Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اپنی اپنی ڈَفلی، اپنا اپنا راگ

July 16, 2017 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
14 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں کا میاں نواز شریف کے خلاف ہنگامہ خیز” اکٹھ” ہوا ۔ یہ اکٹھ ہنگامہ خیز اِس لیے تھا کہ اجلاس میں شامل ہر جماعت اپنی اپنی بات کرتی نظر آئی ۔ حتیٰ کہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کے سامنے روسٹرم پر پہلے آنے کے لیے سبھی ایک دوسرے کو کہنیاں مارتے نظر آئے۔ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کا یہ اجلاس میاں نوازشریف کی طاقت میں کچھ اضافے کا سبب ہی بنا ہو گا کیونکہ اِس اجلاس میں اپوزیشن کے اختلافات کھُل کر سامنے آ گئے۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خاں اپنے ہر خطاب میں سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے رہتے ہیں لیکن اپوزیشن نے، جس میں تحریکِ انصاف کی بھی بھرپور نمائندگی تھی نہ صرف یہ کہ سڑکوں پر آنے کا آپشن یکسر مسترد کر دیا گیا بلکہ سیّد خورشید شاہ نے یہاں تک کہہ دیا کہ چونکہ کیس سپریم کورٹ میں ہے اِس لیے جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونا چاہیے ۔ اِسی اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر 2018ء ہی میں ہونے چاہییںالبتہ وزیرِاعظم کو مستعفی ہو کر ملکی قیادت اپنی جماعت کے کسی دوسرے رُکن کے سپرد کر دینی چاہیے ۔ وزیرِاعظم کے استعفے پر اختلاف بھی کھُل کر سامنے آگیا۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خاں شیرپاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اُن کی جماعت اور اے این پی وزیرِاعظم کے استعفے کا مطالبہ کرنے کی بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی رائے دیں گی ۔اُنہوں نے وزیرِاعظم کے استعفے کے مطالبے سے صاف انکار کر دیا۔ آفتاب شیرپاؤ کی گفتگو کے دَوران ہی شاہ محمود قریشی نے اُنہیں پیچھے دھکیل کر یہ اعلان کیا کہ تحریکِ انصاف وزیرِاعظم کے استعفے کا پُرزور مطالبہ کرتی ہے ۔جب اُنہوں نے کہا کہ نئے انتخابات تحریکِ انصاف کا مطالبہ نہیں تو فاروق ستّار بولے کہ صرف دو دِن پہلے بابر اعوان نے یہ مطالبہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بابر اعوان کا ذاتی مؤقف ہے ۔اِس پر فاروق ستّار نے سیّد خورشید شاہ کو مخاطب کرکے کہا کہ بابر اعوان آپ کا بندہ ہے جو نیا نیا پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریکِ انصاف میں شامل ہوا ہے تو کیا یہ پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے؟۔ خورشید شاہ بولے کہ بابر اعوان کسی کا نہیں ”خود” کا بندہ ہے۔

