Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سپریم کورٹ کا اسلامی فیصلہ

May 7, 2017 0 1 min read
Gang Rape Case
Supreme Court of India
Supreme Court of India

تحریر : صادق رضا مصباحی
میڈیکل کی طالبہ نربھیاکی اجتماعی عصمت دری اوراس کی دردناک موت کے مجرمین کی پھانسی کی سزا پر جوں ہی سپریم کورٹ نے اپنی مہر ثبت کی تو پورے ملک سے واہ واہ کی صدائیں بلند ہونے لگیں اور اس فیصلے کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق قرار دیا جانے لگا۔میں سوچنے لگا کہ انسان فطرت سے چاہے کتنی بھی بغاوت کر لے مگر اسے راحت فطرت کے دامن ہی ملتی ہے۔

آج ملک میں ہند تو وادی اسلامی تعلیمات کے خلاف اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں اوربی جے پی حکومت پورے ملک کوہندتوکے رنگ میں رنگنے کے ہزارجتن کررہی ہےمگراسے آناوہیں ہے جہاں فطرت اسے لے جاناچاہتی ہے۔ زانیوں کی سزاموت ہی ہونی چاہیے، یہی قانون فطرت ہے۔یہ بات دنیاکی عدالتوں کوآج سمجھ میں آئی ہے مگر اسلام ساڑھے چودہ سوبرسوں سے یہی سمجھاتاآرہاہےلیکن چھوٹی اورسطحی عقلوں نے ہمیشہ اسے اپنے ذہنی فریم ورک میں فٹ کرنے کی کوشش کی مگرناکام رہیں ۔سائنس کہتی ہےکہ دنیااب تک اپنی عقل کا صرف پانچ فیصدحصہ ہی استعمال کرسکی ہے ،ظاہرہے کہ پانچ فیصدعقل والاانسان اس حکم کو کیسے سمجھ سکتا ہے جس میں سوفیصدحکمت ودانش استعمال کی گئی ہو ۔ انسان بڑے گہرے مطالعے، مشاہدے اورتجربے سے جہاں پہنچتاہے اسلامی حکم ایک جست میں اسے وہاں پہنچادیتاہے ۔ قرآن کریم نے زانیوں کو ساڑھے چودہ سوسال قبل ہی مجمع عام کے سامنے سنگ سارکرنے اورکوڑے مارنے کاحکم دےدیاتھا ۔اس سیاق میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کودیکھیںتویہ پھانسی بھی تقریباً ویسی ہی ہے جواسلام صدیوں پہلے دے چکا ہے۔پھانسی کی سزا،اسلامی حکم سنگساری اورکوڑے لگانے کے برابرتونہیں البتہ اس سے کچھ ملتی جلتی ضرور ہے۔

دوررسالت میں بھی زانی اورزانیہ کومجمع عام کے سامنے سنگ سارکیاجاتاتھا تاکہ وہ دوسروں کے لیے درس عبرت بن جائے اورسپریم کورٹ کی پھانسی کی سزا بھی دوسروںکے لیے درس عبرت ہے ، یہ الگ بات ہے کہ حکومتیں کسی وجہ سے اس سزاکے عمل کومشتہرنہیں کرتیں تاہم پھانسی کی سزاکااعلان اور پھرپھانسی کاعمل ، یہ دونوںہی سزاکی سنگینی،ہیبت اورانتباہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور یہی ہیبت اور انتباہ عصمت دری کے مجرمین کے لیے اسلام کا مقصودبھی ہے تاکہ وہ مستقبل میںایساکام کرنے کاتصوربھی نہ کرسکیں۔آگے بڑھنے سے قبل ایک نظراس کیس پربھی ڈال لیں۔

۱۶؍دسمبر۲۰۱۲کو رات کے قریب ساڑھے نوبجے جنوبی دہلی کے’ منیرکا‘علاقے میں ۲۳سالہ میڈیکل کی طالبہ نربھیااپنے دوست کے ساتھ پالم وہارمیں واقع اپنے گھرجانے کے لیے بس کا انتظار کر رہی تھی کہ وہاں ایک سفیدبس آکررکی ،اس میں سے ایک شخص اترااوران دونوں سے بس میں چڑھنے کوکہا،یہ دونوں بس کے لیے ہی کھڑے تھے ،سوچاہوگاکہ وہ اپنی منزل مقصودتک پہنچ جائیں گے مگر وہاں کچھ اور ہی ان کامنتظرتھا،بس میں ڈرائیورسمیت کل چھ افرادتھے ۔ انہوںنے نربھیاکے ساتھ درندگی کی انتہاکردی ،بس چلتی رہی اوریہ حیوان اس کی اجتماعی عصمت دری کرتے رہے، نربھیاچیختی رہی مگربے سود ، اسے اوراس کے دوست کووہ لوگ بری طرح مارپیٹ کرمہی پال پورفلائی اوورکے قریب پھینک کر چلے گئے اورانہیں ایک پی سی آروین نے زخمی حالت میں صفدرجنگ اسپتا ل پہنچایا۔ نربھیا اسپتال میں موت و زندگی سے لڑتی رہی ،پورے ملک میں ہنگامہ ہوتارہا۔معاملے کی سنگینی کودیکھتے ہوئے اس وقت کے وزیراعظم من موہن سنگھ اورکانگریس صدرسونیاگاندھی اسے لے کرسنگاپورکے اسپتال لے گئے جہاں ۲۹ دسمبر کواس نے دم توڑدیا۔

