Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سٹیک ہولڈر

March 25, 2014 0 1 min read
Safder Hydri
Pakistan
Pakistan

”جس کی لاٹھی اس کی بھینس ”کا قدیمی مقولہ، اپنی تمام تر مقبولیت کے باوجود، کم ازکم پاکستان کی حدتوا پنی سابقہ حیثیت کھو چکا۔ اس کا”پاکستانی ورژن”عرصہ ہوا، تبدیلی کے آفاقی سلسلے کی نذر ہو چکا۔ ہمارے یہاں جس کی بھینس ہو لاٹھی بھی اسی کی ہوتی ہے اور پھر یہ ہوتا ہے کہ دونوں ”بحقِ سرکار” ضبط ہو جاتی ہے(یہاں سرکار سے مراد”پاک سرکار ” نہیں ہے)اور مالک بیچارہ ہاتھ ملتا اور اپنے نصیب کو کوستا رہ جاتا ہے۔میری نظر میں ایک اچھے انسان کی ایک تعریف یہ بھی ہے جو کسی اور کی چیزکو اپنی نہ سمجھے لیکن سوال یہ ہے کہ کیاوہ لوگ جن کے ہاتھ میں اختیار کی چھڑی ہے(خواہ یہ اختیار کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو) ، ایسا کر پاتے ہیں ؟کیا ان کے ہاتھ اور زبان سے انسان چھوڑیں ، مظلوم محفوظ ہیں ؟۔ ”آمنہ خود سوزی” کیس کو ذہن میں رکھ کر فیصلہ کریں ،دس میں دس کا یہی ایک جواب ہوگا” ہرگز نہیں ”۔صاحبانِ اختیار کیلئے ہمارے ہاں انگریزی کی ایک اصطلاح بکثرت استعمال ہوتی ہے، یعنی ”سٹیک ہولڈرز لیکن میری نظر میں اس اصطلاح کی حیثیت محض نظری ہے۔ کیونکہ عملی طور پر ہمارے یہاں دراصل stick holders کا راج ہے۔

علاقہ اپنا ہو اور اسے غیر کہا جائے ،بات کچھ پلے نہیں پڑتی۔۔۔ہمارے ملک میں ایک علاقہ غیر ایسا بھی ہے جو ہمارا ہو کے بھی غیر ہے۔میں” فاٹا” کی بات کر رہا ہوں نہ کراچی کی۔ میں راجن پور کا ذکرِ خیر بھی نہیں کرتا ۔میں تو مظفر گڑھ کا حوالہ دے رہا ہوںجو بدقسمتی سے میرا آبائی ضلع ہے ۔اپنے وسیب (بلکہ نشیب )کا ایک ایساخطہ جس میں ”شیر اور بکری ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہیں”۔یہ اور بات کہ اکثر و بیشتر یہ بکری کاآخری جام ہوتا ہے کہ اس کے بعد وہ فنا کا جام پی لیا کرتی ہے۔کہتے ہیں فاٹا کو علاقہ غیرہونے کی گارنٹی ہمارا آئین بھی فراہم کرتا ہے ۔یعنی وہاں کسی غیر یعنی پاک سرکار کی کوئی عمل داری نہیں ہو گی ۔یہ وہ غیور وآزاد لوگ ہیں جنہیں انگریز بھی کبھی زیر نہیں کر پائے۔یہ آزاد منش ،شاطر گورے کوبھی کسی خاطر میں لاتے تھے۔لیکن باخبر ذرائع کے مطابق ہمارا آئین جدید علاقہ غیر(مظفر گڑھ)کو کوئی ایسی گارنٹی فراہم نہیں کرتا کہ وہ کسی بھی طرح اسے غیر کہہ یا سمجھ سکیں(محولہ بالاراج کی توسیعی شکل ) اس علاقے کے ”غیور طبقات”نے یہ احتیاط البتہ ضرور کی ہے کہ اس کو علاقہ غیر بالکل بھی نہیں کہا صرف سمجھا ہے ۔جبھی تو یہاں ہر وہ کام پورے دھڑلے سے کیا ہے جس سے اس علاقے کی شہرت ملکوں ملکوں پھیل سکے۔

