
سوات (جیوڈیسک) مالاکنڈ، سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5٫5 ریکارڈ کی گئی۔
اس کا مرکز کوہ ہندو کش اور گہرائی 80 کلومیٹر تھی، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
لوگ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے اور اللہ کو یاد کرتے رہے۔
