
سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں انسداد دہشت گردی پولیس نے دو افرد کو حراست میں لے لیا۔
یہ گرفتاریاں سڈنی میں چند روز قبل ایک کیفے میں ایک مسلح شخص کے ہاتھوں درجنوں افراد کو یرغمال بنائے جانے کے واقعے کے بعد سامنے آئی ہیں۔
ادھر ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے دستاویزات رکھنے کے الزام میں سلیمان خالد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
