی جسمانی خوبصورتی کو استعمال کرنا ہی اصل ہنر ہے ہم میں سے کسی کو اس تربیت سے اتفاق نہ تھا مگر ہمارے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں تھا ہم پوری طرح اپنے محسنوں کے جال میں پھنس چکی تھیں میں جانتی ہوں پاکستان میں میں جو کچھ کر رہی ہوں اخلاقیات کے مروجہ اصولوں کے خلاف ہے اور کوئی بھی باضمیر انسان اس دلدل میں کودنے کی جسارت نہیں کر سکتا لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں اب میرا اپنا وجود میرا مستقبل،میرا گھر ،میرے والدین سب دائو پر لگ چکے ہیں میں چاہوں بھی تو ان کے چنگل سے نہیں نکل سکتی۔

ان لوگوں نے خود کئی بار ہماری عصمتوں کو تار تار کیا اور اسے ٹریننگ کا ایک حصہ قرار دیا جب تک میرے جسم میں ذرہ بھر بھی جسمانی کشش باقی ہے یہ مجھے استعمال کرتے رہیں گے وینا ایسے بات کر رہی تھی جیسے دور کہیں ویرانوں میں بھٹک رہی ہو وہ بولی حد تو یہ ہے کہ انہوں نے ہمیں مختلف مردوں کے ساتھ جنسی اختلاط کے لیے مجبور کیا بلکہ خود انسٹرکٹر بھی اپنی مکروہ خواہشات کی تکمیل کرتے رہے تربیت کا یہ حصہ رات کھانے کے بعد شروع ہوتا جو رات گئے جاری رہتا ہم نے کئی بار احتجاج بھی کیا مگر ان کا کہنا تھا تمہیں ملک اور قوم کے عظیم تر مفاد میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے وینا کی کہانی سن کر ہمیں بہت دکھ ہوا ہم نے بڑی مہارت سے وینا کی ٹوٹی پھوٹی شخصیت کو بحال کیا اور اسے وہ تمام عزت و غیرت مہیا کی جو وہ کھو چکی تھی وینا نے جب ہمارے حس سلوک کا موازنہ اپنے آقائوں سے کیا تو اس کے لیے یہ فیصلہ مشکل نہ رہا کہ وہ اپنے نام نہاد دوستوں کی بجائے دشمنوں کا ساتھ دے نفسیاتی طور پر ہم نے اس بھارتی ماتا ہری کے کچلے ہوئے ضمیر میں ایک نئی روح پھونک دی ہم نے اسے پیسے دیے بھارت میں اس کے والدین کی دیکھ بھال کا ذمہ بھی لیا اسے عزت نفس بھی دی اور جسمانی اور روحانی پاکیزگی کے سبق بھی دیے چنانچہ وینا دل و جان سے پاکستان کی ہو گئی ڈبل ایجنٹ کی حیثیت سے وینا نے قابل قدر خدمات انجام دیں اس نے ہمارے بعض منصوبوں کی تکمیل میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور انتھک محنت کی وینا کی وجہ سے ہمیں بھارتی سفارت خانے میں ہونے والے واقعات، خگیہ ایجنسیوں کے اہداف اور طریقہ کار کی خبر رہنے لگی جس کی وجہ سے ہم نے ان کے بہت سے منصوبوں کو خاک میں ملایا جن کی یہاں تفصیل بتانا ممکن نہیں وینا کو جب وطن واپسی کے احکامات موصول ہوئے تو وہ بہت افسردہ و غمگین تھی وہ ہمیشہ کے لیے یہاں پاکستان میں رہنے یہاں شادی کرنے اور اسلام قبول کرنے کے لیے بھی تیار تھی لیکن ہم اس کے لیے کوئی مناسب شوہر تلاش نہ کر سکے وہ دل پر بھاری پتھر رکھ کر پاکستان سے روانہ ہو گئی پاکستان سے جانے سے پہلے وہ ایک مکمل انسان ہی نہیں بلکہ عزت و وقار کے زیور سے آراستہ اور مالی طور پر اتنی خوشحال ہو چکی تھی کہ ہمیں یقین ہے اس نے بھارت پہنچتے ہی خود کو را سے الگ کر لیا ہو گا اور کہیں ایک باعزت زندگی گذار رہی ہو گی۔

Mrs. Jamshed Khakwani
Mrs. Jamshed Khakwani

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

Share this:
Tags:
Indian intelligence agency ISI Mrs. Jamshed Khakwani آئی ایس آئی داستان
Journalism Day
Previous Post ہیں تلخ بہت اہل قلم کے حالات
Next Post قصور کی خبریں 7/5/2017
Kasur

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close