Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شامی کردوں کے خلاف ترک پیس سپرنگ آپریشن

October 12, 2019 0 1 min read
Turkish Peace Spring operation
Turkish Peace Spring operation
Turkish Peace Spring operation

تحریر : قادر خان یوسف زئی

ترکی شام کی جنگ میں امریکی اتحاد کا حصہ بنا لیکن کرد علیحدگی پسندوں کو امریکی حمایت کی وجہ سے ترک سرزمین کی تقسیم کو نا قابل قبول سمجھتا ہے۔ ترکی نے کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف چہار جہت سے کاروائی کی جس پر صدر ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دی تھی کہ اگر ترکی نے شام میں سرگرم کُرد ملیشیا پی کے کے وائی پی جی کے خلاف فوجی کارروائی کی تو اسے اقتصادی طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔امریکا کا موقف رہاہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف وائی پی جی کو تعاون فراہم کرنا ضروری ہے۔

امریکی افواج کے ایک ہزار فوج ترک شام سرحد پر موجود تھے جس میں سے دو درجن کے قریب امریکی فوجیوں کو واپس بلالیا گیا۔ امریکا کے اس فیصلے پر ترک مخالف تنظیم نے ناراضگی کا اظہار کیا اور سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے ترکی اور شام کی سرحد پر تعینات کئی درجن امریکہ فوجیوں کے انخلا پر کرد قیادت والی سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اِس فیصلے کو ‘پیٹھ میں چھرا گھونپنے’ کے مترادف قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اُن کے ری پبلیکن اتحادیوں نے بھی نکتہ چینی کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی رضامندی کے بغیر کاروائی کی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے انخلا سے قبل ترکی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی نے شام میں اپنے حدود سے تجاوز کیا تو اس کی معیشت کو تباہ کردیا جائے گا اور اس پر اقتصادی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔ جب کہ رجب طیب ایردوان نے امریکا سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ باغی کرد فورسز کی امداد بند کرے۔ صدر رجب طیب ایردوان کے حکم پر ترکی کی مسلح زمینی مسلح افواج شام کے سرحدی علاقوں میں حملہ آور ہوچکی ہیں۔فرات کے مشرق میں ترک پیس سپرنگ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ْ

ترکی نے اس آپریشن کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن و آشتی کا قیام بتایا ہے۔ ترک مسلح افواج نے شمالی شام میں پی کے کے /وائے پی جی اور داعش دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پیس سپرنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔اس کاروائی کے آغاز کی اطلاع صدر رجب طیب ایردوان نے ٹویٹر پر کیا ہے۔ایردوان کے ترکی، انگریزی اور عربی زبان میں پیغام میں لکھا گیا ہے کہ”ترک مسلح افواج نے شامی قومی آزاد فوج کے ہمراہ شمالی شام میں پی کے کے/وائے پی جی اور داعش دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پیس سپرنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔”ترک صدر ایردوان نے لکھا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن و آشتی کا قیام ہے۔صدر ِ ترکی کا کہنا ہے کہ ہم پیس سپرنگ آپریشن کے ذریعے ہمارے ملک کے لیے دہشت گردی کے خطرات کا قلع قمع کریں گے، اس کاروائی کی مدد سے قائم کیے جانے والے محفوظ علاقے میں شامی پناہ گزینوں کو آباد کرایا جائیگا، ہم پیس سپرنگ آپریشن کی بدولت شامی سرزمین کی سالمیت کا تحفظ کریں گے اور تمام تر خطے کے عوام کو دہشت گردی کے پنجے سے نجات دلائیں گے”۔

