
سوات (جیوڈیسک) سیدوشریف سوات اور شانگلہ میں آج زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور شانگلہ میں آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کا مرکز سیدو شریف کے قریب بتایا جاتا ہے۔
