
کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کی عدالت نے ڈرگ اسگملنگ کے ایک کیس میں 5 بھارتیوں سمیت 8 افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ہائی کورٹ نے 2011 میں ڈرگ اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار 5 بھارتیوں سمیت 8 افراد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی ہے جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے تمام بھارتی معصوم ہیں اور یہ تمام مچھلی پکڑنے کی غرض سے تامل ناڈو کی ریاست آئے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا سری لنکن عدالت کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت عدالتی فیصلے کو حکومتی سطح پر اٹھائے گا اور کولمبو میں بھارتی ہائی کمشنر فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