حادثے کے مجرم ۲۹سالہ مکیش،۲۲سالہ پون،۲۳سالہ ونے شرما اور ۳۱سالہ اکشے کمارسنگھ کوگرفتارکیاگیا،ایک اور مجرم رام سنگھ نے تہاڑجیل میںہی خودکشی کرلی اور یوںوہ اپنے کیفر کردارتک پہنچا۔اس جرم میں ایک نابالغ لڑکابھی شامل تھا جوتین سال چائلڈہوم میں قید کیے جانے کے بعدرہاہوگیا۔معاملہ کورٹ پہنچاتوفاسٹ ٹریک عدالت نے مجرموں کے لیے پھانسی کی سزا تجویز کی ، اس سزا کودہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیااوردہلی ہائی کورٹ نے بھی ۱۴مارچ ۲۰۱۴کوذیلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ، مجرموں کے وکلانے سپریم کورٹ جانے کی ٹھانی کہ شایدکچھ نرمی مل جائے مگر سپریم کورٹ نے بھی ۵مئی کوپھانسی کی سزاپرمہرلگادی ۔ماہرین کہتے ہیں کہ مجرموںکوپھانسی کی سزاملنے میں ابھی وقت لگ سکتاہے ،اس کی ایک وجہ تویہ ہے کہ مجرموموںکے وکیل نے سپریم کورٹ ہی میں ریویو اور کیوریٹو پٹیشن دائرکرنے کوکہاہے ،اگرسپریم کورٹ نے انہیں راحت نہیں دی توپھروہ صدرجمہوریہ کے پاس رحم کی درخواست کرسکتے ہیں۔ ممکن ہے کہ صدرجمہوریہ ہنداس پھانسی کوسزاکومعطل کردیں مگریہ تویقین سے کہا جا سکتاہے کہ ظلم وبربریت کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے والے مجرمین کی سزاپھانسی کے سواکچھ اورنہیں ہو سکتی۔

ملک میں ہرسال ۳۰ہزارسے زائدعصمت دری کے واقعات ہوتے ہیں اوریہ وہ واقعات ہیں جن کی رپورٹ پولیس اسٹیشنوں میں درج ہوتی ہے ورنہ اس کافیصدتو کئی گنازیادہ ہے۔نیشنل کرائم ریسرچ کے سروے کے مطابق عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہی ہورہاہے ۔ملک میں ہرگھنٹے میں عصمت دری کاایک واقعہ رونماہوتاہے اورقبائلی یالورکلاس کی بچیاں زیادہ متاثر ہوتی ہیں ۔ ہندوستان میں عصمت دری چوتھابڑاکامن جرم ہے ۔آئین ہندکی دفعہ ۳۷۶عصمت دری سے متعلق ہے۔ ۱۹۸۳سے قبل اس دفعہ کے تحت عصمت دری کے مجرمین کوزیادہ سے زیادہ ایک مہینے کی سزا دی جاتی تھی اور جب اس طرح کے کیسو ں میں اضافہ ہواتوپھرترمیم کرکے سخت سزاتجویزکی گئی اوراسے سات سال کیا گیا اورخاص کیسو ںمیں دس سال کی سزارکھی گئی ۔نربھیاکے کیس میں بھی متعلقہ شق میں ترمیم کی گئی تھی اس میں زیادہ سے زیادہ سخت سزاکی تجویزمنظورہوئی اور سپریم کورٹ نے جدیدترمیم شدہ شق کی روشنی میں پھانسی کی سزاکی تصدیق کردی۔