یہ ڈاکٹر بابراعوان بھی بڑی خاصے کی شے ہے ۔اُس نے جس یونیورسٹی سے وکالت میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ،وہ یونیورسٹی ابھی تک معرضِ وجود ہی میں نہیں آئی ۔شنید ہے کہ بابر اعوان ڈاکٹریٹ کی دو ڈگریاں لائے تھے ، ایک اپنے لیے اور ایک رحمٰن ملک کے لیے لیکن رحمٰن ملک نے وہ ڈگری لینے سے انکار کر دیا۔ یہ وہی شخص ہے جو ضیاء الحق کے دَورِ آمریت میں آمر کے تَلوے چاٹتا اور بھٹو خاندان کو غلیظ گالیاں بکتا رہتا تھا۔جب ضیاء الحق کی طیارہ حادثے میں موت واقع ہوئی اور پیپلزپارٹی کو ایک دفعہ پھر حکومت بنانے کا موقع مِل گیا تو یہ ” جعلی ڈاکٹر ” پیپلزپارٹی میں شامل ہو گیا ۔بینظیر کی شہادت کے بعد جب حادثاتی طور پر عنانِ حکومت آصف علی زرداری نے سنبھالی تو یہ سینیٹر بنا اور وزارتِ قانون کا قلم دان سنبھالا ۔ 2013ء کے انتخابات میں جب پیپلزپارٹی دیہی سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی تو بابر اعوان تحریکِ انصاف میں جانے کے لیے پَر تولنے لگا اور بالآخر اِس میں شامل ہو گیا۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین کو گمراہ کرنے کے لیے شیخ رشید ہی کافی تھا ،اب بابر اعوان اور فوادچودھری بھی کپتان کے مشیرانِ خصوصی کی صف میں شامل ہو گئے ہیں ۔ بابر اعوان نے پارٹی میں شامل ہوتے ہی یہ کہتے ہوئے پہلا کھڑاک کر دیا ”اب تحریکِ انصاف کا مطالبہ بڑھ گیا ہے ۔نوازشریف کے ساتھ اسحاق ڈار اور شہباز شریف بھی استعفیٰ دیں ۔ تحریکِ انصاف کا مطالبہ ہے کہ اب صرف استعفوں سے بات نہیں بنے گی ،نواز لیگ کا کوئی وزیرِاعظم قبول نہیں ، نئے الیکشن کروائے جائیں ”۔ یہی وہ مطالبہ تھا جس کی بازگشت اپوزیشن جماعتوںکے اجلاس میں سنائی دی اور شاہ محمود قریشی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ اِسی اجلاس میں وہ کہہ چکے تھے کہ نئے انتخابات پیپلزپارٹی کی پالیسی کا حصّہ نہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے فاروق ستّار نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر نہیں ،وزیرِاعظم کو اخلاقی طور پر استعفےٰ دے دینا چاہیے۔ فاروق ستّار نے یہ بھی کہا کہ احتساب کا یہ سلسلہ رُکنا نہیں چاہیے بلکہ احتساب کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جانا چاہیے ۔ فاروق ستّار کی اِس تجویز کا کسی نے بھی جواب نہیں دیا۔ وجہ شاید یہ ہو کہ” اِس حمام میں سبھی ننگے ہیں”۔البتہ اعتزاز احسن نے یہ ضرور کہا کہ ایسی باتوں کا موقع نہیں۔قائدِحزبِ اختلاف سیّدخورشید شاہ نے کہا کہ مستعفی ہو جانا ہی وزیرِاعظم کے حق میں بہتر ہے کیونکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اُنہیں اِس کا موقع بھی نہیں ملے گا ۔گویا یہ خورشید شاہ کا وزیرِاعظم کو مشورہ تھا ،مطالبہ نہیں۔ امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ”مریض کا الٹراساؤنڈ ہو چکا ہے۔ رزلٹ سو فیصد مثبت ہے ۔نسخہ اور دوائی سپریم کورٹ نے تجویز کرنی ہے ۔مریض کی حالت یہی ہے کہ اُسے استعفےٰ دے دینا چاہیے” ۔عرض ہے کہ تشخیص کے بعد ہی علاج کیا جاتا ہے اوربعض اوقات تشخیص بھی غلط ثابت ہو جاتی ہے۔

امیرِجماعت نے خود کہا کہ جے آئی ٹی نامی الٹراساؤنڈ کا علاج صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ اب یہ کہاں کا انصاف ہے کہ مریض کا علاج کیے بغیر اُسے گھر بھیج دیا جائے۔ ایسی صورت میں تو مارشل لاء نامی بڑا ڈاکٹر سامنے آ کر بی بی جمہوریت کو زہر کا ٹیکہ لگا کر سارا معاملہ ہی ٹائیں ٹائیں فِش کر دے گا۔ ہم نے مرض کا علاج کرنا ہے نہ کہ اُسے موت کے حوالے کرنا۔ ایک طرف تو امیرِجماعت کے اتحادی عمران خاں یہ پیشین گوئی کر رہے ہیں ”اگلے ہفتے نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں”۔ جبکہ دوسری طرف اپوزیشن 2018ء ہی میں وقتِ مقررہ پر عام انتخابات کی بات کر رہی ہے ۔ نیا پاکستان تو عام انتخابات کے بعد صرف اُسی صورت میں ہی تشکیل پا سکتا ہے جب عمران خاں نیا مینڈیٹ لے کر وزیرِاعظم بن جائے جبکہ کپتان اگلے ہی ہفتے نیا پاکستان بنانے کے لیے بضد ہیں۔ یہ تو اُسی صورت میں ممکن ہے کہ امپائر کی انگلی کھڑی ہو جائے، یہ صورت کپتان کو بہت مرغوب بھی ہے ۔ کپتان کی یہ رغبت اور بیقراری ہم دھرنے کے دنوں میں دیکھ چکے ہیں۔

