Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کاغذات نامزدگی کے حلف نامہ کے الفاظ میں تبدیلی

October 5, 2017 0 1 min read
National Assembly
National Assembly
National Assembly

تحریر : محمد صدیق پرہار
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کودل وجان سے اللہ تعالیٰ کاآخری نبی ماننا مسلمانوں کا بنیادی ایمان اور عقیدہ ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعدنہ کوئی نبی آیا ہے اورنہ ہی آئے گا۔اس دوران جتنے بدبختوں نے بھی نبی ہونے کادعویٰ کیا ہے وہ سب سے سب جھوٹے اور کذاب ہیں۔ان جھوٹے اورکذاب بدبختوں سے نبوت کی دلیل بھی طلب نہیںکی جاسکتی جوان سے نبوت کی دلیل طلب کرتاہے وہ یہ سمجھتا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعدنبی آ سکتا ہے۔

حالانکہ قرآن وحدیث سے یہ بات ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعدکوئی نبی نہیں۔جوسرکاردوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواللہ تعالیٰ کاآخری نبی نہ مانے اوردائرہ اسلام سے خارج ہے۔پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے۔اس پرحکومت کرنے کے لیے مسلمان ہوناضروری ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواللہ تعالیٰ کاآخری نبی ماننے کے بغیرایمان مکمل نہیں ہوتا ۔ حکومتی ایوانوںمیں منکرین ختم نبوت کاداخلہ روکنے کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوت کی شق بھی شامل کی گئی ۔ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروںکے مطابق حال ہی میں منظورہونے والے الیکشن بل میںجوترامیم کی گئی ہیں ان ترامیم میں عقیدہ ختم نبوت میں ترمیم بھی شامل ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے انتخابات بل٢٠١٧ء میںکاغذات نامزدگی فارم سے حلفیہ شق کے خاتمے اوربل سے سٹیٹس آف احمدیزشق کو حذف کے معاملے پرحکومت کی اتحادی اوراپوزیشن جماعتوںنے سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے قومی اسمبلی میں شدیداحتجاج کیا ہے۔شاہ محمودقریشی، علی محمدخان، صاحبزادہ طارق اللہ،اکرم خان درانی، میاں عبدالمنان،میجرطاہراقبال، غلام احمدبلورنے ختم نبوت شق میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کی وفاقی حکومت کی باتوںکوحقائق کے خلاف قراردیتے ہوئے بل میں ختم نبوت کی حذف شدہ ترامیم کوواپس بل کاحصہ بنانے کے لیے فوری طورپرمنظورشدہ بل میں ترامیم لانے کامطالبہ کیا۔اہل سنت جماعتوںکامشترکہ اجلاس جامعہ رضویہ میں چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامدرضاکی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں جماعت اہل سنت، مرکزی جمعیت علماء پاکستان،نیشنل مشائخ کونسل، انجمن طلباء اسلام، پاکستان فلاح پارٹی، مصطفائی تحریک، تنظیم المساجد پاکستان ، تنظیم اتحادامت، تحفظ ناموس رسالت محاذ،شیران اسلام، سنی علماء بورڈ،جانثاران ختم نبوت،تحریک فروغ اسلام، سنی یوتھ ونگ ، انجمن خدام الاولیائ،انجمن طلباء مدارس عربیہ،سنی تنظیم القرائ،مرکزی مجلس چشتیہ،انجمن فدایان مصطفی،سنی جانثار،تحریک نفاذ فقہ حنفیہ،بزم محدث اعظم، آل پاکستان علماء مشائخ کونسل، تحریک فروغ فکر رضا،غوثیہ مشن انٹرنیشنل،سنی فائونڈیشن اوردوسری جماعتوں کے راہنمائوںنے شرکت کی۔اجلاس میں اہل سنت جماعتوںنے تحریک ختم نبوت چلانے کااعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ الیکشن امیدوارکے حلف نامے میں ختم نبوت شق میں لفظی ترمیم ناقابل برداشت ہے۔حکومت کی قادیانیت نوازی کھل کرسامنے آگئی ہے۔حلف نامے کے پرانے الفاظ بحال ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔حلف نامے میں تبدیلی کرناحکومتی بدنیتی ہے،اس ترمیم کامقصدقادیانیوںکوفائدہ پہنچانا ہے۔

