Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انوکھا اور منفرد

August 23, 2016August 23, 2016 0 1 min read
Turkey Rebellion
Dictatorship
Dictatorship

تحریر : محمد قاسم حمدان
دنیا بدترین سیاسی آمریت کو بہترین فوجی ڈکٹیٹر شپ پرفوقیت دیتی ہے۔ سیاسی عمل کا تسلسل لوگوں کی شخصی آزادی اور قومی اداروں کی سالمیت و مضبوطی کا سبب بنتا ہے۔ اس سب کے باوجود یہ تسلیم کر ناپڑے گا کہ ڈکٹیٹر شپ نے ہمیشہ سیاسی آمریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی شہادت، خواجہ ناظم الدین، چودھری محمد علی، فیروز خان نون اور سہروردی کی سیاسی حکومتوں کا تہہ وبالا کیا جانا، گورنر جنرل غلام محمد سے سکندر مرزا تک محلاتی سازشوں کے سب راز قدرت اللہ شہاب نے شہاب نامہ میں افشا کیے ہیں۔

اگرکسی نے کسی کوہٹانے کے لیے اس کے راستے میں کھائی کھودی تونئے آنے والے نے اس کے لیے گڑھاکھودا۔اس بدترین سیاسی شطرنج کو لپیٹنے کی دعوت ایوب خان کو سیاست دانوں کے اعمال نے دی۔ جنرل ایوب خان کے دور میں 65ء کی جنگ لڑی گئی۔

محترمہ فاطمہ جناح سے جوسلوک انہوں نے کیاوہ بھی تاریخ کاحصہ ہے۔ قوم نے ان کو کتا کہہ کر اقتدار کے ایوانوں سے رخصت کیا۔ یحییٰ خان نے ملک دولخت کیااور اپنے انجام کو پہنچا۔ ضیاء الحق کی مظلومانہ شہادت ہوئی۔مشرف کے آنے پرمٹھائی تقسیم ہوئی اور جانے پربھی۔ آج انہیں کئی ایک مقدمات کاسامناہے۔کھال جیسی وردی بھی اب نہیں رہی اورنہ ہی خاموش اکثریت نے ان کاکوئی ساتھ دیا۔قوم نے حرف غلط کی طرح اپنی تاریخ سے ان آمروں کو نکال دیا۔ ان کے لیے آج کوئی کلمہ خیر کہنے کو تیار نہیں۔

ایک ایساآمرجو انوکھااورمنفرد ہے۔ اس کابچپن غربت کے سبب سڑکوں پر شربت اور نان بیچتے گزرا۔ جس کی جماعت2002ء میں اقتدار میں آئی اور پھرہرنئے الیکشن میں پہلے سے زیادہ ووٹ اسے ملے۔ جب اس ڈکٹیٹر نے صدر کاانتخاب لڑا تو52فیصد ووٹوں سے کامیابی نے اس کے قدم چومے۔گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں اس کی جماعت کو معمولی اکثریت حاصل ہوئی تو اس نے اپوزیسن جماعتوں کوحکومت بنانے کی دعوت دی۔مگراپوزیشن اس موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکی تو پھر اس آمر نے عوام کے پاس جانے کافیصلہ کیا اور نئے انتخابات کااعلان کر دیا۔

پھر تمام سروے اور اندازے اس وقت غلط ہوگئے جب ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ نے 50 فیصد کے ساتھ میدان مارلیا۔اس آمرنے اقتدارمیں قدم رکھا تو ترکی کی معیشت برے حال میں تھی۔پھرڈالر کوایسی مار دی کہ وہ 222لیرا سے پونے تین لیرا پرآگیا۔ ترکی میں فی کس آمدنی 1700ڈالر سے بڑھ کر گیارہ ہزار تک پہنچادی ۔یہ انوکھااور منفرد آمر ترکوں کامحبوب قائد رجب طیب اردوان ہے۔ اپنے قائد کی خاطر ترکوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

