
پیرس (جیوڈیسک) فرانس نے سلامتی کونسل میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے حوالے سے قرارداد کا متن پیش کردیا۔ مسودے کے مطابق شام کو 15 دنوں میں تمام کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں اعلان کرنا ہو گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد میں شام سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں راست اقدام کرنے سے باز رہا تو اس کے خلاف مزید ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شام کو اپنے کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات، آلات، ریکارڈز اور متعلقہ افراد تک اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کو رسائی دینی ہوگی جبکہ شام کو اعلان کردہ کیمیائی ہتھیاروں کی تمام تنصیبات کا اقوام متحدہ کے انسپکٹرز سے فوری معائنہ کرانا ہوگا۔