۱۵سال قبل ۲۶نومبر۲۰۰۲کولوک سبھامیں اُس وقت کے نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی نے زانیوں کوسزائے موت دیے جانے کی تجویزپیش کی تھی لیکن اس وقت ان کی تجویزکی بہت مخالفت ہوئی تھی لیکن آج جب سپریم کورٹ کے ذریعے اسی سزاکی تصدیق ہوچکی ہے تو کسی بھی طرف سے مخالفت کی کوئی بھی آوازنہیں اٹھ رہی ،کیوں ؟اب زمانہ بہت آگے بڑھ چکاہے ،پندرہ سال گزرچکے ہیں ،افکارمیں حیرت انگیزتبدیلی رونماہوچکی ہے اوراسلام کابدسے بدتردشمن بھی نادانستہ طور پر اسی کی طرف قدم اٹھارہاہے جہاں اسلام اسے لے جاناچاہتاہے ۔اس تناظرمیں دیکھیںکہ آج طلاق ثلاثہ ،یکساں سول کوڈاورخواتین کے پردے کے متعلق اسلامی ہدایات پرپورے ملک میں ہنگامہ بپا کرنے ، تنقیدیں کرنے اوراسے ظلم سے تعبیرکرنے والے ایک دن اسی مقام پرپہنچ جائیں گے جواسلام کا اصل مقصودہےاورپھراس وقت اسلامی تعلیمات پراعتراض جتانے والے نام نہادروشن خیال لوگ خاموش بیٹھ جائیں گے جب ایک دن مسئلے کے حل کے لیے ہزارغوروفکرکے بعدعدالتیں بھی وہی فیصلے صادر کرناشروع کردیں گی جواسلام پہلے ہی صادرکرچکاہے۔یکساں سول کوڈاورطلاق ثلثہ کامعاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ چکاہے ،حکومت ہندبھی طلاق ثلاثہ کےذریعے شریعت میں مداخلت کی خواہاں ہے اورممکن ہے کہ جلدہی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ آجائے ،اس فیصلے سے مسئلہ حل ہونے کے بجائے اوربڑھ جائے گا اور پھرایک دن مجبورہوکرسپریم کورٹ وہی فیصلہ دے گی جواسلام دلواناچاہتاہے کیوںکہ انسانی عقل اپنے تمام ترتجربات ، مشاہدات اور مطالعات کے بعدجہاںپہنچتی ہے وہاں ہمارادین صدیوں پہلے پہنچ چکا ہوتا ہے ۔ دنیا میں جوبھی تخریب کاریاں اورجرائم ہورہے ہیں ان کااصل حل اسلامی تعلیمات میں ہی ہیں، آج نہیں توکل ان کا سدباب اسلامی تعلیمات سے ہی ہو گا،دنیاکی عدالتیں اورسیکولراذہان چاہے اسے اپنی عقل اور دانش کاکرشمہ قراردیں یااسے عصرحاضرکی مجبوری سمجھیں مگرواقعہ یہ ہے کہ وہ بالواسطہ طور پر اسلامی تعلیمات تک ہی پہنچ رہے ہیں، چاہے وہ اسلام کانام نہ لیںیانہ لیں۔

Gang Rape Case
Gang Rape Case

کہاں ہیں ہندتووادی اوراسلام مخالف عناصر؟ذراوہ بھی دیکھیں کہ اسلام دھیرے دھیرے ان کی شہ رگ تک پہنچ رہاہے ۔ پورے ملک کوہندتواکے رنگ میں رنگنے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے والی بی جے پی حکومت،ملک بھرمیں چل رہی ہندتواکی لہر،۲۰۱۹کامرکزی الیکشن جیتنے کی تیاری،جولائی میں صدرجمہوریہ ہندکی کرسی پرآرایس ایس کے اہل کارکوبٹھانے کی تگ ودو،جگہ جگہ گائے کے نام پر مسلمانوں کاقتل ، ذبیحے یاچھوٹی چھوٹی باتوں پرمسلمانوں کی زندگی اجیرن کرنے والاماحول بنانے والے کیایہ سمجھ رہےہیں کہ وہ ملک سے اسلام کوباہرنکال دیں گے۔؟انہیں یادرکھناچاہیے کہ ظلم وبربریت ، ناانصافیوں اورامن وامان کے لیے ترس رہی دنیااب اپنی فطرت کی تلاش میں ہے اسی لیے دنیاوالے غیرمحسوس طور پر اسلام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ قانونِ قدرت ہے کہ انسان کو سکون فطری زندگی گزارنے سے ہی مل سکتاہے ۔خدانے انسان کاذہنی اورجسمانی شاکلہ اس طورپرتخلیق کیاہےکہ وہ زیادہ دنوں تک خلاف فطرت کام کرہی نہیںسکتا،تھک ہارکراسے فطرت کے سامنے سر جھکانا ہی ہے اورفطرت کااسلا م سے بڑاگہرارشتہ ہے ،ایسارشتہ کہ دونوں لازم وملزوم ہیں ۔ذہن سے ایک سوال جھانک رہاہے کہ کیاایسے حالات میں دشمن ،اسلام کی پناہ میں آجائے گا؟ ممکن ہے ایساہوجائے ، بس ہم اپنا رویہ بدل لیں اور خدا سے اپنے گناہوں کی معافی چاہیں۔

تحریر : صادق رضا مصباحی
رابطہ نمبر:09619034199

Share this:
Tags:
criminals punishment supreme court پھانسی سپریم کورٹ سزا مجرموں
Dera Kotla Arab Ali Khan
Previous Post کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 7/5/2017
Next Post مظلوموں کی امیدوں کا مرکز، ترکی
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close