Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جمود کا شکار معاشرہ‎

November 26, 2016 0 1 min read
Society
Society
Society

تحریر : عماد ظفر
وقت کی خوبصورتی یہ ہے کہ وقت کبھی ساکن نہیں ہوتا کبھی جامد نہیں ہوتا. صدیوں کا سفر کب اور کیسے ڈھلتا ہے اس کی خبر تک نہیِں ہوتی. دنیا اپنے وجود سے لیکر لمحہ موجود تک تبدیلی کاـسفر طے کرتی آئی ہے اور آئندہ آنے والی صدیوں میں بھی تبدیل ہوتی رہے گی. دنیا میں تبدیلیوں کا سفر انسانی شعور عقائد نظریات میں بھی تبدیلی کا باعث بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج کے دور کا انسان گزرے وقتوں میں بستے انسان سے ہزار درجے بہتر شعور اور ادراک رکھتا ہے.

جوں جوں انسان نے شعور کی ترقی کی سیڑھیاں طے کیں توں توں انسان کے ذہن پر بندھی عقیدوں روایات اور جہالت کی پٹیاں کھلتی چلی گئیں. یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک اور معاشروں میں غلام رکھنے لونڈیاں رکھنے یا ایک دوسرے کو عقیدوں کی بنا پر مارنے یا کمتر سمجنے والی سوچ کا خاتمہ ہو چکا ہے. یہی وجہ ہے کہ ان تہزیب یافتہ معاشروں میں بسنے والے قدامت پسندوں اور شدت پسندوں کو بھی اب عقائد ومزہب یا روایات کے بجائے نسل پرستی یا قومیت کے خطرے کا چورن فروخت کرنا پڑتا ہے.

حالیہ امریکی صدارتی انتخاب اس ضمن میں تازہ مثال ہے جہاں قدامت پسندوں نے عقائد یا مذہب کی چھتری کے بجائے تعصب اور قومیت کا سہارا لیکر کامیابی حاصل کی.اس کے نتائج پر بحث اپنی جگہ لیکن اسـں انتخاب کی مہم اور نتیجے سے ایک بات طے ہو گئی کہ تہذیب یافتہ معاشروں میں بسنے والے قدامت پسندوں کو بھی اندازہ ہو چکا ہے کہ اب اس قدر علم اور ٹیکنالوجی کے دور میں پرانے عقائد خیالات اور نظریات کا سہارا لے کر انسانوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا. لیکن بدقسمتی سے تیسری دنیا میں بسنے والے اکثریت آج بھی ان عقائد نظریات اور روایات کی چھتری تلے پناہ لیتی دکھائی دیتی ہے.

وطن عـزیز بھی چونکہ اسی تیسری دنیا میں شمار ہوتا ہے اس لیئے یہاں بھی صدیوں پرانے فرسودہ نظریات و عقائد رائج بھی ہیں اور انہیں ماننے والوں کی بہتات بھی. عورت کے حقوق کی پامالی سے لیکر خواجہ سراوں کے حقوق کی پامالی اور عریانی و فحاشی کے خلاف خود ساختہ جنگ سے لیکر اقلیتوں کا جینا حرام کرنا ہمارے ہاں آج بھی سب سے زیادہ قابل مباحث موضوعات سمجھے جاتے ہیں. یا پھر غیر مسلموں کو نیست و نابود کرنے کے طریقے ڈھونڈنے سے لیکر جن بھوتوں کے وجود یا کالے جادو کا توڑ ہماری تحقیق کا مرکز ہوتا ہے.

پڑھے لکھے اشخاص سے لیکر جاہل افراد سب آپ کو انتہائی ایمانداری سے جنات کے وجود کالے جادو کا توڑ اور امریکہ و اسرائیل کو تباہ و برباد کرنے کے گر بتاتے پائیں جاتے ہیں. یا پھر عقائد کی بنیاد پر ایک دوسرے کو کمتر دکھانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں. یعنی ہر غیر تخلیقی اور غیر کارآمد بحث و تحقیق پر وقت اور توانائیوں کو برباد کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جاتی. ہمارے ہاں زرا مباحث کا معیار دیکھئے کہ احمدی یا کوئی اور غیر مسلم چیف آف آرمی سٹاف بن سکتا ہے کہ نہیں خواجہ سراؤں کو ووٹ دینا جائز ہے کہ نہیں. شلوار ٹخنوں سے کتنی اوپر ہونی چائیے نماز ہاتھ کھول کر پڑھنی ہے یا بند کر کے.عورت کا جینز پہننا یا ہاف سلیو پہننا جائز ہے یا نہیں.

