
مصطفی آباد/للیانی: سب انسپکٹر پھول محمد کی کاروائی تین منشیات فروش دو ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، 460گرام چرس، شراب کی چالو بھٹی ، 90لیٹر شراب، پمپ ایکشن اور پسٹل بر آمد۔
تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادکے حکم پر سب انسپکٹر پھول محمد نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے مار کر عامر جاوید سے230گرام چرس،الیاس نذیر سے230گرام چرس، قیصر سعید سے پمپ ایکشن، عامر جاوید سے پسٹل 30بور جبکہ شراب کشید کرنے میں مصروف اسلم مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 90لیٹر شراب بر آمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔
