
دمشق (جیوڈیسک) سیرین آبزرویٹری کی جانب سے جاری فوٹیج میں بمباری کے بعد بچوں کو چیختے چلاتے اور بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ سکول دمشق کے نواح میں اس جگہ قائم تھا جو باغیوں کے قبضے میں ہے۔
حملے کی فوٹیج ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شامی حکومت اور باغی جنگ بندی معاہدے کے بعد امن کے قیام کے لیے بات چیت پر غور کر رہے ہیں۔