Election
Election

جولائی کی رات ترکوں نے ایک آزد ملک کی حیثیت سے زندگی اور موت کی جنگ لڑی۔ اس رات فوجی باغیوں نے کسی بھی اشتعال کے بغیر ترکی کے نہتے عوام پربے رحمانہ انداز میں فائرنگ کی۔اس رات فوجی غداروں نے ترکی کی پارلیمنٹ پرF16 سے بمباری کی اور احتجاجی عوام پر فوجی ہیلی کاپٹروں سے ایسی مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے استعمال کی اجازت صرف جنگوں میں دشمن فوجیوں سے لڑتے ہوئے ملتی ہے۔ مگر اُس رات ترکی کی فوج میں قدم بہ قدم انفلٹریشن کرکے اُسے اپنے مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کی کوشش کرنے والی ایک طاقت کے ظالم غلاموں نے قتل عام کرکے ترکی کے عوام کا سر خم کرنے کا اقدام کیا۔ مگر یہ قوم جو صدیوں سے صلیبی جنگوں سے عہدہ بر آ ہوئی اور بارہا مرتے مرتے پھر سے اُٹھ کھڑی ہوئی، اِس قوم نے ترکی کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو یہ کردکھایا کہ ہمیں غلام بنانا ممکن نہیں ہے۔

اُس رات جب غدار فوجی عام لوگوں کے اوپر ٹینک چلاکر جارہے تھے تو لوگ اُن کو روکنے کے لیے ٹینکوں کے نیچے لیٹ گئے مگر وہ رکے نہیں۔ ایک ٹینک نے بتیس سالہ خاتون کے اوپر سے ایک نہیں تین چار دفعہ گزر گزر کر اُس کو کچل دیا۔لوگ پھر بھی ڈرے نہیں اور زیادہ غصے سے ٹینکوں پر وار کیا اورٹینکوں کو روکنے کے لیے آگے کھڑے ہوئے۔

پھر کسی نے سوچا کہ اِس کے ایگزوسٹ پائپ میں کپڑا گھسادوں ہو سکتا ہے کہ یہ رک جائے تو اُس نے اِس پر عمل کیا اور وہاں لوگوں نے اپنی قمیصوںکونکال کر ٹینک کے پائپ میں گھسادیا اور واقعی چند منٹ بعد ٹینک رک گیا اور اندر جو باغی تھے وہ دھوئیں کی وجہ سے باہر نکلنے پر مجبور ہوگئے۔اور پھر کسی ایک جگہ کسی نے سوچا کہ اگر میں ٹینک کی بیلٹ کے اندر بڑا پتھر ڈالوں تو شاید یہ رک جائے۔ اُس نے بھی اِس پر عمل کیا اور لوگوں نے ٹینک کی بیلٹ کے اندر پتھر اور لوہے کے ٹکڑے ڈال دئیے تو واقعتا اُس ٹینک کی بیلٹ بھی خراب ہوئی۔ پھر اِس کی خبریں واٹس اپ کے ذریعے ایک دو منٹ میں تمام استنبول اور انقرہ میں پھل گئیں اور لوگوں نے اِس پر عمل کرکے باغیوں کے کئی ٹینکوں کو ناکارہ بنایا۔

پھر جب ایف 16سے باغیوں نے بالکل نیچے آکر لوگوں کے اوپر سے گزرنا شروع کیا جس وجہ سے بم دھماکے کی آواز اور شاک پیدا ہورہا تھا تو کچھ لوگ اُونچی عمارتوں کے اوپر چڑھ کر ایف 16کے عمارت کے نزدیک آتے ہی اُس کے اوپر وزنی چیزیں پھینکنے لگے حتیٰ کہ ایک شہری ایک ایف 16کے اوپر کود پڑا۔ اُس رات ترکی کے لوگوں کے دلوں سے اللہ تعالیٰ نے ڈر اور خوف کو اُٹھا ہی لیا۔ ترک عوام نے یہ ٹھان لی تھی کہ وہ پھر سے کسی کے غلام نہیں بنیں گے اور ترکی عوام کو اپنے منتخب صدر اور وزیر اعظم کو پھانسی پر لٹکتے دیکھنا ہرگز گوارہ نہیں تھا۔

صدررجب طیب اردوان نے سیدمشاہدحسین کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں بتایا کہ یہ رات ہمارے لیے مشکل بھی تھی اور تاریخ ساز بھی۔ میں کیسے اس26سالہ نوجوان صابری کوبھول جاؤں جو ٹینک کے آگے لیٹ گیااور اس کے دونوں بازو کٹ گئے،میں کیسے اس خاتون جمیلہ کو بھلاسکتاہوں جوجمہوریت کے کاز میں ماری گئی لیکن اس کا خاندان ہمارے ساتھ آج بھی بلند حوصلے کے ساتھ کھڑا ہے۔