America
America

امریکہ کا ساتھ دینے والا مسلمان ہے یا نہیں. اور اگر ان مباحث اور تحقیقات سے فرصت مل جائے تو باقی کا وقت جنات اور آسیب کے سائے ڈھونڈنے یا کسی پیر کے آستانے پر روحانی طاقتوں کے حصول میں ضائع کیا جاتا ہے. یعنی اجتماعی کاہلی اور ناکامی کو جنوں بھوتوں اقلیتوں اور کفار کے ذمے ڈال کر شکست کے نادیدہ احساس سے راہ فرار حاصل کی جاتی ہے. اگر معاشرتی رویوں کا جائزہ لیا جائے تو ہمارا معاشرہ تضاد اور منافقت کہ بھرپور تصویر پیش کرتا دکھائ دیتا ہے.زمانہ قدیم کے قبائلی انسانوں کے معاشرے کی مانند بنیادی جبلتوں کا اظہار کرنا یا ان پر بات کرنا گناہ سمجھا جاتا ہے البتہ چوری چھپے ان جبلیات کے اظہار یا بات کرنے پر کوئی ممانعت نہیں.

ویسے تو لفاظی کیلیے انسانی حقوق کے چیمپیئن اور دنیا کے سب سے پرامن مذہب کے ٹھیکیدار اور دعوی دار لیکن درحقیقت اپنے اپنے فرقوں میں بٹے ہوئے ایسے حیوان جو مذہب اور خدا کے نام کو اپنی اپنی جھوٹی اناؤں کی تسکین کیلیے استعمال کرتے ہیں یا لمبے چوڑے منافع اور مفاد کیلیے. حد تو یہ ہےکہ ایسے افراد جنہیں امریکہ یا یورپ میں بس کر زندگی سنوارنے اور شعور کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے ان میں سے بھی زیادہ تر افراد امریکہ و یورپ کی ہی بخشی گئی آسائشات اور شخصی آزادی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے انہی معاشروں پر کبھی عریانی و فحاشی اور کبھی عقائد و نظریات کو بنیاد بنا کر تنقید کرتے نظر آتے ہیں.

دراصل معاشروں کی ترقی کا دارومدار ان بنیادی قدروں سے ہوتا ہے جن کو تسلیم کر کے انسان کہلوانے کے قابل ہوا جاتا ہے. مثال کے طور پر یہ کوئی راکٹ سائینس نہیں ہے کہ ہندو کے گھر میں پیدا ہونے والا بچہ ہندو عیسائی کے گھر میں پیدا ہونے والا بچہ عیسائی مسلمان گھر میں پیدا ہونے والے زیادہ تر بچے عمومی طور پر اپنے اپنے عقیدوں پر ہی زندگی بسر کریں گے.اسی طرح مختلف ممالک کی شہریت یا پیدائشی لوگ اپنے وطن سے فطری لگاؤں رکھیں گے.یا پھر وہ معاشرے جو زندگی کی کھوج اور جستجو میں ہم سے صدیوں آگے نکل چکے ہیں ان کیلئے یقینا جنس سیکس یا جنات کی باتیں غیر ضروری اور غیر اہم ہوں گی.

ہمارے معاشرے میں چونکہ مذہب قومیت اور روایات کا چورن خوب بکتا ہے اس لیئے آج بھی یہاں زمانہ قدیم کے اصول اور سوچ پائی جاتی ہے. اپنی اپنی حیثیت اور نصاب کے مطابق اقلیتوں کو دبایا جاتا ہے یا کمزوروں پر اپنی بھڑاس نکالی جاتی ہے. کافر کافر کے نعرے فتوے یا مرتد و غداری کے سرٹیفیکیٹ بنانے میں ہم لوگ ماہر ہیں.کوئی بھی ہمارے فرسودہ خیالات کو چیلنج کرے وہ یا تو کافر ہوتا ہے یا مرتد یا پھر غدار. ڈاکٹر عبدالسلام ہمارا ہیرو نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ احمدی ہے اور ہماری نگاہوں میں کافر.البتہ ہالینڈ کی لیبارٹری سے ایٹمی فارمولہ چرانے والا ملک کی ایٹمی رازوں کو دوسرے ممالک کو بیچنے والا ہمارا ہیرو کہلواتا ہے.یہ اور بات ہے کہ ڈاکٹر عبدل لسلام کو پوری دنیا میں نہ صرف تسلیم کیا جاتا ہے بلکہ نوبل پرائز کے علاوہ انہیں متعدد بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا.

