Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کرپشن کے شہنشاہ حاضر ہوں

July 2, 2015July 2, 2015 0 1 min read
Supreme Court
Supreme Court
Supreme Court

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
30 جون کو سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعیداور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے نیب کو میگا کرپشن کے 50 مختلف سکینڈل کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ قوم نیب کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمے کا پر چارسن سن کرتھک بلکہ ”ہَپھ” چکی لیکن نیب کی کارکردگی کایہ عالم کہ لوگ بدعنوانی کی شکایات رینجرز، پولیس یا میڈیا کے پاس تولے جاتے ہیں۔

نیب کے پاس نہیں کیونکہ نیب ”پلی بارگیننگ” کے تحت معمولی سی رقم رضاکارانہ طورپر لے کر ملزمان کوچھوڑ دیتی ہے اورپھر کرپشن کے مگرمچھ نیب کی چھتری تلے آزادی سے گھومتے پھرتے ہیں ۔ جسٹس مقبول باقرنے سوال کیاکہ کیانیب بڑے فراڈیوںکے لیے محفوظ پناہ گاہ بَن چکی ہے؟۔جسٹس جوادایس خواجہ نے کہا”کیا حکومت نے کبھی اِس امرکا جائزہ لیاہے کہ ملک میںکیاہو رہاہے۔ ہرطرف کرپشن کے چرچے ہیں۔ آخر کرپشن کے اِس سلسلے کوکِس طرح روکاجائے گا؟۔ کرپشن پاکستان کاالمیہ بنتاجا رہاہے ۔عدالت کومالیاتی کرپشن ،لینڈمافیا اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے 50 بڑے سکینڈلزکی تفصیلات بتائی جائیںکیونکہ جتناوقت اورپیسہ ایک پٹواری کے خلاف ایکشن پرلگتاہے اتناہی وقت اوروسائل اربوںروپے کی کرپشن کرنے والے فردکے خلاف تحقیقات اورکارروائی پرلگتے ہیں۔

Corruption
Corruption

قوم کی خوش قسمتی ہے کہ بالآخرسپریم کورٹ کوبھی کرپشن کے میگاسکینڈلز پرہاتھ ڈالنے کاخیال آہی گیا۔سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کے دَورمیںتو سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیتی ہی رہتی تھی اورکرپشن کے مگرمچھوں کو ”پھڑکانے” میںچودھری صاحب کاکوئی ثانی نہیںتھا لیکن بعدمیں آنے والوںنے ”ہَتھ ہَولا”رکھنے کی پالیسی اختیار کرلی ۔ اب سندھ میںکرپشن کے فنکاروںنے وہ اودھم مچایااورغضب کرپشن کی ایسی ایسی عجب کہانیاںسامنے آئیںکہ قوم انگشت بدنداں۔ اُدھرٹارگٹ کلرز ،بھتہ خوروںاور دہشت گردوںکی کارروائیاں عروج پر۔ تنگ آمد ،بجنگ آمدکے مصداق مرکزی حکومت نے سندھ رینجرزکو فری ہینڈدے دیاجس نے بلاامتیازہرجگہ چھاپے مارنے شروع کردیئے جس پر سندھ کے وزیرِاعلیٰ سیّدقائم علی شاہ نے رینجرزحکام کوخط لکھ دیاکہ وہ اپنے اختیارات سے تجاوزکر رہے ہیں۔ جواباََرینجرز نے کہاکہ اپیکس کمیٹی میںیہ طے ہواتھا کہ بھتہ خوروں، دہشت گردوںاور ٹارگٹ کلرزکی سرپرستی کرنے اوراُنہیں مالی امدادمہیا کرنے والوںکو بھی پکڑا جائے گا۔