اس سلسلے میں پہلا بین الاقوامی قدم وہ مائی تھی جس کی وجہ سے یہ علاقہ لائم لائیٹ میں آیا۔”خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے ” کے مصداق اخبارا ت اس ایشو کو لے اڑے….. اتنا کہ ان کا اپنا قد بہت چھوٹا رہ گیااوروہ بے اختیار مائی (مختاراں مائی ) پر لگا اتنی بلند ہوئی کہ بین الاقومی شہرت کی حامل شخصیت بن گئی۔”این جی اوز ” کو اپنی نوکری پکی اور آئندہ کے لئے مراعات اکھٹی کرنے کا خوب خوب موقع ہاتھ آیاجو انہوں ظالموں نے ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔جبھی و جھٹ سے ایک دیہاتی عورت عالمی سرخیوں کا موضوع بن گئی اوراسکی سٹوری ہاٹ کیک”کی طرح بکنے لگی۔اس طوفان میں حقائق کا کتنا قتل عام ہوا،اس کا کسی کو ہوش ہی کب تھا کہ سوچتا ۔بعد میں کچھ باتیں سامنے آئیں بھی تو اس وقت تک خاصی دیر ہوچکی تھی اور معاملہ ان لوگوں کی گرفت میں آ چکا تھا جن کے ہاتھ بہت لمبے ہیںاور طاقت ور بھی۔آگے کی کہانی بڑی روایتی سی ہے۔جی ہاں اتنا ہلے گلے کے بعد بھی روایتی۔

ان دو باتوں کو ٹالنا بالکل اس طرح ہے جیسے کسی ہونی کو ٹالنا۔ ایک تو یہ کہ ہمارا کوئی فنکار انڈیا جائے اور یہ بیان نہ کہ فن کسی سرحد کو مانتا ہے نہ اس کا محتاج ہے اور یہ کہ ہمارا کلچر ایک ہے سو ہم بھی ایک سے ہیںاور ایک بھی۔ اور دوسرا یہ کہ کوئی عالمی سرخیوں کا موضوع بنے اور اس ملک کو گالی نہ دے۔ہمارے ”آخری”آمر نے ہونی کو ٹالنے کی سعی کی تو اس عاجز کو بیرون ملک میں پریس کانفرنس کے دورا ن معذرت کے ساتھ ساتھ اپناحکم بھی واپس کرنا پڑااور ضبط شدہ پاسپورٹ بھی۔”ہاٹ کیک ”دنیا بھر سے شہرت اوردولت سمیٹنے کے بعدابھی تک اپنے علاقے میں موجود ہے ۔اڑتی اڑتی خبر آئی ہے اب وہ ہمیشہ کے لئے اڑ کر جانے کو پر تول رہی ہے۔اس میں کوئی کلام نہیں کہ اس پر ظلم ہوا۔لیکن اس اعلی سطحی تحقیقات اور عدالتی کاروائی کو کس کنوئیں میں ڈالا جائے جس کے سامنے آنے کے بعد سے آج تک یہ رونا رویا جاتا ہے کہ اگر اس کو انصاف مل جاتا تو پھر کسی کو جرات نہ ہوتی کہ کسی مجبور پر ہاتھ بھی اٹھا تا۔اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمارے عدالتوں ، قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں اور حکومتوں کا جواز ہی کیا رہ جاتا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے پوری دنیا میں آئے روز ہماری تذلیل ہوتی رہتی ہے۔ جس ملک میں مختاراں مائی جیسے عالمی شہرت یافتہ کیس تک میں” انصاف کے تقاضے” پورے نہ ہو پائیں وہاں کسی اور کو انصاف ملنے کی امید ہو گی۔

