
اسٹاک ہوم (جیوڈیسک) سویڈن میں ہونے والے انتخابات میں حکمراں اتحاد کو شکست ہو گئی ہے۔ جس کے بعد وزیر اعظم فریڈرک رائن فیلڈ نے آج مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
انتخابات میں اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹس نے 160 نشستیں جبکہ حکمران اتحاد نے 142 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔سوئیڈن میں کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 175 نشستوں کی ضرورت ہو تی ہے۔
جس کا مطلب یہ ہوا کہ سوشل ڈیموکریٹس کے رہنما اسٹیفن لوفیان دیگر چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب سویڈش وزیر اعظم فریڈرک رائن فیلڈ نے انتخابات میں شکست تسلیم کر لی ہے، فریڈرک 8 سال سویڈن کے وزیر اعظم رہے، وہ 4 جماعتی مخلوط حکومت کا حصہ تھے۔