ایک قومی اخبارمیں شائع ہونے والی اس حوالے سے ایک رپورٹ یوں ہے کہ الیکشن سال دوہزارسترہ میں ختم نبوت سے متعلق الفاظ تبدیل کرنے پرترمیم نے حکومت کوایک اورمشکل میں ڈال دیاہے۔ترمیم پرمذہبی حلقوںنے شدیداحتجاج کرتے ہوئے تبدیلی واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔علمائے کرام کاکہنا ہے کہ حکومت نے آبیل مجھے ماروالی بات کی ہے۔نئے بل میںختم نبوت سے متعلق الفاظ کواقرارنامے میں تبدیل کر دیاگیا ہے۔اس سے پہلے امیدوارکوحلف دیناہوتاتھا کہ وہ ختم نبوت پرایمان رکھتاہے۔نئے بل میں حلف کی جگہ اقرارکالفظ ڈال دیاگیا ہے۔بل کی آڑ میں حکومت نے ایساکام کیاجس کی ماضی میں تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔ضیاء الحق کے دورمیں اے زیڈفاروقی جیسے لوگوںکومنہ کی کھاناپڑی۔اے زیڈ فارقی نے میں ”میں حلفیہ اقرارکرتاہوں”کوبدل کر”میںاقرارصالح کرتاہوں”اے زیڈفاروقی کاخیال تھا کہ اس ہیرپھیرکی کسی کوسمجھ نہیں آئے گی۔علماء کی جانب سے شدیدردعمل اورالیکشن کمیشن کے گھیرائوکرنے کے اعلان پرضیاء الحق نے اے زیڈ فاروقی کوعہدے سے فارغ کردیا۔اب صدق دل کالفظ ختم کرکے محض ڈکلیئرکالفظ لکھ دیاگیا ہے۔سادہ الفاظ میںآپ یوںکہہ سکتے ہیں حکومت نے کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوت پرحلف کالفظ ختم کرکے اقرارنامے میں بدل دیاہے۔حلف اوراقرارنامے کے مطلب میںواضح فرق ہے۔ن لیگ حکومت کے اس بدترین اقدام کے خلاف مذہبی جماعتیں سراپااحتجاج بن گئی ہیں ۔سینیٹ میں بڑے سمجھدارلوگ ہوتے ہیںمگراس شق کوکسی نے بھی نہیں دیکھا۔یہ توقومی اسمبلی میں شیخ رشیدنے فضل الرحمن کوللکارتے ہوئے کہا کہ کہاں ہوآج ختم نبوت کابل ختم کردیاگیا ہے۔ ماہرقانون آفتاب باجوہ نے کہا کہ حکومت نے بل میں ترمیم کرکے قوم سے زیادتی کی ہے۔اقرارنامے کالفظ لین دین کے لیے مخصوص ہے۔

تحریک لبیک یارسول اللہ، تحریک حرمت رسول، پاکستان علماء کونسل جماعة الدعوة اورالحمدیہ سٹوڈنٹس سمیت دیگرمذہبی جماعتوںنے بھی اراکین اسمبلی کے حلف نامے میں ترمیم کرنے پرشدیدردعمل ظاہرکرتے ہوئے ملک بھرکی دینی، سیاسی، سماجی تنظیموںکوساتھ ملاکرملک گیرتحریک چلانے کااعلان کیاہے۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیراہتمام انتخابی اصطلاحات بل سال دوہزارسترہ کے نام پرختم نبوت کے حلف سے لفظ حلف نکالنے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔جس میںا میرعلامہ خادم حسین رضوی، پیرافضل قادری، مولاناوحیدنور، پیراعجازاشرفی ودیگرنے شرکت کی۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ شریف براداران اسلام اورعدلیہ پرحملہ آورہونے کے بعددنیابھرکے مسلمانوںکے اجماعی اورقطعی عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوچکے ہیں۔اب ان کی حکومت کے رہنے کاکوئی جوازنہیں۔اگریہ حکومت میں رہیں گے تویہ اسلام وپاکستان کوشدیدنقصان پہنچانے کاباعث بنیں گے۔نوازشریف کانااہل ہوناکافی نہیں بلکہ ان کی پوری جماعت کواقتدارسے نکالنابقائے پاکستان کے لیے ناگزیرہوگیا ہے۔حکومت کی طرف سے منظورہونے والے بل پرسیاستدانوںنے شدیدردعمل کااظہارکیاہے ۔چودھری شجاعت حسین ودیگرسیاستدانوںنے کہا ہے کہ ختم نبوت ایمان کامسئلہ ہے جس پرکوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا۔انہوںنے پارلیمنٹ کاالیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوت پرقسم کے الفاظ کی شق ختم کرکے اقرارنامے میںبدلنے کی شدیدمذمت کی ہے۔اورکہا ہے کہ قسم اوراقرارنامے میں واضح فرق ہے۔”میںصدق دل سے قسم اٹھاتا ہوں ” کے الفاظ بدل کرمیں ”اقرارکرتاہوں”شامل کیاگیا۔سیاستدانوںنے کہا کہ اس موقع پرحلف نامے کے الفاظ کی تبدیلی سے واضح ہوتاہے کہ حکمران مخصوص ایجنڈے پرکام کررہے ہیں۔ختم نبوت کے معاملے پرپاکستان کے مسلمان ماضی میںگراںقدرقربانیاں پیش کرچکے ہیں۔جوہماری تاریخ کاروشن باب ہے۔شیخ رشیدنے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصطلاحات کابل پاس ہونے کے بعداجمل پہاڑی بھی کسی پارٹی کالیڈربن جائے گا۔

