
سوات (جیوڈیسک) بونیر کے علاقے پلواڑی میں گھر پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق بونیر کے علاقے پلواڑی میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان نے لاشوں سمیت گھر کو آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