Malala Yousafzai
Malala Yousafzai

یہی صورتحال ملالہ یوسفزئی کی ہے جو ہمارے لیئے غدار اور جھوٹی ہےـالبتہ پوری دنیا کیلیے عزم وـاستقلال کی تصویر .ہم نے تو عبدالستار ایدھی صاحب تک کو نہیں چھوڑا اور پر آن اپنے اپنے عقیدے اور نظریات کی عینک سے انہیں پرکھتے ہوئے زندیق کافر اور نہ جانے کیا کیا قرار دے ڈالا.یہی حال بانی پاکستان جناح کا ہے جنہیں کافر اعظم قرار دیا گیا اور انہیں کافر قرار دینے والےہی اب ان کی کہی گئی باتوں کو تڑوڑ مڑوڑ کے انہیں ایک پکا مسلمان بنانے پر مصر دکھائی دیتے ہیں. منٹو عصمت چغتائی وغیرہ فحش نگار البتہ آمروں کے تلوے چاٹتے اور دوران ملازمت اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے والے قدرت الہ شہاب اور اور اوریا مقبول جان جیسے مصنوعی لوگ بابے اور روحانیت کے نام نہاد ٹھیکیدار. ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم فطرت اور قدرت کے اصولوں سے ہٹ کر اپنی تصوراتی دنیا میں جینا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں آج تک نہ تو شعوری بلوغت آ سکی اور نہ ہی ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا فن. دنیا میں برپا ہونے والی تبدیلیاں اگر عقائد اور نظریات سے متصادم ہوں تو ان تبدیلیوں اور اپنے عقائد و نظریات کو ایک لٹمس ٹیسٹ سے گزارا جاتا ہے جسے پرکھنے کے بعد کم سے کم اجتماعی سطح پر ان تبدیلیوں کو مان کر عقائد و نظریات کو انفرادی حیثیت میں قبول کر لیا جاتا ہے.

ہمارے ہاں آوا ہی الٹا ہے یہاں زبردستی اپنے اپنے عقائد و نظریات دوسروں پر تھونپے جاتے ہیں اور دنیا کی ترقی سے حسد میں مبتلا ہو کر بچوں کو دنیا کے بجائے موت کے بعد کی بندگی سے لگاؤ کا درس دیا جاتا ہے. لہازا معاشرے میں مولوی پیر عامل نجومی باوا نہ صرف قابل معتبر ٹھہرتے ہیں بلکہ مالی آسودگی بھی حاصل کرتے ہیں دوسری جانب استاد ، سائنسدان یا تحقیقی و تخلیقی شعبہ جات سے وابستہ زیادہ ہتر افراد بمشکل اپنی زندگی کا پہیہ چلا پاتے ہیں.

دنیا میں پہیہے کی ایجاد سے لیکر کمپیوٹر کی ایجاد ہو یا پیناڈال سے لیکر ایڈز و کینسر جیسے مہلک بیماریوں کی ریسرچ یا پھر چاند سے لیکرمریخ تک انسان کی رسائی آپ کوپرنیکس اور گلیلیو سے لیکر آئن سٹائن سٹیفن ہاکنگ یا کسی بھی تخلیقی محاذ پر موجود نام کو دیکھ لیجئے ان ناموں میں نہ تو کوئی مولوی نظر آئے گا نہ کوئی پیر نہ کوئی عامل اور نہ کوئی روحانی پیشوا. نہ ہی یہ نام آپ کو صدیوں پرانے عقائد و نظریات کے قیدی نظر آئیں گے. جس دن جنات کالے جادو روحانیت کی تلاش کے بجائے ہماری تجربہ گاہیں اور تحقیق گاہیں آباد ہوں گی اس دن ہم مہذب دنیا کی جانب بڑھنے کے سفر کا آغاز کرنے میں کامیاب ہونے پائیں گے. جب عقائد و نظریات کے بجائے ہم انسانوں کو ان کی صلاحیتوں اور قابلیت پر جانچنے اور تکریم دینے پر آمادہ ہو جائیں گے اس دن ہم بھی اپنے اپنےسٹیفن ہاکنگ اور آئن سٹائن کو جنم دینے کے قابل ہو جائیں گے. وقت کا سفر تو جاری و ساری ہے لیکن جو معاشرے عقیدتوں عقیدوں اور رسومات کی قید میں جامد ہو جائیں تو وقت ان کا انتظار نہیں کرتا اور جمود کا شکار معاشرے وقت کی دھول میں باآسانی گم ہو جایا کرتے ہیں.

Imad Zafar
Imad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:
Tags:
america beautiful Human Imad Zafar Malala Yousafzai Society Victims Views World انسان خوبصورت دنیا شکار معاشرہ نظریات
ALL KARACHI YOUTH FOOTBALL TOURNAMENT
Previous Post یوتھ فٹ بال ٹورنا منٹ کا انعقاد منتظمین کا شاندار کارنامہ ہے۔ نوید حسن
Next Post حوثی باغیوں کو شہ دیکر حرمین شریفین کیخلاف کھڑا کیا جا رہا ہے، مفتی محمد نعیم
Mufti Muhammad Naeem

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close