Turkey Rebellion
Turkey Rebellion

رجب طیب اروان کہہ رہے تھے کہ زندگی اور موت میں کچھ ہی فاصلہ رہ گیا تھااور شاید یہ فاصلہ پندرہ منٹ تھا۔ مغرب کے منافقت اور پروپیگنڈے سے بھرے جوہڑ میں ڈبکیاں لگانے والے ہمارے میڈیاسے کچھ افراد نے اپنازور اس بات پر لگادیا کہ یہ بغاوت توایک ڈرامہ تھی۔ انہیں رنج ہے کہ وہ پندرہ منٹ کافاصلہ ختم کیوں نہ ہوا اور باغیوں کے ہاتھوں رجب طیب اروان کی لاش کوسڑکوں پر گھسیٹنے کامنظرانہیں دیکھنے کوکیوں نہ ملا۔ مغرب کوکسی صورت دنیاکی سولہویں بڑی معاشی طاقت ترکی کی ترقی گوارانہیں ہے۔ انہیں ترکی میں اسلام کااحیاء ہضم نہیں ہورہا۔گولن کی دہشت گردتنظیم فیتوسے متاثر کوئی احتساب اورانتقام کا ترک ماڈل لکھ کر نوحہ کناں ہے اورکوئی دنیا کو یہ بتانے چلاہے کہ آج کا صلاح الدین ایوبی توفتح اللہ گولن ہے۔

طیب اردوان توڈکٹیٹرہے جس سے اس کے عوام اپنی جان سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔انہیں سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ طیب اردوان آئندہ کی بغاوتوں کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کررہاہے۔ان کڑیوں کو توڑرہاہے جو باہم مل کر بغاوت کی بنیاد بنی تھیں۔ ان جراثیموں کوختم کردیاہے جو اس بیماری کاباعث بنے تھے۔الزامات کی بوچھاڑ میں سے ایک الزام مغربی ممالک کی آلہ کار ایک انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے نے لگایا اور درحقیقت اپنی فطرت کو آشکارکیا۔
اس نے رپورٹ شائع کی جس میں کہاکہ گرفتار فوجیوں سے غیرانسانی سلوک کیاجاتا ہے۔ ان کو دودن میں ایک بار کھانادیاجاتاہے اوران سے جنسی بدسلوکی کی جاتی ہے۔اس پراتناہی کہا جاسکتاہے کہ آئینے میں ہمیشہ اپناہی منہ نظرآتاہے۔یورپ وامریکہ میں ہم جنس پرستی اور سرومیت سے تواب چرچ بھی محفوظ نہیں۔

ترک فوج میں149جرنیل ‘1099 آفیسراور 436 پیٹی افسر اورعدالت کے 2745 جج اور سرکاری وکیل اور عدالت عظمیٰ کے 188ممبر برطرف کردیے گئے ہیں یاتحقیقات کے خاتمہ تک معطل ہیں۔ ان میں سے بھی بارہ سو کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اسی طرح ترکی کی چاریونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز گرفتار ہوئے اور900اساتذہ یاملازم معطل کردئیے گئے جن میں سے صرف چالیس کوگرفتارکیاگیاہے۔ گولن تحریک کے لوگ یونیورسٹیوں میں جہاں کسی عہدے پر فائز ہوئے ،وہیں صرف اپنے لوگوں کوبھرتی کیا۔ ایک صاحب کی تقرری ترکی کے سب سے اعلیٰ اور تحقیقی کونسل کے مدیر کی حیثیت سے ہوئی توانہوں نے کونسل میں چائے بنانے والے ملازموں تک کونکال کر اپنی ہی تحریک کے لوگوں کو بھرتی کیا۔اس تنظیم سے وابستہ ڈاکٹروں نے کیسے بغاوت میں حصہ لیا،اس کا بھی کچھ حال سن لیجیے۔ دارالحکومت انقرہ میں لوگ زخمی شہریوں کوجھڑ پ کے موقع پربالکل پاس طرغوت اورزال ہسپتال لے گئے توگولین تنظیم کے اس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہسپتال کی لائٹیں اور دروازے بند کرکے زخمیوں کاعلاج کرنے سے انکار کر دیا۔

حکومت نے ٹی وی چینلز ،میڈیاہاؤسز اور کچھ ریڈیو چینلز بھی بند کیے کیونکہ وہ لوگ تین چارسالوں سے ترکی عوام کو صدرمملکت اورترکی کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرانے کے لیے جھوٹی خبروں سے گمراہ کر رہے تھے ۔بلکہ مغربی میڈیااور حکومتوں سے ترکی سے متعلق اہم ترین سیکریٹ معلومات شیئرکررہے تھے۔مغرب جو خود کو جمہوری اقدار کا پاسبان کہتاہے۔ترکی کی موجودہ بغاوت میں اس کی اقدار کی پاسبانی کی ڈرامہ بازی بھی واضح ہو گئی ہے۔جرمنی جہاں ترک بہت بڑی تعداد میں آبادہیں۔ان ترکوں نے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی ریلی کرناچاہی تو جرمن حکومت نے روڑے اٹکاناشروع کیے۔ قانونی مشکلیں کھڑی کیں مگران کوناکامی کاسامنا ہوالیکن جرمنی کی عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ کرکے پابندی عائد کی کہ اس ریلی سے اردوان ٹیلی کانفرنس کے ذریعے خطاب نہیں کر سکتے۔