وہ اُنہی لوگوںپر ہاتھ ڈال رہے ہیںجن کے بارے میںمصدقہ اطلاعات ہیںکہ وہ مافیازکی سرپرستی کررہے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میںدو شخصیات ہمیشہ یادرکھی جائیںگی ،ایک ”ٹُک ٹُک مصباح” جوبیالیس سال کی عمرمیں بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کوتیارنہیںاوردوسرے ہمارے سیّدقائم علی شاہ جن کی عمرکا حساب لگانے کے لیے کسی اعلیٰ درجے کے کیلکولیٹرکی ضرورت ہے۔ شاہ صاحب کے بارے میںامیرِجماعت اسلامی محترم سراج الحق نے کہاکہ وزیرِاعلیٰ سندھ اب اتنے بوڑھے ہوچکے ہیںکہ اب اُنہیںفرج میںرکھ دیناچاہیے ۔شاید محترم سراج الحق صاحب یہ کہناچاہتے ہوںکہ شاہ صاحب کوبرف میںلگا دیناچاہیے تاکہ بوقتِ ضرورت اُنہیں”ڈی فریز” کرکے کام میںلایا جاسکے کیونکہ ہمارے شاہ صاحب اب اتنے بھی”منحنی” نہیںکہ کسی فریج میںسما سکیں۔محترم جسٹس جواد ایس خواجہ نے نیب سے کرپشن کے 50 میگا سکینڈلز کی تفصیلات توطلب کرلیں، دیکھتے ہیںکہ ”دمادم مست قلندر” ہوتابھی ہے یانہیں کیونکہ ہماری عدالتوںمیں جانے والے کیسزبیچارے تو ”رُل شُل” ہی جاتے ہیں۔

ہمیں اِن میگا سکینڈلز کی پریشانی ہے نہ اِن سے کچھ لینادینا، ہم توصرف اِس لیے پریشان ہیںکہ کہیںسپریم کورٹ ہمارے ”گدی نشین”کو بھی ”دَھر” نہ لے۔ اُن کا”ہارسکینڈل”اگرچہ کرپشن کے میگاسکینڈل کے زمرے میںتو نہیں آتا لیکن یہ ہماری عزت کا”میگامیگا سکینڈل”ضرور ہے۔ویسے بھی ہمارے یوسف رضاگیلانی صاحب سے سپریم کورٹ کی بڑی پکی اورپرانی ”دوستی”ہے اِس لیے ہم خوفزدہ ہیںکہ کہیںکوئی نیا”کھڑاک”ہی نہ ہوجائے۔ یہ سب شرارت ہمارے وزیرِداخلہ چودھری نثاراحمد کی ہے ۔وہ بظاہرتو سنجیدہ نظرآتے ہیںلیکن اندر سے ہیںبہت ”مخولیے”۔ اُنہوںنے چندہفتے قبل یہ انکوائری شروع کروادی کہ تُرک ”خاتونِ اوّل” کاعطیہ کیاگیا قیمتی ہارکہاں غائب ہوگیا۔ قصّہ اِس ہارکا یہ ہے کہ تُرک وزیرِاعظم کی اہلیہ نے 2010ء میںسیلاب متاثرین کی امدادکے لیے اپناقیمتی ہارعطیہ کیا جسے نادراکے سابق سربراہ نے نادراکی طرف سے 15 لاکھ روپے میںخرید کرہارکواُس وقت کے وزیرِاعظم محترم یوسف رضا گیلانی کے سپردکر دیا تاکہ وزیرِاعظم ہاؤس میںنمائش کے لیے رکھاجا سکے۔ 15 لاکھ روپے سیلاب متاثرین میںتقسیم ہوگئے اورہار وزیرِاعظم ہاؤس کی زینت بن گیا۔

