Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عصر حاضر کی طلبہ تنظیمیں اور پاکستان

May 9, 2017 0 1 min read
Students Organization
Students Organization
Students Organization

تحریر : نعمان علی ہاشم، گوجرانوالہ
دو سال قبل انہی دنوں میں آذان فجر سے قبل راولپنڈی فیض آباد اڈے سے ایک بس میں گوجرانوالہ کی جانب سفر شروع کیا۔کھاریاں کے قریب سات بجے سے کچھ اوپر کا وقت تھا۔ چند کالج کے طلباء بس میں چڑھ دوڑے۔ میں ڈرائیور کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ بس میں داخل ہوتے ہی طلبہ ایک طلبہ تنظیم کے سٹیکرز بس کی سیٹوں پر چپکانے لگے۔ڈرائیور نے منع کیا تو میری سیٹ کے ساتھ کھڑے طالب علم نے ایک غلیظ گالی بکتے ہوئے اپنے والد سے بڑی عمر کے ڈرائیور کو خاموش کروا دیا۔ گجرات کے قریب پہنچ کر طلباء ضد کرنے لگے کہ انہیں شہر کے اندر اتارا جائے۔ ڈرائیور نے کہا ہمارا روٹ نہیں چالان ہو جائے گا. مگر طلبائپھر گالیاں بکنے لگے. ڈرائیور نے منت سماجت کرنا شروع کی۔ مگر طلباء نے بس توڑنے کی دھمکی دی۔ مجبوراً گاڑی گجرات شہر کی جانب چلا دی۔ ان کے اترنے کے بعد بس کی سیٹ پر لگے اسٹیکرز پڑھنے لگا جس پر عشق رسولۖ کے نعرے درج تھے۔ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ سوچنے لگا اسوہ رسولۖ ان سے کتنا دور ہے۔گجرات شہر سے واپسی پر ٹریفک پولیس نے آن لیا اور چالان کر دیا۔گاڑی میں بیٹھے مسافروں کو بھی بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

ایک دن میرے ایک دوست اپنے ساتھ چند دوستوں کے ہمراہ مجھ سے ملنے آئے۔ ان میں ایک بڑی طلبہ تنظیم کے ضلعیذمہ دار بھی تھے۔ میں نے تنظیم کی خدمات کا پوچھا۔ درس قرآن کے علاوہ کچھ بھی ایسا نہ گنوا سکے جس کی تعریف کی جائے۔ساتھ بیٹھے ایک دوست بولے : ویسے طلبہ تنظیموں کا رعب کافی زیادہ ہوتا ہے۔ بس پھر اس کے بعد بدمعاشی کے ایسے ایسے قصے سننے کو ملے جن کی نظیر نہیں ملتی۔ خیر ایک گھنٹے کی ملاقات میں مجھے شرمندگی کا احساس ہوا کہ میں ان جیسے طالبعلموں سے ملا۔کالج کے زمانہ میں کالج کینٹین میں طلبہ تنظیم کے کارکنان کو سیگریٹ نوشی کرتے بھی دیکھتے رہے۔ اور ہر آئے دن کالج گراونڈ میں جھگڑے دیکھ کر بھی دل جلتا رہا۔ ہمارے شہر میں ہی نہیں بلکہ کئی شہروں میں بسوں اور دکانوں سے بھتہ وصول کرنے میں کچھ طلبہ تنظیمیں ملوث ہیں۔ جو بظاہر اسلام کے نعرے کے ساتھ ہمارے درمیان پائی جاتی ہیں۔کالج کے ابتدائی دنوں میں مجھے بھی طلبہ تنظیموں کا کارکن بننے کا شوق تھا۔ مگر جب کبھی کسی تنظیم کے خوبصورت سلوگن کو دیکھ کر اس میں شمولیت اختیار کرتا تو کچھ ہی دن بعد خاموشی سے علیحدگی اختیار کر لیتا۔بہت سی طلبہ تنظیموں میں رہتے ہوئے میں نے کسی ایک بڑی طلبہ تنظیم کو راہ راست پر نہیں پایا. جو کوئی بھی کچھ اچھا کرنے یا اچھی نیت کے ساتھ میدان عمل میں آئے تو پہلے سے موجود تنظیمیں اسے سر اٹھانے نہیں دیتی

