
بیروت (جیوڈیسک) شام میں داعش نے کرد فورسز سے قصبے ’’عین عیسیٰ‘‘ کا کنٹرول واپس لے لیا۔ کرد ملیشیا کے جنگجو پسپا ہو گئے۔
سیریئن آبزرویٹری کے ترجمان نے دوبارہ قبضہ کی تصدیق کر دی ہے۔
شام میں ترکی کی سرحد کے قریب امریکی اور اتحادی طیاروں کی بمباری اور کرد ملیشیا سے جھڑپوں میں داعش کے 37 جنگجو ہلاک ہو گئے۔
