
کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے کنکشن کی فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات سوئی سدرن حکام نے بتایا کہ نئے کنکشن فیس میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں جس کی وجہ نئے کنکشنز کے خواہشمند صارفین کی تعداد میں کمی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے منظوری نہ ہونے کے باعث گذشتہ مالی سال کے نتائج اب تک جاری نہیں ہوسکے ہیں۔
