لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے یونان میںہونے والی امیچور چیس چیمپئن شپ میںپاکستانی کھلاڑی قیصر اقبال کوتاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے پاکستانی کھلاڑی قیصر اقبال کے اس شاندار کارنامہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ امیچور چیس چیمپئن شپ میںمثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قیصر اقبال نے ملک و قوم کا نام روشن کیاہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