آخرمسلم لیگ ن کونوازشریف کے علاوہ اورکوئی اور امیدوار کیوں نہیںملتا۔ایک نااہل شخص کوبچانے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ایک اخبارمیں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے الفاظ یوں ہیں کہ ن لیگ کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ انتخابات کے کاغذات نامزدگی فارم میں ختم نبوت کے اقرارنامہ میں تبدیلی کے بعدشدیدترین عوام ردعمل سامنے آنے اورن لیگ قیادت کی طرف سے قومی اداروںکوتنقیدکانشانہ بنانے پرن لیگ کے اندرگروپنگ شروع ہوگئی ہے۔اس رپورٹ میں لکھاگیا ہے کہ مصدقہ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ٤٥ اراکین اسمبلی نے جن میں دووزیربھی شامل ہیں واضح طورپرکہہ دیاہے کہ اگرختم نبوت کے معاملات اصل صورت حال پرواپس نہیں آئے توہم ن لیگ کے پلیٹ فارم پرالیکشن نہیں لڑیں گے۔رپورٹ میںمزیدلکھاگیا ہے کہ دوسول خفیہ اداروںنے بھی اس حوالے سے وفاقی حکومت کورپورٹ دی ہے کہ ختم نبوت اور٦٢،٦٣ کے حوالے سے مذہبی حلقوںمیںن لیگ کے خلاف اس قدرنفرت پیداہورہی ہے کہ آئندہ انتخابات میںمذہبی حلقوںکی طرف سے ن لیگ کوووٹ نہیںملے گا۔