Punjab
Punjab

آمنہ خودسوزی کیس ایک اور واقعہ ہے جس نے میرے ”علاقہ غیر” کو ایک بار پھر عالمی سرخیوں کا موضوع بنا ڈالا۔ہوس پرستوں نے تو جو ظلم کیا سو کیا ،دو ماہ سے زائد ایک ستم رسیدہ کو پل پل اذیت دے کر خود سوزی پر مجبور کر کے عدالت نے جہاں ” مرے پر سو درے ”مارے وہیں پولیس نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ ”پولیس کا ہے فرض مرمت آپکی’ سوالات وہی ہیں جو خادم اعلیٰ نے ورثہ سے دل جوئی کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے پوچھے ہیں ،اس فرق کے ساتھ کہ جو انہوں نے مقامی انتظامیہ سے پوچھے وہی میں ایک پاکستانی ہونے کے ناطے انہی سے پوچھتا ہوں کہ وہ خود کو پنجاب کی عوام کا خادم سمجھتے ہیں ۔ملک کے بڑے صوبے کے حکمران کی حیثیت سے انہیں وسیع اختیارات بھی حاصل ہیں ۔مرکز بھی روڑنے نہیں اٹکاتا کہ وہاں انکے بھائی براجمان ہیں ۔وزراء بھی اپنے گھرانے کے ہیں۔کہا جا سکتا ہے کہ ان کا گھرانہ سیاہ و سفید کا مالک ہیں، پھر بھی حالت یہ ہے کہ آنکھیں سفید ہوں تو ہوں اجالے آنے کی امید رخصت ہوچلی ہے۔روشنی کیا تب آئے گی جب آنکھیں اندھیرے اور اجالے کے درمیان امتیازکھو بیٹھیں گی ۔انہوں نے آمنہ کے سلسلہ میں اس گڈ گورنس کا حال بچشم ِ خودملاحظہ فرما لیا ۔بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کی صورت یہ ہے کہ لوگ خودسوزیوں پر مجبور ہیں۔کیا اندھیر ہے کہ روشنی کے لئے مظلوموں کو اپنے خون سے چراغ جلانے پڑتے ہیں اور اندھیرا ہے کہ چاروں اور اپنے پر پھیلاتا اور غریبوں کی روحیں تک جلائے دیتا ہے ۔آپ ان سے پوچھتے میں حق بجانب ہیں کہ وہ کہاں ہیں تو یہ حق عوام کو بھی حاصل ہے کہ وہ پوچھ سکیں کہ آپ کہاں ہیں ؟کیا آپ کے چند لوگوں کو معطل کر دینے سے انصاف کی راہ ہموار ہو پائے گی ۔نتیجہ ماضی سے کچھ مختلف برآمد ہوگا یا بے ڈھنگی چال بدستور برقرار رہے گی ۔یہ سوال ہیں قوم جس کا جواب چاہتی ہے۔

جدید علاقہ غیر کے دو کردار وں مختاراں مائی اور دستی قوم کو بتانا پسند کریں گے کہ انہوں نے اس سلسلہ میں کون سی خدمت سرانجام دی ہے کہ انہیں اس علاقے کا حقیقی نمائندہ قرار دیا جا سکے۔کیا ان میں اور باقی ”سٹک ہولڈرز” میں سوائے ناموں کے کوئی اور فرق باقی بچا ہے ۔ہمارا المیہ ”بابا صاحبا ”کی اس فرمان سے کہیں بڑھ کر پاکستان کو پڑھے لکھوں نے لوٹا ہے۔ہمیں دراصل ”عباسی سیاست دانوں ”نے لوٹا ہے جنہوں نے اموی سیاست دانوںکے خلاف علم ِ جہاد بلند کیا اور جب اقتدار ہاتھ میں آیا تو ان سے بڑھ کو ظلم کے پہاڑ توڑے۔مڈل کلاس قیادت نے کراچی کے ساتھ جو سلوک کیا وہ آپ سب کے سامنے بھی ہے اور میری اس بات کا واضح ثبوت بھی۔

ہاں قارئین یہاں مسئلہ اسٹیک ہولڈڑز نہیں سٹک ہولڈرز ہیں ۔جو اپنی لاٹھی سے جسے چاہتے ہیں جدھر چاہتے ہیں ہانکتے ہیں ۔ہم بہت بات کرتے اور سنتے ہیں قانون کی کہ احتساب کا ڈنڈا جب تک نہیں چلے گاانصاف نہیں ملے گا امن قائم نہیں ہو گا۔ہم نے غور ہی کب کیا ہے کہ قانون و احتساب کے ہاتھ میں سرے سے ڈنڈا ہے ہی نہیں اور اگر ہے بھی تو مظلوم کے سر پر برسنے کے لئے۔یہ نو گو ایریاز ،یہ علاقہ غیر کیا یہ ظاہر نہیں کرتے کہ ہمارا ملک اب ” نومینز لینڈ” ہے ۔یہ ان سٹک ہولڈر کی نگری ہے جو
ہمارے درمیان ہیں ،ہمارے اپنے ہیں پھر بھی غیر ہیں جبھی تو انکے مفتوحہ علاقے ” علاقہ غیر ” کہلاتے ہیں۔تاریخ بتاتی ہے کہ جب ”وارث ”کمزور ہوجائیں یا انہیں ان کا حق نہ ملے تو تخت پر ”غیر” قابض ہو جایا کرتے ہیں۔

کوئی وارث ضرور ہوتا ہے
تخت خالی رہا نہیں کرتے

Safder Hydri
Safder Hydri

تحریر: صفدر علی حیدری
(sahydri_5@yahoo.com)

Share this:
Tags:
decision muzaffargarh pakistan Safder Hydri پاکستان پنجاب فیصلہ مظفر گڑھ ملک
Saeed Ajmal
Previous Post ورلڈ ٹی 20 کے کامیاب بولرز؛ مالنگا اور مینڈس نے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا
Next Post امریکی کمیشن پینل
Hafiz Muhammed Faisal Khalid

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close