Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

لٹیرے

April 18, 2019April 18, 2019 0 1 min read
Pickpocket Thief
Pickpocket Thief
Pickpocket Thief

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

اِبنِ آدم حضرت انسان کا مطالعہ میرا پسندیدہ ترین مشغلہ ہے جہاں بھی اِس پیکر خاکی کا کوئی نیا پہلو زاویہ نظر آتا ہے میں پیکر تجسس بن کر اُس نئے زاویے کو پڑھنے اور جاننے کی کو شش کر تا ہوں ‘آپ بھی اگر اِس مشت غبار کا مطالعہ کر نے کی کو شش کریں تو آپ بھی اِس کے ہر نئے چونکا دینے والے پہلو کو دیکھ کر ششدرہ جائیں گے ‘ عام طور پر ہم انسانوں کے مزاج ‘طرز عمل ‘ذہنی رویوں کو نظر انداز کر تے ہیں ‘ انسان کی حرکات و سکنات قول و فعل کا مشاہدہ نہیں کر تے لیکن اگر آپ انسانوں کا مطالعہ کر نا شروع کر دیں تو یقین مانئے چند انسانوں کے مطالعے کے بعد ہی آپ کی عقل انگلی دانتوں تلے دبا لے گی ‘ میرے والدین کی زندگی میں کو ئی خاص گھڑی ایسی ضرور ہو گئی جب اِن کے لبوں سے نکلے ہو ئے الفاظ خدا کے حضور بازیابی کا درجہ پا کر قبولیت کی سند اختیار کر گئے ہو نگے جو مُجھ فقیر کو راہ حق کا طالب علم بنا گئے ‘ عشق الٰہی کے بعد جب خدا کی تخلیق سے محبت ہوئی تو ہر طرف خدا کے نئے جلوے نظر آنا شروع ہو گئے اِن نظاروں کے بعد نظر آکر خدا کی شاہکار تخلیق حضرت انسان پر آکرٹھہر گئی پھر قدرت نے احقر سے ٹوٹی پھوٹی خدمت خلق بھی لینی شروع کر دی اِس سفر میں میری ملاقات ہزاروں لاکھوں انسانوں سے ہو ئی جس کی وجہ سے انسان کے مطالعے کا موقع بھی ملا اِس مشاہدے کے بعد جو لرزا دینے والی حقیقت تھی وہ یہ تھی کہ انسان مکار چالاک تہہ در تہہ خولوں میں مقید ایک جانور ہی نظر آیا جسے زندگی کے کسی بھی مرحلے پر اگر دولت اقتدار عورت کو پانے کا موقع ملا تو اُس نے حیوانی جبلت کا مظاہرہ کر تے ہو ئے شکاری کی طرح مد مقابل کو پکڑ لیا ‘حقیقی نیکی پارسائی خوف خدا تو کل ہزاروں کے بعد ہی نظر آیا ورنہ تہہ در تہہ خول در خول قول و فعل کا تضاد ‘ نیکی بھی معاشرے کا خوف یا معاشرے میں اچھے تشخص کے لیے ‘سخاوت نیکی عبادات بھی لوگوں کو دکھانے کے لیے ‘انسانوں سے حقیقی پیار خدا کی حقیقی باطنی تابعداری باتو ں کی حد تک ہی نظر آئی ‘ انسان کے مختلف پہلوئوں سے آشنائی کے بعد انسانوں کا مشاہدہ میرا پسندیدہ ترین مشغلہ بنتا چلا گیا۔

