
سوات (جیوڈیسک) سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔
سوات اور گرد و نواح میں صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 جبکہ گہرائی 90 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی پہاڑی علاقہ تھا۔
زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