مارشل لاء کے گہرے ہوتے سایوں کی بات اے این پی اور قومی وطن پارٹی نے بھی کی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مِل کر وزیرِاعظم کے استعفے پر دباؤ نہ ڈالیں کیونکہ ایسی صورت میں حالات پی این اے تحریک جیسے بھی ہو سکتے ہیں ۔اِن دونوں جماعتوں کا صائب مشورہ شاید اور کسی کی سمجھ میں نہ آیا ہو لیکن حقیقت یہی ہے کہ حالات جب کنٹرول سے باہر ہونے لگتے ہیں تو پھر مارشل لاء ہی لگتا ہے ۔ ایسے مارشل لاء ہم ایوبی اور ضیائی دَور میں دیکھ چکے ہیں ۔اگر کسی کو زعم ہے کہ اب فوج کو نہیں آنے دیا جائے گا تو وہ احمقوں کی جنت میں بستا ہے کیونکہ مارشل لاء کی حمایت میں ہزاروں چوہے اپنے بِلّوں سے باہر نکل آتے ہیں۔اُن میں وہ بھی ہوتے ہیں جو آمر کو دَس بار وردی میں منتخب کروانے کے داعی اور وہ بھی جو اُس کا جھنڈا اُٹھائے گلی گلی میں اُس کے حق میں کمپین کرتے پھرتے ہیں ۔یہ وہی لوگ ہوتے ہیں جن کے حصولِ اقتدار کے خواب عوامی مینڈیٹ سے کبھی پورے نہیں ہوتے ۔اِسی لیے وہ مارشل لاء کی کشتی میں سوار ہو کر اپنے خوابوں کی تعبیر ڈھونڈتے ہیں دوسری طرف عین اُس وقت جب اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہو رہا تھا ،وزیرِاعظم ہاؤس میں نوازشریف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی جاری تھا ۔جس میں اراکین کی بھرپور نمائندگی لال حویلی والے کے مُنہ پر زور دار تھپڑ کی مانند تھی ،جو کہتا پھرتا تھا کہ نون لیگ کے پاس تو صرف چالیس اراکینِ پارلیمنٹ باقی رہ گئے ہیں۔

اِس اجلاس میں ڈیسک بجا کر وزیرِاعظم کا استقبال کیا گیا اور اُن پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اُنہیں مستعفی ہونے سے منع کیا ۔وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں ۔اُن کا ضمیر اور دامن صاف ہے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں جو زبان استعمال کی گئی ،اُس میںجھوٹ ، بہتان اور بدنیتی نظر آتی ہے۔ سیاست میں کمایا کچھ نہیں ،گنوایا بہت ہے۔ سازشی ٹولے کے کہنے پر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وزیرِاعظم سے استعفے کا مطالبہ انتہائی لغو،بے بنیاد اور قبل اَز وقت ہے کیونکہ کیس سپریم کورٹ میں ہے اور فیصلہ کرنے کے لیے سب سے بہتر فورم وہی ہے۔ اگر سپریم کورٹ وزیرِاعظم کو مجرم قرار دیتی ہے تو پھر کسی کے پاس بھی اُن کے حق میں کچھ کہنے یا لکھنے کو باقی نہیں بچے گا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
decision politics Prime Minister resignation supreme court سپریم کورٹ سیاست فیصلہ مستعفی وزیراعظم
Corruption
Previous Post پاکستانی احتساب
Next Post واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے زیراہتمام شجر کاری مہم کا آغاز کورنگی میں کر دیا گیا
Wahid Sports Shooting Ball Club

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close