بڑے بڑے نیک مفتی دانشور عالم دین خدمت خلق کے چیمپئین کوقریب سے دیکھا تو کھودا پہاڑ نکلا چوہا پھر تحیر ہی تحیر کہ انسان تو کہاں ہے تجھے کہاں سے تلاش کروں ‘ حضرت انسان کے مطالعے کے بعد جو قابل ذکر جبلت سامنے آئی وہ دوسروں کی چیزوں پر نظر اور موقع ملتے ہی چوری یا لوٹ لینا انسان کی یہ فطرت وطن عزیز کے ہر شعبے میں ادنی انسان سے بڑے انسان تک ‘ چپڑاسی سے وزیر اعظم تک ہر انسان میں نظر آتی ‘ جہاں پر کسی کا بس چلا اُس نے لوٹ مار کر لی اِس لوٹ مار کی فطرت کی وجہ سے پاکستان کا معاشرہ اِس بری جبلت کے رنگ میں بری طرح رنگا جا چکا ہے ‘ ہمارا معاشرہ اورملک لوٹ مار کی درندگی کا بری طرح شکار ہو چکا ہے آپ زندگی کے کسی شعبے کا مطالعہ کریں تو ہرکوئی مہذب پڑھا لکھا شخص انتہائی چالاکی مہارت سے لوٹ مار کر تا نظر آئے گا ‘ ایسے ایسے لوگ جو اپنی بے پناہ شیطانی ذہانت کے بل بوتے پر اِس طرح کی لوٹ مار کر تے ہیں کہ انسانی عقل حیران رہ جاتی ہے لوٹ مار کا یہ رجحان انسانی خون میں شامل ہو کر اب خون کی جگہ رگوں میں دوڑ تاہے ایسے ایسے لٹیرے نظر آتے ہیں کہ بندہ پریشان ہو جاتا ہے کہ یہ کن مائوں کی کو کھ سے جنم لیتے ہیں ایسا ہی ایک خطرناک چالاک لٹیرا میرے پاس آیا جس نے میرے دماغ کی چولیں تک ہلا کر رکھ دیں۔

اِن لٹیروں کے مطالعے کے دوران یہ حقیقت سامنے آئی کہ لوگ لوٹ مار ضرور کرتے ہیں لیکن مذہب کی حدود سے دور رہتے ہیں لیکن میرے سامنے بیٹھا شخص میں اِس کی جرات ہمت مہارت چالاکی پر حیران کہ اِس نے لوٹ مار کے لیے مذہب کو چنا تھا پھر اِس میں ترقی کر تا کرتا مکہ مدینہ تک جا پہنچا ‘ دنیا کا بر ے سے برا انسان شرابی کبابی زانی بد دیا نت انسان بھی مسجد خانہ کعبہ مدینہ رسول ۖ پر انسان بن کر جاتا ہے۔ لیکن اِس جانور نما انسان نے مسجد دربار خانہ کعبہ روضہ رسول ۖ پر لوٹ مار کے ریکارڈ تو ڑے ۔ میرے پاس یہ ایک میرے جاننے والے کے ساتھ آیا کہ مجھے سعودی عرب کا ویزہ لگوادیں میری ان دنوں میں کسی اہم بندے سے جان پہچان تھی جو ویزے میں معاونت فراہم کر دیتا تھا یہ کئی بار سعودی عرب جاچکا تھا لیکن اب چھ ماہ سے مسلسل کوشش کر رہا تھا اِس کا ویزہ نہیں لگ رہا تھا اب ہر طرف سے مایوس ہو کر میرے پاس آیا تھا کہ کسی طرح میرا ویزہ لگوادیں دوران گفتگو اقرار کر چکا تھا کہ وہ پچھلے دس سالوں سے نام بدل بدل کر کئی بار سعودی عرب جاچکا ہے دوران گفتگو جب فرینک ہوا تو میں نے پو چھا تمہارا ویزہ کیوں نہیں لگ رہا تو وہ بولا جناب آپ بابا جی ہیں آپ کے سامنے جھوٹ نہیں بولوں گا اب اُس نے داستان حیرت فراڈ سنانی شروع کی کہ میں وہاں جاکرلوگوں کو لوٹتا ہوں اُس کی بات سن کر میں حیران رہ گیا اور توجہ سے اُس کی داستان سننے لگا بابا جی میں بچپن سے ہی شادی بیاہ میں ناچ گانے کاکام کر تا تھا اُن شادی بیاہ کے فنکشنوں میںلوگ ہم پر پیسے وارتے ہم اکٹھے کر تے اِسی دوران دو چار بار موقع ملاتو جو لوگ ہم پر پیسے پھینک رہے تھے۔

