Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خودکش بمبار

October 22, 2016 0 1 min read
Suicide Bomber
Suicide Bomber
Suicide Bomber

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
یوں تو گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان ”طالبان نامی”خودکُش بمباروں کے حوالے سے خود کفیل ہے لیکن ہمارے سیاسی ”خودکُش” بھی کسی سے کم نہیں۔ خودکش بمباروں کی اِس قسم کی سربراہی ہمارے کپتان صاحب کے پاس ہے کیونکہ اُنہیں ”سربراہی” کا شوق ہی بہت ہے ۔ کپتان صاحب کئی خودکش حملے کر چکے ہیں لیکن حیرت ہے کہ ابھی تک اُن کی سیاسی موت واقع نہیں ہوئی البتہ ملک کا بہت سا نقصان ضرور ہوگیا ۔ اب اُنہوں نے کہا ہے کہ وہ خودکُش حملے کر کر کے تھک چکے ہیں اِس لیے 2 نومبر 2016ء کو اسلام آباد پر آخری حملہ کریں گے، پھر آر یا پار۔ البتہ اُنہوں نے نوازلیگ کو اِس آخری حملے سے بچنے کی ایک راہ بھی دکھائی ہے ۔ اب یہ نوازلیگ پر منحصر ہے کہ وہ خاںصاحب کی ”فراخدلانہ پیش کش” قبول کرتی ہے یا نہیں ۔ خاںصاحب نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف استعفےٰ دے دیں یا تلاشی دے دیں تو اسلام آباد پر خودکُش حملہ نہیں کیا جائے گا۔

میاں صاحب کے استعفے کی بات تو سمجھ میں آتی ہے لیکن تلاشی والی بات ہمارے سَر سے کئی کلومیٹر اوپر سے گزر گئی ۔ ہم اُس وقت سے سوچ رہے ہیں کہ کپتان صاحب کیا تلاش کرنے کے چکر میں ہیں؟ ۔ اگر وہ وزیرِاعظم ہاؤس کی تلاشی کے طلبگار ہیں تو یقیناََ وہ ”مسندِاقتدار” کی تلاش میں ہوںگے لیکن وہ تو میاں صاحب نے سینت سنبھال کے سات پردوں میں چھپا رکھی ہے اور اگر جاتی اُمرا والے گھر کی تلاشی مقصود ہے تو پھروہ یقیناََاُن ڈالروں سے بھرے سوٹ کیسوں کی تلاش میں ہوں گے جو میاں صاحب نے آب شور کمپنیوں سے حاصل کیے ۔ اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ میاں صاحب نے اپنے گھر میںسوٹ کیس چھپا رکھے ہوں تاکہ کپتان صاحب آسانی سے مالِ مسروقہ بَرآمدکر لیں۔ اگر وہ میاں صاحب کی جیبوں کی تلاشی چاہتے ہیں تو ہم اُنہیں یقین دلاتے ہیں کہ اُنہیں سخت مایوسی ہوگی ۔ میاںصاحب سے تو پرویزمشرف جیسا آمر اور کائیاں شخص کچھ اُگلوا سکا ، نہ نکلوا سکا ، پھر بھلا کپتان صاحب کِس کھیت کی مولی گاجر ہیں۔ اِس لیے تلاشی کی بات تو وہ رہنے ہی دیں تو بہتر ہے۔

رہی استعفےٰ دینے کی بات تو وہ بھی ناممکن ہے کیونکہ میاںصاحب نے ساری جماعتوں کو اپنے ساتھ ملا رکھا ہے ۔ پیپلزپارٹی میں پاناما پیپرز کے معاملے میں کچھ ہلچل نظر آئی تھی لیکن خاںصاحب نے مائنس وَن کا فارمولا پیش کرکے اُسے بھی ناراض کر دیا ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ آصف زرداری صاحب کو ”مائنس” کر دیں ۔ اب پیپلزپارٹی نوازلیگ کی بجائے ڈنڈے لے کر تحریکِ انصاف کے پیچھے دوڑ رہی ہے ۔ سیاسی کزنز ”دیت” کی اگلی قسط وصول کرکے اپنے ملک سدھار چکے ۔ اکابرینِ تحریکِ انصاف کے منتوں ترلوں اور لندن تک پیچھا کرنے کے باوجودعلامہ صاحب نے اُنہیں ٹکا سا جواب دے دیا ۔ لگتا ہے کہ اب کی بار مولانا کے ہاتھ موٹی رقم لگی ہے ، ہو سکتا ہے کہ دیت کی دو اقساط اکٹھی مِل گئی ہوں۔ اے این پی خود پشاور بند کرنے کے چکر میں ہے ، مولانا فضل الرحمٰن ”ڈنڈ بیٹھکیں” لگا رہے ہیں ۔ وہ سوچ رہے ہیں کہ چلتے چلتے اگر خیبر پختونخوا کی حکومت ہاتھ لَگ جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ جماعت اسلامی اِس آخری خودکُش حملے میں خاںصاحب کا ساتھ دینے کو تیار نہیںاور ایم کیو ایم خود ”وَخت” میں پڑی ہوئی ہے ،اِس لیے وہ کسی قسم کی شرارت کی پوزیشن میں نہیں۔ باقی بچی قاف لیگ تووہ ”تین میں نہ تیرہ میں”۔البتہ لال حویلی والے کی جماعت خاںصاحب کے ساتھ ڈَٹ کر کھڑی ہے لیکن یہ جماعت پائی کہاں جاتی ہے اگر کسی کو خبر ہو تو ہمیں ضرور بتائے قصّہ مختصر یہ کہ اِس بار بھی کپتان صاحب ”سولو فلائیٹ” ہی کریں گے۔

