
کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے ایک گاؤں میں مچھلیوں کی بارش نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ مغربی سری لنکا کے گاؤں Chilaw میں غیر معمولی طور پر چھوٹی مچھلیوں کی بارش ہوئی۔
ان میں سے کچھ مچھلیوں کا سائز پانچ انچ تک تھا اور وہ زندہ تھیں ، لوگوں نے مچھلیوں کو اکٹھا کیا اور پھر انہیں پکا کر کھا گئے ، ماہرین کا خیال ہے کہ طوفانی ہواؤں نے قریبی دریا سے ان مچھلیوں کو اٹھا کر اس گاؤں پر پھینک دیا۔