انقرہ حکومت وائی پی جی کو ملکی سلامتی کے لیے ایک خطرہ سمجھتی ہے۔واضح رہے کہ ترکی، امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا گروپ وائی پی جی کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ کیونکہ انقرہ حکومت کا کہنا ہے کہ وائی پی جی دراصل پی کے کے تنظیم کردستان ورکرز پارٹی ہی حصہ ہے، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ترکی میں مسلح علیحدگی پسند تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔ترک فورسز، امریکی بلاک کا حصہ ہونے کے باوجود شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین اور اس کے گرد و نواح میں ٹینکوں اور بھاری توپ خانے سے اپنی کارروائیاں جاری رکھی۔ یہ علاقہ شامی کرد ملیشیا وائی پی جی کے قبضے میں ہے، جو ان کرد جنگجوؤں نے امریکی تعاون سے شدت پسند تنظیم داعشISIS کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔کرد جماعت کو اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی منصوبے پر ترکی کا موقف رہا ہے کہ وائی پی جی کو مہیا کیا جانے والا ہر ایک ہتھیار ترکی کے لیے خطرہ ہے۔

ترکی نے امریکا کی جانب سے کرد ملیشیا تنظیم وائی پی جی کو اسلحے کی فراہمی جاری رکھنے کے منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ترکی فوج شام کے شمالی علاقے میں 30کلومیٹر طویل محفوظ زون تعمیر کی خواہاں ہے ۔ جس میں 30لاکھ مہاجرین کو آباد کرنا چاہتا ہے ۔ واضح رہے کہ اس وقت ترکی میں 30لاکھ سے زائد مہاجرین پناہ لئے ہوئے ہیں ۔ستمبر2019میں ترکی عالمی برادری کو خبردار کرچکاتھا کہ اگر شمالی شام کے علاقے میں شامی پناہ گزینوں کے لیے محفوظ زون بنانے کے لئے مزید بین الاقوامی حمایت حاصل نہ ہوئی تو وہ شامی مہاجرین کے یورپ میں داخل ہونے کا راستہ دوبارہ کھول سکتا ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے شام کے شمال مشرق میں ایک محفوظ زون بنانے کے لیے ‘لوجسٹکل سپورٹ’ کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘یا تو یہ ہو جائے ورنہ ہم شامی مہاجرین کے لیے یورپ کے دروازے کھولنے پر مجبور ہوجائیں گے’۔ رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہمارا ہدف یہ ہے کہ ہم اپنے شامی بھائیوں میں سے کم از کم ایک ملین کو اس محفوظ خطے میں واپس بھیج سکیں جو ہم اپنی 450 کلومیٹر طویل سرحد کے ساتھ بنائیں گے۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘ ہمیں لاجسٹک مدد فراہم کریں اور ہم شمالی شام کی حدود میں 30 کلومیٹر اندر جاکر مکانات تعمیر کرسکتے ہیں۔’

شام میں اس وقت ہزار وںجنگجو موجود ہیں جو دیگر ممالک سے آئے ہوئے ہیں۔ یہ شام میں مستقل حل کی راہ میں ایک اہم رکائوٹ گردانے جاتے ہیں۔ کیونکہ ان جنگجوئوں کے بارے میں ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ جنگجو کس گروپ میں شامل ہو رہے ہیں۔شام میں متعد گروہ سرگرم ہیں جن کا تعلق القاعدہ، النصرہ،ی آئی ایس آئی ایس(داعش)،النصرہ فرنٹ، سقور العذ( سعودیہ سے آنے و الے جنگجو) ، حرکت شام الاسلام( مراکش سے آئے جنگجو)،گرین بٹالین( سعودیہ سے آئے جنگجو)،جماعت جندالشام( لبنان سے آئے جنگجو)،حمص میں ان گروہوں میں سب سے نمایاں جیش المہاجرین ولانصار ہے جو حلب، اذقیہ اور ادلب میں موجود رہے ہیں۔یہ اُن ایران نواز جنگجو ملیشیا ئوں کے علاوہ ہیں جو شام میں جنگ کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ ترکی اپنے خطرے کا باعث سمجھی جانے والی تنظیمیںجن میں ایف جی ایم ، پی وائی ڈی اور داعش سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف اندرون ملک اور بیرون ملک جاری فوجی آپریشنز بھی جاری رکھنا چاہتا ہے,مشرقی بحیرہ روم، بحیرہ ایجین اور بحیرہ اسود کی تازہ ترین صورتحال اور ادلیب کے سٹیٹس کو جاری رکھنے، منبج روڈ میپ پر سرعت سے عمل درآمد کرنے اور دریائے فرات کے مشرقی کنارے سے متعلق طے پانے والی مطابقت کے مطابق اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر ترکی انتہائی سنجیدہ ہے۔