Imran Khan
Imran Khan

جب سے کپتان صاحب نے یہ اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد پر خودکُش حملہ آخری ہوگا ، ”سونامیے” بہت پریشان ہیں۔ میری چونکہ ساری ہمدردیاں تحریکِ انصاف کے ساتھ ہیں اِس لیے میں نے ایک اُداس سونامیے سے اِس اُداسی کا سبب جاننا چاہا تواُس نے جَل بھُن کر ”سیخ کباب” ہوتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی کپتان صاحب کا یہ حملہ آخری ہوا تو پھر اُن کیا بنے گا ۔ پھر وہ کہنے لگا کہ وہ تو میوزیکل کنسرٹ کے شوق میں کپتان صاحب کے دھرنوں میں جایا کرتے تھے ۔اب اگر یہ آخری داؤ ہوا تو میوزیکل کنسرٹ تو ختم ہم نے اُسے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اوّل تو ہمارے کپتان صاحب یوٹرن لینے میں یَدِطولیٰ رکھتے ہیں اِس لیے یہ آخری حملہ ہو ہی نہیں سکتالیکن اگر یہ آخری ہی ہوا تو اِ س کا مطلب یہ ہے کہ خاںصاحب کی وزارتِ عظمیٰ پکّی، کیونکہ اُنہوں نے کہا ہے کہ اب کی بار میاں نوازشریف صاحب کو گھر بھیج کر ہی لوٹیں گے ۔ اب ظاہر ہے کہ میاں صاحب کے بعد کپتان صاحب کی باری تو بنتی ہی ہے۔ ایسی صورت میں جب ہمارے کپتان صاحب قوم سے خطاب کرنے پی ٹی وی پر تشریف لایا کریں گے تو قومی ترانے کی جگہ ”اَج میرا نَچنے نوں جی کردا” چلے گااور جہاں خاںصاحب سانس لینے کے لیے رُکے تو فوراََ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی مدھر آواز سنائی دے گی ۔اِس لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

ویسے تو ہماری نوازلیگ بھی کسی خودکُش بمبار سے کم نہیں ۔ میاں برادران نے دوبارہ جَلاوطنی کے لیے زور تو بہت مارا اور حصولِ مقصد کے لیے اسحاق ڈار کو وزیرِخزانہ بھی بنا دیالیکن اُن کی دال گلی نہیں ۔ خاںصاحب شہروں پہ حملہ آور ہوتے ہیں لیکن ہمارے اسحاق ڈار تو ہر سال جون میں پوری قوم پر حملہ آور ہو جاتے ہیں ۔ کوشش اُن کی یہی ہوتی ہے کہ ایسا بجٹ پیش کیا جائے جو میاں برادران کا بستر بوریا گول کر دے لیکن یہ قوم بھی اتنی صابر ہے کہ تھوڑی بہت ”چوںچاں” کے بعد خاموش ہو جاتی ہے میاں برادران خود بھی کوشش میں ہوتے ہیں کہ اِس نامعقول اقتدار سے جان چھوٹ ہی جائے تو بہتر ہے ۔ اُنہوں نے اپنی حکومت کے ابتدائی دنوں میں ہی ”سانحہ ماڈل ٹاؤن” کیا تاکہ اقتدار سے جلد جان چھڑائی جا سکے لیکن علامہ طاہرالقادری ”دَیت” پر راضی ہو گئے ۔ پھر اسلام آباد ڈی چوک میں پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین دھرنا ہوا ۔ تب تو بڑے بڑے تجزیہ نگاروں کے ”ارسطوانہ” تجزیے یہی تھے کہ اب تو حکومت گئی لیکن جمہوریت پر غیر متزلزل یقین رکھنے والے جنرل راحیل شریف ڈَٹ گئے اور امپائر کی انگلی کھڑی نہ ہو سکی۔

تَب سے اب تک ہم اپنے کالموں میں یہی لکھتے آئے ہیں کہ حکومت اور فوج ایک صفحے پر ہے اور ”شریفین” کی آپس میں گاڑھی چھنتی ہے لیکن اب ”ڈان نیوز” میں چھپنے والی خبر کے بعد ہمارا ایمان بھی متزلزل ہو گیا ہے ۔ عسکری قیادت حکمرانوں سے ”اندر کی بات” بتانے والے کو سامنے لانے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ وہ ڈان نیوز کے رپورٹر نہیں ، ”سورس” تک پہنچنا چاہتی ہے ۔ کورکمانڈرز میٹنگ میں بھی اِس مطالبے کی بازگشت سنائی دی ۔ لیکن سورس تاحال مفقودالخبر ہے۔ ہمارے پاس اِس کا ایک حل تو ہے بشرطیکہ میاں صاحب کو قبول ہو۔ اُنہیں چاہیے کہ چپکے سے عسکری قیادت تک یہ خبر پہنچا دیں کہ اسحاق ڈار ہی اصل” سورس” ہیں جنہوں نے اندرکی بات ”لیک” کی ۔ اِس کا دوہرا فائدہ ہوگا ۔ ایک تو میاں صاحب کی اپنے ”سمدھی” سے جان چھوٹ جائے گی اور دوسرا حکومت بچ جانے کے امکانات بھی روشن ہو جائیں گے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
attack bomber islamabad Nawaz Sharif pakistan suicide taliban اسلام آباد بمبار پاکستان حملہ خودکش طالبان نواز شریف
Life Purpose
Previous Post بس دیر تھی دیا جلانے کی
Next Post یونس اور مصباح سب سے زیادہ سکور کرنیوالی پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئی
Misbah ul Haq and Younis Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close