
لندن (جیوڈیسک) سٹریٹ سٹائل ساکر کا عالمی میلہ لندن میں سجا۔ کھلاڑیوں نے مشین کی طرح فٹبال کو کنٹرول کرنے کا مظاہرہ کیا۔
فٹبالروں کی حیران کن مہارت پر شائقین دنگ رہ گئے اور کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔ مردوں کے فائنل میں ارجنٹائن کے کارلوس لاکونو نے میدان مارا۔
خواتین کا عالمی ٹائٹل فرانس کی میلوڈی ڈانچیٹ لے اڑئیں۔ پولینڈ کی اگسکا منچ دوسرے نمبر پر رہیں۔
