
لاہور (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکن ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔
سری لنکن ٹیم کے آنے سے پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھلیں گے، ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند روز میں پریس کانفرنس میں اہم اعلان کرونگا۔
