
کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئر پورٹ سے روانگی پر سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کوچ عبدالراشد کا کہنا تھا کہ ٹیم جیت کیلئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا عید الفطر پر ناروے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ جیت کرقوم کو عالمی کپ کا تحفہ دیں گے۔
ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم نے بھرپور انداز میں پریکٹس کی ہے اور ناروے میں پاکستان کا جھنڈا گاڑ کر ملک کا نام روشن کریں گے۔