Yousuf Raza Gilani
Yousuf Raza Gilani

جب نوازلیگ کی حکومت آئی تواِس ہارکی تلاش شروع ہوئی اورنادراکے سابق ”چغل خور” سربراہ نے سارابھانڈا پھوڑدیا۔جب یہ خبرہمارے” گدی نشین” کے کانوںپر گری تواُنہوںنے فوراََ اقرارکر لیاکہ ہارتو اُن کے پاس ہے۔ تب ایف آئی اے نے اُنہیں تین دنوںکے اندر ہارواپس کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔گیلانی صاحب نے وہ ہاراگلے دن ہی اسلام آبادکے لیے روانہ کردیا۔ تب چودھری نثارنے مسکراتے ہوئے کہا”ہار ملتان سے چل پڑاہے ،اب اسلام آبادپہنچ ہی جائے گا”۔ لیکن اصل کہانی کچھ اورہے جو گیلانی صاحب نے اتنے دردناک اندازمیں بیان کی کہ ہماری توآنکھوں میںآنسو ہی آگئے۔ اُنہوںنے فرمایاکہ ترکی کے اردوان خاندان سے اُن کی قربت بہت زیادہ ہے اورترک خاتونِ اوّل کواُنہوں نے اپنی بہن بنارکھا ہے اِس لیے وہ ہاراپنے ساتھ لے گئے کیونکہ وہ سمجھتے ہیںکہ بہن کے مال پرہاتھ صاف کرناعین عبادت ہے ۔ہم تویہی سمجھتے رہے کہ بھائی ساری زندگی اپنی بہنوںکو دیتے ہی رہتے ہیں ،لیتے کچھ نہیںاور ہمارے بڑے بزرگ تو یہ تک کہہ گئے کہ بہن کے گھرسے پانی بھی نہیں پیناچاہیے لیکن اب پتہ چلاکہ بہنوںسے لیتے ہیں،اُنہیں کچھ دیتے نہیں۔بات چونکہ ہمارے سابق وزیرِاعظم نے کہی جو ”گدی نشین”بھی ہیں۔

اِس لیے” وہ کہتے ہیںتو پھرٹھیک ہی کہتے ہوں گے”۔کچھ بَدبخت کہتے ہیںکہ اصل کہانی وہ نہیںجو گیلانی صاحب نے بیان کی بلکہ یہ ہے کہ یہ سب کچھ کیادھرا گیلانی صاحب کی اہلیہ محترمہ کاہے جنہوںنے ایوانِ وزیرِاعظم سے دَمِ رخصت گیلانی صاحب سے کہاکہ جب وہ وزیرِاعظم تھے تو”ادھورے”کہ شاہ محمودقریشی اورڈاکٹر بابرعوان تواُنہیں سِرے سے ”لِفٹ” ہی نہیںکرواتے تھے اوررحمٰن ملک خود ”وَڈے” وزیرِاعظم جن کے بارے میںوہ خودفرمایا کرتے تھے کہ رحمٰن ملک اُن کے دائرۂ اختیارسے باہرہے۔ ”ہاتھی کے پاؤں میں سب کاپاؤں کے مصداق” ایوانِ صدرمیں بیٹھے ”حاکمِ اعلیٰ” کاحکم بھی گیلانی صاحب کے لیے بمثلِ مرگِ مفاجات۔ بیگم صاحبہ نے مزیدکہا کہ اُنہیںتو ایسی وزارتِ عظمیٰ کا ”کَکھ” مزہ نہیںآیااِس لیے وہ ”بھاگتے چورکی لنگوٹی ”کے مصداق یہ ہارتو وہ نہیںدیں گی۔ گیلانی صاحب نے اُنہیںمثالیںدے دے کرسمجھانے کی کوشش کی کہ وہ پورے وزیرِاعظم نہ سہی لیکن بہتی گنگامیں ہاتھ دھونے میںاُنہوں نے بھی کوئی کَسر نہیںچھوڑی ۔اُنہوںنے بیگم صاحبہ کولندن کے سب سے مہنگے ڈیپارٹمنٹل سٹورسے لاکھوںپاؤنڈزکی خریداری بھی یاددلائی لیکن بیگم صاحبہ اپنی ضِدپر اَڑی رہیں چنانچہ چاروناچار گیلانی صاحب وہ ہارملتان لے گئے جسے ہزیمت اٹھاکر واپس بھی کرناپڑا ۔ مالِ مسروقہ تو برآمدہو گیالیکن دروغ بَرگردنِ راوی اب گیلانی صاحب کے خلاف FIR کی تیاریاںہیں ۔اسی لیے قمرالزماں کائرہ کہتے ہیںکہ چودھری نثاراحمد کی پیپلزپارٹی سے دشمنی ڈَھکی چھپی نہیں۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
corruption Prof Riffat Mazhar Rangers scandal supreme court suspects رینجرز سپریم کورٹ سکینڈل کرپشن ملزمان یوسف رضا گیلانی
Deepika Padukone
Previous Post دپیکا پڈوکون نے کاجل لگانے کا نیا انداز سیکھ لیا
Next Post اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام کی مدت میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع کر دی گئی
Pakistan Army

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close