
سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی میں ہونیوالی فن ریس کا ٹائٹل انگلینڈ کے بین موریو اور خواتین میں لنڈا سپینسر نے جیت لیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونیوالی سالانہ فن ریس میں پچاسی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، دلچسپ ریس میں شرکا کو چودہ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔
جس میں سبھی نے اپنی بہترین دوڑ تو پیش کی لیکن ایونٹ میں برطانیہ کے موریو شاندار پرفارمنس کے ساتھ سرفہرست رہے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ اکتالیس منٹ اور سینتالیس سیکنڈ میں مکمل کیا، خواتین میں ویسٹرن آسٹریلیا کی لنڈا سپینسر فاتح رہیں۔
