
نئی دہلی (جیوڈیسک) سری لنکا کے صدر مائیتھری پالا نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس سے پہلے سری لنکا کے صدر نے وزیر خارجہ سشما سووراج سے ملاقات میں علاقائی امور پر گفتگو کی۔
