
دمشق (جیوڈیسک) شام میں کام کرنے والے برطانوی ادارے ”سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس” کے مطابق داعش نے تدمر میں 200 سے زائد لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراقی فوج دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے رمادی چند دنوں میں واپس لے سکتی ہے۔