. کالج کی سطح پر تو ایسی کوئی تنظیم ابھی تک نظر سے نہیں گزری جو اپنے نصب العین کے ساتھ میدان عمل میں کھڑی ہو۔ اور بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہو۔ کوئی عشق نبیۖ کا نعرہ لیے، کوئی اسلامی نظام کا جھنڈا لیے،کوئی سیکولر ازم اور سوشلسٹ نظام کا پرچار کرتے ۔کالجز اور یونیورسٹیز میں اپنی اپنی طاقت کے مطابق غنڈا گردی میں ملوث ہیں۔ یونیورسٹیز لیول پر ایک دو نئی تنظیموں کا کام قابل تحسین ہے مگر پرانی سبھی تنظیمیں اپنے نصب العین سے بہت دور جا چکی ہیں۔ ہمارے میڈیا پر آئے دن ملک کی نامور یونیورسٹیوں کے متعلق خبریں آتی رہتی ہیں۔ جن میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سرفہرست ہے۔ یہاں سال میں تین سے چار دفعہ بڑے جھگڑے ہوتے ہیں۔ اس میں اکثر و بیشتر کئی طلباء اور دیگر افراد لقمہ اجل بنتے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی سے بھی ایسے واقعات میڈیا پر آتے رہتے ہیں جن میں طلبہ تنظیموں کے جھگڑوں میں کئی دفعہ لوگ جان سے چلے جاتے ہیں۔

اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں چار سال پہلے دو اسلامی نظریاتی جماعتوں کی لڑائی میں پانچ قتل ہو گئے تھے۔ہمارا میڈیا جب مذہبی نظریات رکھنے والوں کے خلاف بات کرے تو ہم یہ کہہ کر تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں کہ ہمارا میڈیا نظریاتی نہیں۔ خواہ میڈیا کی بات میں کتنی ہی صداقت کیوں نہ ہو۔ اور میڈیا بھی کسی حد تک یہ تاثر درست ثابت کرواتا ہے کہ میڈیا اسلامی نظریاتی اساس رکھنے والی تنظیموں کی غنڈا گردی کو ہی دیکھاتا ہے۔ لبرل اور سیکولر زہن رکھنے والی تنظیموں کی دہشت گردی پر آنکھیں بند کر لیتا۔ مشعال خان قتل کیس میں میڈیا نے قتل میں ملوث لبرل تنظیم کے گناہوں کو ہائی لائٹ نہیں کیا۔ اسی طرح بیشتر واقعات جن کی ابتداء ایسی تنظیموں سے ہوئی جو اسلامی نظریاتی تنظیموں کے متضاد کام کر رہی ہیں مگر میڈیا نے سارا قصور نظریاتی تنظیموں پر دھرا۔ میڈیا کا کردار ایک طرف ہماری طلبہ تنظیموں میں برداشت کا مادہ ناپید ہو چکا ہے۔ ہم اداروں میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اور اپنے اندرونی معاملات کی اصلاح کرنے کو ضروری نہیں سمجھتے۔