اگر یہ ترامیم واپس نہ ہوئیںتومذہبی حلقوںکی طرف سے ن لیگ کے خلاف ایک بڑی تحریک بن سکتی ہے۔جوحکومت کے لیے انتہائی خطرناک صورت حال اختیارکرسکتی ہے۔اس حوالے سے حکومتی موقف یہ ہے کہ وفاقی وزیرقانون زاہدحامدنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن اصلاحات بل کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی، اس دوران سیاسی جماعتوںکی طرف سے چھ سوسے زائدتجاویزسامنے آئیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے آٹھ قوانین کویکجاکرکے اصلاحات کی گئیں۔جبکہ انتخابات بل کی شق ٢٠٣ میں ترمیم کے حوالے سے کسی نے اعتراض نہیںکیا۔دونوں ایوان اس شق میں ترمیم کے لیے متفق تھے۔وفاقی وزیر قانون زاہدحامدنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے بل میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیںکی گئی۔ختم نبوت والاپیرابالکل ویساہی ہے۔بل منظوری کے وقت سب خاموش رہے اب شورمچایاجارہا ہے جوہماری سمجھ سے بالاترہے۔ایک طرف وفاقی وزیرقانون کہتے ہیں کہ ختم نبوت کے حوالے سے کوئی ترمیم نہیں کی گئی دوسری طرف قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاویدعباسی نے اس معاملے پرپورے ایوان کوایک آوازپرمتفق ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے نئی ترمیم لانے پررضامندی کااظہارکیا۔ارکان اسمبلی کے حلف نامے میں ردوبدل پربحث چلی توبات دورنکل گئی۔معاملے کی سنگینی کااحساس ہونے پرسپیکر ایازصادق نے پارلیمانی راہنمائوںکااجلاس بلالیا۔اجلاس میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوںکے پارلیمانی راہنماشریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے نویدقمرکاموقف تھا کہ حکومت اپنی غلطی کودرست کرے۔تمام پارلیمانی راہنمائوںنے غلطی کی فوری درستگی کامطالبہ کیا ۔ اجلاس کے بعدسپیکرایازصادق نے میڈیاکے سامنے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی ٹیکنیکل یاکلیریکل غلطی ہوئی ہے اس کوٹھیک کیاجائے گا۔شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ حلف نامہ اصل شکل میں واپس لانے پراتفاق ہواہے۔وزیرقانون زاہدحامدنے کہاکہ پرانے حلف نامے پرواپس جانے پرکوئی اعتراض نہیں ہے ۔یہ الفاظ کہہ کرزاہدحامدنے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ حلف نامے میں ترمیم ہوئی ہے اس سے پہلے تووہ کہہ چکے ہیں کہ کوئی ترمیم نہیں ہوئی ختم نبوت کاکالم ہوبہوموجودہے۔ایساکرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔

یہ تواچھاہواکہ سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی کے حلف نامے کوٹھیک کرنے کااعلان کردیا ہے ورنہ سینیٹر ساجدمیرنے تواصلاحات بل پرتنقیدکرنے والے علماء کوانگریزی سیکھنے کامشورہ بھی دے ڈالاتھا۔ساجدمیرکے مطابق علماء کوانگریزی نہیں آتی وہ انگریزی الفاظ کے مفہوم کوسمجھ نہیں سکے اس لیے اصلاحات بل پرتنقیدکررہے ہیں۔واہ بھئی واہ کیاخوب مشورہ دیا ہے ساجدمیرصاحب نے۔ساجدمیرکوبھی معلوم ہونا چاہیے کہ کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں عقیدہ ختم نبوت کی شق میں تبدیلی پرتنقیدصرف علماء نے ہی نہیںکی بلکہ سیاستدانوںنے کی۔جان بوجھ کر یا غلطی سے کی گئی اس ترمیم کی نشاندہی جس نے سب سے پہلے کی وہ کوئی مولوی، عالم دین نہیں بلکہ سیاستدان تھا جس کوشیخ رشیدکہا جاتاہے۔ حیرت تواس بات پرہے کہ اصلاحات بل منظورہونے سے پہلے کیاکسی کی نظرختم نبوت کی شق میں ترمیم پرنہیںپڑی یاکسی نے اسے قابل توجہ نہیں سمجھا۔سپیکرقومی اسمبلی کے مطابق یہ ٹیکنیکل یاکلیریکل غلطی ہی تسلیم کرلی جائے توسوال یہ سامنے آتاہے کہ کیااس کوکسی نے چیک نہیںکیاتھا۔اتنی بڑی غلطی ایوان کی نظروں سے اصلاحات بل کی منظوری سے پہلے کیسے اوجھل رہی۔اب وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوبھی چاہیے کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں عقیدہ ختم نبوت شق میں ترمیم کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایوان میںقوم سے معافی مانگیں آئندہ اس حوالے سے کوئی ترمیم نہ کرنے اورتحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں بھی کسی قسم کی ترمیم نہ کرنے اورتوہین رسالت جرم میںعدالتوںکی طرف سے سزایافتہ مجرموں کوتختہ دارلٹکانے کااعلان کرکے اس حوالے فوری اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کریں۔

Muhammad Siddique Prihar
Muhammad Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار

Share this:
Tags:
orders politicians steps احکامات اقدامات ترمیم سیاستدان
Terrorists
Previous Post ہم کریں تو دہشت گرد، تم کرو تو بیمار
Next Post ختم نبوت سے متعلقہ تبدیلی وترمیم کو مکمل واپس نہ لیا گیا تو تاجدار ختم نبوت لانگ مارچ کرینگے
Pir Mohammad Afzal Qadri

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close