Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ریاست مدینہ اور وزیرِاعظم

February 12, 2022 0 1 min read
Imran Khan
 Imran Khan
Imran Khan

تحریر: پروفیسر مظہر

حصولِ اقتدار سے پہلے محترم عمران خاں اپنے انٹرویوز، پریس کانفرنسز اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کرتے تھے ”قرضہ نہیں لوںگا، 90 دنوں میں ملک کی تقدیر بدل دوںگا، پٹرول گیس اور بجلی سستی کر دوں گا، ڈالر مہنگا نہیں ہونے دوں گا، ٹیکس ایمنسٹی سکیم نہیں دوں گا، میٹرو بس نہیں بناؤں گا، زاد اُمیدواروں کو نہیں لوںگا، اگر واضح اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھوںگا، سیکیورٹی اور پروٹوکول نہیں لوںگا، وزیرِاعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بناؤں گا، گورنر ہاؤسز پر بلڈوزر چلواؤں گا، عام کمرشل فلائیٹ میں سفر کروںگا، ہیلی کاپٹر کی بجائے ہالینڈ کے وزیرِاعظم کی طرح سائیکل پر جاؤں گا، مختصر کابینہ رکھوں گا، جس پر الزام ہوگا اُسے عہدہ نہیں دوںگا، جو حلقہ کہیں گے اُسے کھول دوںگا”۔ اِس کے علاوہ بھی قوم سے کئی وعدے کیے گئے جن میں سب سے بڑھ کر ریاستِ مدینہ کی تشکیل۔

محترم عمران خاں کے اِن دِل خوش کُن نعروں اور وعدوں کو سُن کر پاکستان کی سیاسی تاریخ کا دھارا بدلتا ہوا محسوس ہوا۔ زندانِ تمنا کے اسیر سمجھے کہ جو شخص شوکت خانم جیسا رفیع الشان کینسر ہسپتال کھڑا کر سکتا ہے اُس سے کچھ بھی بعید نہیں۔ اِسی لیے آشاؤں کے دیپ روشن ہوئے اور لوگ، خصوصاََ نوجوان دیوانہ وار اُس کی آواز پر لبّیک کہنے لگے۔ صاحبانِ فکرونظر کو مگر پہلا جھٹکا اُس وقت لگا جب ڈال ڈال پھدکنے والے جوق در جوق اُس ”شجرِاُمید” کی شاخوں سے لٹکنے لگے۔ تب خاں سے سوال ہوا کہ کیا اِن آزمودہ لوٹوںسے وہ انقلاب لائیں گے جن کی سیاست پیٹ سے شروع ہو کر پیٹ پر ختم ہو جاتی ہے؟۔ جواب ملا ”اگر حاکم ٹھیک ہو تو عمالِ حکومت خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں”۔ حصولِ اقتدار کے بعد خاںصاحب نے قوم سے کیے گئے اِن وعدوں میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا اور یوں دَورِ کرب کو شگفتِ بہار میں ڈھلتا دیکھنے کی تمنا رکھنے والوں اور صحنِ چمن میں مرغانِ خوش الحان کی نغمے سننے کی خواہش کے اسیروں میں سے غالب اکثریت کی آس کی ڈور ٹوٹ گئی۔ اب صورتِ حال یہ کہ ہر بین الاقوامی سروے میں وزیرِاعظم کی مقبولیت کا گراف گرتا ہی چلا جا رہا ہے اور اُن کے گھر لوٹنے کی سرگوشیاں فضاؤں میں۔

مکرر عرض ہے کہ جب خاںصاحب نے قوم سے کیے گئے وعدوں میں سے کوئی ایک بھی ایفاء نہیں کیا تو پھر وہ ریاستِ مدینہ کی تشکیل کا عظیم ترین معرکہ کیسے سَر کر سکتے ہیں؟۔ محترم! ریاستِ مدینہ کی تو خشتِ اوّل ہی اپنے وعدوں کی تکمیل ہے کیونکہ رَبِ کریم نے مومن کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بتائی ”بیشک عہد کے بارے میں پوچھا جائے گا” (سورة الاسراء :34)۔ سورہ المومنون :8 میں مومنین کی خاصیت یہ بتائی گئی ” وہ اپنے عہد کی پاسداری کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہی حکم سورة النحل، سورہ البقرہ، سورہ الاعراف، سورہ الرعد اور دیگر کئی سورتوں میں بھی دیا گیا ہے لیکن ہمارے وزیرِاعظم صاحب کے سارے وعدے اُن کے یوٹرنوں کی نذر ہو گئے۔ ریاستِ مدینہ کی دوسری شرط عدل وقسط ہے(یہاں قسط سے مراد مستقل بنیادوں پر حقوق کی ادائیگی ہے)۔ اسلام رواداری اور امن وسلامتی کا دین ہے جس کے تمام باشندے بلاامتیازِ رنگ ونسل اور مذہب وملت بنیادی حقوق کے حقدار ہیں۔ عزت وآبرو اور جان ومال کا تحفظ اسلامی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اللہ کا فرمان ہے ”اور جب لوگوں میں تصفیہ کیا کرو تو عدل سے کیا کرو” (النساء 53 )۔ ایک اور جگہ یوں فرمایا ”عدل کیا کرو کہ وہ تقویٰ سے زیادہ قریب ہے” (سورة المائدہ 8)۔ اِسی سورہ مبارکہ میں یوں ارشاد ہوا ”بیشک اللہ عدل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے”۔سورہ الحدید 25 میں مزید صراحت یوں کر دی گئی ”ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلے کھلے احکام دے کر بھیجا اور ہم نے اُن کے ساتھ کتاب اور انصاف کرنے کو نازل فرمایا تاکہ لوگ اعتدال پر قائم رہیں”۔ تحریکِ انصاف کے عدل کا پیمانہ یہ کہ احتساب وعذاب صرف اپوزیشن کے لیے اور اپنوں سے صرفِ نظر۔ عمل بالجہدکا یہ عالم کہ ساری توانائیاں صرف اپوزیشن کے خاتمے پر مرکوز، بھوکوں مرتی قوم کاکچھ خیال نہیں۔ عزت وناموس کا یہ حال کہ کشکولِ گدائی تھامے دَربدر حالانکہ رَبِ لَم یزل کا قطعی فرمان ”کیا رحمٰن اپنے بندے کے لیے کافی نہیں”۔ تحریکِ انصاف کے اِن تین سالوں میں عوام کی عزت وآبرو اور جان ومال کی حفاظت کے کئی مظاہر عوام کے سامنے جن کا فیصلہ بھی عوام خود ہی اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔

22 دسمبر 2021ء کو وزیرِاعظم صاحب نے گونمنٹ کالج یونیورسٹی میںانیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ صوفی ازم سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ابوالحسن الشاذلی ریسرچ سینٹر کا افتتاح تو کر دیا لیکن شاید اُنہوں نے ”صوفی ازم” کی روح تک اُترنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی۔ صوفی ہر اُس چیز، خیال، عمل یا رویے کو اہمیت دیتا ہے جو انسانی فلاح وبہبود کے لیے ہو۔ صوفی عاجزی کا نمونہ ہوتا ہے۔ وہ غروروتکبر اور ذاتی شہرت سے کوسوں دور بھاگتا ہے۔ عیش وعشرت کی زندگی سے مکمل اجتناب برتتا ہے اور اپنے حسنِ سلوک سے مخالفین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے۔ حکمت کی عظیم الشان کتاب قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں درج کر دیا گیا ”رحمٰن کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں” (سورة الفرقان 63)۔حضورِاکرمۖ کا فرمان ہے طاقتور وہ نہیں جو دوسرے کو پچھاڑ دے بلکہ طاقتور وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس کو قابو میں رکھے”۔ یہاں معاملہ مگر یکسر اُلٹ کہ اپنی ذات کے گنبد میں گُم وزیرِاعظم صاحب خود کو ”برانڈ” کہتے ہیں۔ اِسی کو انتہائے خود پسندی یا نرگسیت کہتے ہیں۔

وزیرِاعظم صاحب نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ”ہجرتِ مدینہ کے بعد مسلمانوں نے پہلے پانچ سال بہت مشکلات کا سامنا کیا”۔ وزیرِاعظم کے اِس بیان کو اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی انتہائی بھونڈی کوشش ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے صحابہ کرام کی عظمتوں کو کھنکتے سِکوں میں تولنے کی کوشش کی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیاوی دولت کی مہاجرین اور انصارِ مدینہ کے نزدیک کوئی وقعت ہی نہیں تھی۔ حضورِاکرمۖ نے تو صحابہ اکرام رضوان علیہم سے بیعت لے رکھی تھی کہ وہ کسی کے آگے دستِ سوال دراز نہیں کریں گے۔

جہاں تک کامیابیوں وکامرانیوں کا تعلق ہے تو آج بھی دنیا حیران کہ ہجرت کے پہلے سال ہی حضرت محمد ۖ نے ”میثاقِ مدینہ” کی صورت میں ایک عظیم اسلامی ریاست کا ڈھانچہ کیسے تشکیل دے دیا جبکہ اُس وقت یثرب میں مسلمانوں کی تعداد یہودیوں کے مقابلے میں بہت کم تھی ۔ یثرب میں انصار کے دو قبائل بنو اوس اور بنو خزرج مسلمان تھے جبکہ بنو قینقاع، بنو قریظہ اور بنو نضیریہودی قبائل کے علاوہ اردگرد کے قبائل بھی اِس معاہدے میں شامل تھے۔ اِن تمام قبائل نے حضور ۖ کو اپنا سربراہ تسلیم کیا۔ حضورِ اکرم ۖ کی ہجرت اور وصال کے درمیان دَس سال کا عرصہ ہے۔ 11 ہجری میں جب آپ ۖ دنیا سے تشریف لے گئے، اُس وقت یمن، بحرین، نجران اور نجد سمیت پورا جزیرة العرب ریاستِ مدینہ میں شامل ہو چکا تھا۔ ہجرت کے پہلے پانچ سالوں میں بھی مسلمانوں کو تمام غزوات میں فتح نصیب ہوئی۔ مورخین آج بھی مدینہ کی فلاحی ریاست کے آئین کو مکمل ضابطةٔ حیات قرار دیتے ہیں۔

حرفِ آخر یہ کہ اگر وزیرِاعظم صاحب واقعی ریاستِ مدینہ کی تشکیل چاہتے ہیں تو پھر اُنہیں سب سے پہلے اسلام کو مکمل ضابطۂ حیات قرار دینا ہوگا کیونکہ یہ ضابطۂ حیات رَبِ کائینات کا عطا کردہ ہے جس میں کوئی کجی ناممکن۔ یہی وہ نظریہ ہے جو فطرت سے ہم آہنگ ہے اور ہماری معاشی، معاشرتی، سماجی اور مذہبی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتے ہوئے حل بتاتا ہے۔

Prof Mazhar
Prof Mazhar

تحریر: پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
imran khan power Prime Minister security state اقتدار ریاست سیکیورٹی عمران خاں وزیراعظم
Ajmer Sharif Khwaja Gharib Nawaz
Previous Post نگاہ خواجہ
Next Post احتساب عدالت نے شہباز شریف کے صاف پانی پروجیکٹ کو صاف شفاف قرار دے دیا
Shahbaz Sharif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close