
دمشق (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے الدیابہ میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق دھماکہ سیدہ زینب کے روضے کو جانے والے راستے پر کیا گیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی تجارتی ضلع بغداد الجدید میں کار بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکہ ایک سینما کے قریب کیا گیا۔ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
