
سوات (جیوڈیسک) سوات کے علاقے منگلور میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہ ہوسکا تاہم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