انہوں نے شراب پی ہو ئی تھی انہیں اپنا بھی ہوش نہیں ہو تا تھا ان کی جیبوں سے پیسے چوری کر لیتے ناچ گانے سے کم جیبوں سے پیسے زیادہ ملتے تھے مجھے اِس کام میں مہارت تھی اب دوسرے ناچتے میں دوچار امیروں کو لوٹ لیتا پھرمیں نے جنازوں کا رخ کیا جو لوگ جنازے کی لاش کو کندھا دیتے وہ میرا ٹارگٹ ہو تے ‘ وہ جذبات میںرو پیٹ رہے ہوتے میں اُن کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرتا ‘ میں نے دیکھا جو لوگ جذبات میں ہو تے ہیں اُن کی توجہ اپنی طرف نہیں ہوتی انہیں لوٹنا آسان ہے اب میں نے مسجدوں کا رخ کیا دعا کے درمیان نمازیوں کو لوٹتا پھر یہاں سے درباروں کا رخ کیا جب لوگ صاحب مزار کی چوکھٹ تھام کر حالت رقت میں دعا کرتے وہ میرا شکار بن جاتے اب میں مزارات عرسوں پر میلاد کا نفرسوں میں شریک ہو کر لوگوں کو لوٹتا اچانک ایک دن خیال آیا کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول ۖ پر تو لوگ خود سے بلکل ہی بے خبر ہو تے ہیں اُن کو جاکر لوٹتے ہیں ‘ ویزہ لیا اور سعودی عرب چلا گیا وہاں پر حجر اسود اور خانہ کعبہ کے غلاف سے لپٹے لوگ میرا شکار ہو نا شروع ہو گئے ‘ غار حرا غار ثور اور روضہ رسول ۖ کے سامنے ایمانی حالت میں روتے لوگ میرا شکار بنتے’ وہاں پر میری ملاقات جدید لٹیروں سے ہوئی اِن کا طریقہ اور مزے دار تھا وہ زائرین سے یہ ڈرامہ کر تے کہ میرا پاسپورٹ پیسے چوری ہو گئے ہیں۔

میری مدد کریں جذبہ ایمانی سے سرشار لوگ خوب خوب مدد کر تے اِس ڈرامے میںحقیقیت کا رنگ بھرنے کے لیے میں نے بیوی بچوں کو بھی بلا لیا اب میں ویسٹ کوٹ اچھے کپڑے پہن کر خود کو پاکستان کا سرکاری افسر بتاتا میرے بچے بیوی ساتھ ہو تی ڈرامہ کہ کسی نے ہمیں لوٹ لیا لوگ ترس کھا کہ بڑ ی رقم دیتے وہاں پر بے شمار لٹیرے تھے جو غار حرا کی سیڑھیوں پر مکہ مدینہ کی سڑکوں پر عطر مسواک بیچتے نظر آتے’ یہ لوگ نسل در نسل کئی عشروں سے یہی کام کر رہے تھے ہم کئی بار اگر پکڑے جاتے تو اگلی بار نیا شناختی کارڈ پاسپورٹ بنا کر پھر چلے جاتے آخری بار پکڑا گیا تو پاکستان بھیج دیا گیا اب میں کئی بار کوشش کر چکا ہوں ویزہ نہیں لگ رہا اُس کی باتیں سن کر میرا جسم تندور کی طرح جھلس رہا تھا اُسے کہا تو بہ کرو دوبارہ کبھی میرے پاس نہ آنا وہ ڈھیٹ تھا لیکن میں نے اُس کی بات نہیں مانی وہ چلا گیا ایک سال بعد میرے دوست کا فون آیا کہ لٹیرے کو سزا مل چکی اُس کا ایکسیڈنٹ ہو اسارا خاندان مر گیا صرف و ہ بچ گیا دونوں ٹانگیں کٹ گئیں ایک آنکھ بھی ختم ایک بازو بھی میںاُس سے ملنے گیا مجھے دیکھتے ہی رونے لگا بابا جی آپ کی بد دعا لگ گئی ہے میں نے توبہ نہیں کی اللہ نے مجھے پکڑ لیا آپ میری داستا ن لوگوں کو بتائیں کہ جولوگ دوسروں کو لوٹتے ہیں ایک دن خدا ئے لازوال اُس کو لوٹ لیتا ہے میں لوگوں کو لوٹ کر انہیں دولت سے محروم کر تا تھا خدا نے مجھے لوٹ کر میرے خاندان بیوی بچوں میری ٹانگوں بازو اور آنکھ کو لوٹ کر مجھے لوگوں کے لیے نشان عبرت بنادیا ہے جو لوگوں کو لوٹتا ہے خدا پھر اُس کو لوٹ لیتا ہے۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
life Society study truth worship حقیقت زندگی عبادات لٹیرے مطالعہ معاشرے
Fawad Hassan Fawad - Shahbaz Sharif
Previous Post سپریم کورٹ: شہباز، فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے منظور
Next Post فضیلت اور عظمت والی رات
Shab-e-Barat

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close