ناکام بغاوت کے سرغنہ کی امریکہ نے مکمل سرپرستی کی۔امریکہ میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیاہے کہ ترکی کی بغاوت میں سی آئی اے ملوث ہے۔ آج گولن ترک عوام پر برس رہے ہیں کہ یہ احمقوں کاگروہ اپنے صدرکے حکم سے یہ سب کر رہے ہیں۔گولن کو ان سینکڑوں لوگوں کا جو ٹینکوں تلے کچلے گئے کچھ غم نہیں ‘انہیں صرف ان چند فوجیوں کا دکھ ہے جو دوران بغاوت مارے گئے اور جن کے سوگ کااس نے اعلان کیا۔

ترکی کے سیکولرزم کی محافظ فوج کے چیف آف آرمی سٹاف خلوصی آکارنے میڈیاکوبتایا کہ جس وقت ان باغی فوجیوں نے ان پرتشدد کرنا شروع کیاتوان باغی جنرلوں میں سے ایک نے کہا میں آپ کی اپنے روحانی لیڈر گولن سے فون پر بات کراتاہوں۔اس کے بعد آپ ہم سے تعاون کرنے پر تیار ہوجائیں گے۔ خلوصی کے اس بیان کے بعد توبغاوت کو ڈرامہ کہنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ بعض لوگ اس کوا یک اوررنگ دے رہے ہیں کہ یہ سیکولرزم کوختم کرنے کی اردوان کی کوششوں میں سے ایک کوشش ہے لیکن اس رات اس بغاوت کے سامنے بند باندھنے والوں میں سیکولرپیش پیش تھے۔ سیکولر لیڈر قلیچ دار اوغلونے اس فوجی بغاوت کی سخت مذمت کی او رسات اگست کی فقید المثال ریلی میں وہ صدر اردوان کی دعوت پران کے ساتھ سٹیج پرموجودتھے۔ جمہوری خلق پارٹی کے کارکنوں نے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جس میں لاکھوں افراد جمع تھے۔ مزیدبرآں اس پارٹی کے ممبران اسمبلی پارلیمنٹ میں بغاوت کی رات اکٹھے ہوئے تھے۔
قصہ مختصر ان لوگوں کوانصاف اورخداخوفی سے کام لیناچاہیے جو اردوان اورترکی کے خلاف پراپیگنڈا کررہے ہیں اور یہ سب کچھ وہ حالات سے لاعلم ہوکر کر رہے ۔گویاان کے گولن تحریک سے مادی اورمعنوی روابط ہیں۔

ترکی میں اس وقت جو لوگ برطرف یامعطل ہوئے ہیں ان کے بارے تحقیقات کاعمل جاری ہے لیکن اس کے ساتھ ان کو دوتہائی تنخواہیں بھی دی جارہی ہیں۔بغاوت کاجرم ثابت ہونے والوں کو اپنے کیے کی سزا توبھگتنا ہوگی ۔دنیامیں کوئی بھی ملک ہو،وہ بغاوت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ڈکٹیٹر کی رٹ لگانے سے حالات کارخ نہیں پھیراجاسکتا۔ اس وقت طیب اردوان کی اپنے عوام میں مقبولیت کایہ عالم ہے کہ اس وقت کروائے جانے والے سروے یہ کہتے ہیں کہ انہیں 62 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ عوام ان کے دبوانے ہی نہیں ان پر مر مٹنے اوراپنی جان نثارکرنے کے لیے تیار ہیں۔

Muhammad Qasim
Muhammad Qasim

تحریر : محمد قاسم حمدان

Share this:
Tags:
Conspiracies election government pakistan unique آمریت انوکھا پاکستان دنیا سازشوں منفرد وزیراعظم
Snooker Championship
Previous Post نیشنل بنک قومی رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ کا ٹائٹل محمد آصف نے اپنے نام کر لیا
Next Post زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کلین یور زمین کا آغاز، دیگر کمپنیوں کو چیلنج

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close