تنظیم کا ہر فرد شریف النفس نہیں کھڑپینچ ہونا چاہیے۔ اور نصب العین کی جگہ اسٹیکرز پر ہی باقی ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ہاں طلبہ تنظیموں کی پہچان ہی غنڈا گردی کی مقدار پر ہوتی ہے۔تحریک پاکستان میں طلبہ کی روشن تاریخ شاید صرف کتابوں کے لیے تھی۔ تعمیر پاکستان میں طلبہ تنظیموں کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ انجمن حمایت اسلام جیسے جذبے رکھنے والے طلباء شاید ناپید ہو چکے۔پوری دنیا میں طلبہ تنظیموں نے انقلابی اقدامات کر کہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا مگر افسوس کہ ہمارے آج کے دور کی طلبہ تنظیموں کے پاس اس وطن کو غنڈوں کے سوا دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے. اس سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ طلبہ تنظیموں کے ان رویوں کو روکنے کے لیے نہ تو ان تنظیموں کے اکابرین کے پاس پالیسی ہے اور نہ ہی کسی حکومت نے ان کے لیے کوئی اقدامات کیے۔ طلباء کے کرائے کو معاف کر کہ بھٹو صاحب نے شاید ان کے غنڈا گردی کو تقویت پہنچائی۔ گو کہ اب یہ قانون ختم ہو گیا مگر پھر بھی جس کسی بس سٹاپ پر دس طلباء کھڑے ہوں اور بس میں سوار ہو جائیں تو کرایہ طلب کرنے کی خواہش بھی جرم ہے۔ اور ان سورماؤں کے ناز و نخرے ڈرائیور اور بس کنڈیکٹر کو مفت میں برداشت کرنے ہوتے ہیں۔ہمارے کالجز میں نیشل ایکشن پلان کے دوران بھی ایسی تنظیموں کے سربراہان اور کارکنان اسلحہ لاتے رہے۔ کسی میں ان سے پوچھنے کی جرات نہیں کہ جہاں قلم کی اجازت ہے وہاں اسلحہ کیوں؟۔ تعلیمی اداروں میں موجود یہ لوگ آئے دن اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں۔ مگر کوئی بھی ادارہ ان کی اس بے راہ روی کے آگے بند باندھنے کی ہمت نہیں کرتا۔ تنظیمی لڑائیوں میں قتل ہونے والے طلباء کے والدین کو اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا کہ ہمارے بیٹے کا قتل کیوں کیا گیا۔ پہلے تو اپنے رویوں کے باعث اپنے کارکنان کے قتل کے زمہ دار بنتے ہیں بعد میں یہی لوگ احتجاج کر کہ تعلیمی اداروں اور شہروں کا سکون برباد کرتے ہیں۔ املاک کی توڑ پھوڑ کر کہ کسی گاڑی کو آگ لگا کر شام کے وقت ٹی وی پر اپنے کامیاب احتجاج کی ویڈیو دیکھ کر ان طلبہ تنظیموں کے لیڈران و کارکنان جشن مناتے ہیں۔ ایسی حرکتیں نہ تو جمہوری ہیں نہ ہی اسلامی۔ مگر پھر بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انہیں یہ سب کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ طلبہ تنظیموں کے اس کردار پر جہاں بہت سے سوال اٹھتے ہیں وہی حکومتی اقدامات پر بھی شکوے بجا ہیں۔

مسئلہ یہ ہے کہ ہر سیاسی جماعت اپنا طلبہ کا ونگ اور طلبہ تنظیم رکھتی ہے۔ اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ان قوم کے مماروں کو ناکارہ کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔ اپنی پارٹی کی ساکھ بچانے کے لیے ہر سیاسی جماعت اپنے اچھے برے کارکنان کو تحفظ دیتی ہے۔ اور شاید دانستہ غیر دانستہ اس ظلم کا بازار گرم کرنے کی اجازت بھی۔ کسی بھی کالج یا یونیورسٹی کا داخلہ فارم پْر کرتے وقت پہلے ہر طالب علم اس بات کا حلف اٹھا کر دستخط کرتا ہے کہ کسی سیاسی سرگرمی اور تنظیم کا حصہ نہیں بنے گا۔ کالج یونیورسٹی سے لے کر ریاست کے آئین تک ہر جگہ قانون کی مخالفت اور ریاست کو چیلنج دینے میں طلبہ تنظیمیں پیش پیش ہیں مگر کسی قسم کے اقدمات کرنے کے متعلق شاید حکومت سوچنے کو تیار نہیں۔۔ کیونکہ اسی تھکی ہوئی جمہوریت کا کرپشن کے ساتھ ساتھ غنڈا گردی بھی اہم ستون بن چکی ہے۔

Nauman Ali Hashim
Nauman Ali Hashim

تحریر : نعمان علی ہاشم، گوجرانوالہ

Share this:
Tags:
colleges pakistan police system Workers پاکستان پولیس کارکنان کالج نظام
Emmanuel Macron
Previous Post نیا فرانسیسی صدر ایمنول ماکخوں
Next Post ادبی شعور
Literature

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close