
سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گہری دھند کے باعث فضائی آمدورفت متاثر ہوئی ہے آسٹریلیا میں دھندکی دبیز تہہ نے فضاوں میں قبضہ جما لیا، سڈنی کو آنے اور جانے والی ملکی و غیرملکی پروازوں کو دوسرے علاقوں میں موڑ دیا گیا۔
کچھ فلائٹس نے برسبین کی جانب رخ کیا۔ بعض پروازیں منسوخ اور کئی کو تاخیر کا سامنا ہے ، متعدد مسافر بسوں کے ذریعے سفرکررہے ہیں۔