روس کا بھی ماننا ہے کہ شام کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ترکی کے ساتھ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شامی بحران کے حل کے لیے شامی صدر بشارالاسد کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی شرط پیش کرنے والوں پر ‘مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکانے’ کی الزام تراشی سمجھتے ہیں۔اٹلی میں خطاب کرنے والے لاوروف کا کہنا تھا کہ ” شام کے بحران کے حل کے لیے جاری مذاکرات کو زائد عرصے سے ناقابل قبول شرائط کے ذریعے بلاک کیا جا رہا ہے”۔ امریکی فوج کے انخلا کے نتیجے میں ترکی، شامی قصبے منبج کاکنٹرول چاہتا ہے۔ تاہم روسی ائیر ڈیفنس سسٹم کے حصول پر ترکی اور امریکا میں تعلقات خراب ہو چکے ہیں۔

ترکی، جنگجوتنظیم پی کے کے کی شام میں موجود شاخوں کو اپنی بقا کی خاطر ختم کرنا چاہتاہے۔شام میں دیگر معرکوں کی طرح شاخِ زیتون آپریشن بھی ترکی کی جانب سے بڑا آپریشن شمار کیا جاتا ہے۔ ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں شروع کئے گئے شاخِ زیتون آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاک کئے جانے والے کی تعدادکئی ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ”کسی کو شبہ نہ ہو کہ ہمارا ہدف ہرگز ہمارے کُرد بھائی ہیں بلکہ ہمارا ہدف دہشت گرد ہیں۔ ایسی کوئی چیز ممکن نہیں ہے اور ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے”۔ترکی وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ” ترک فوجیوں نے دیگر آپریشنوں کی طرح شاخِ زیتون آپریشن میں بھی ایک داستان رقم کی ہے” جبکہ روس کا کہنا ہے کہ” آپریشن زیتون ترکی کو امریکا کی جانب سے اشتعال دلانے کی پیش رفت کا نتیجہ ہے”۔

یورپین یونین، فرانس،جرمنی، اور ہالینڈ حکومت نے وائی پی جی کے خلاف ترک حکومتی کاروائی پر کسی سخت ردعمل کے بجائے ترکی حکومت کو اپنی سلامتی کے لئے اقدامات کرنے کوحق اور اعتدال پر رکھنے کوقرار دے چکے ہیں۔ ترکی کے نزدیک پرابلم فیلڈ کے طور پر دو علاقے میں سے ایک منبج اور دوسرا فرات کا مشرقی حصہ ہے۔ جس پر ترکی اپنے ملک کے جنوب میں اور شام کے شمال میں دہشت گردی کوریڈور کے قیام کی بھی ہم کسی صورت اجازت نہ دینے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔ شام میں کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل سیرئین ڈیموکریٹک فورسز کا لہجہ دھیما پڑ چکا ہے اور ترکی کے حوالے سے نسبتاََ زیادہ نرمی کا اظہار سامنے آیا ہے۔اس سے قبل ایس ڈی ایف کے شریک سربراہ ریاض درار نے شام اور ترکی کی سرحد پر سیف زون میں ترکی کے کسی بھی وجود کو مسترد کرتے ہوئے اسے قبضے کے مترادف قرار دیا تھا۔ جب مشرق وسطی پر نگاہ دوڑائیں تو اس بات کا مشاہدہ ہوتا ہے کہ ملکی انتظامیہ عوام کی رضا مندی کی بالکل ضرورت تک محسوس نہیں کرتی۔ یہ حکمران چاہے واحدانہ طور پر ذمہ دار نہ بھی ہوں تو بھی موجودہ حالات میں مشرقِ وسطی کے بعض ممالک کٹھن ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ ان ممالک کے عوام اپنی جانیں داؤ پر لگاتے اپنے اپنے وطنوں سے راہ فرار اختیار کرنے کے درپے ہیں۔مشرق وسطی کے ممالک کی اکثریت ، اقدار اور اخلاقی امتیاز کو ایک طرف چھوڑیں، یہ تمام تر اقدار کو اپنے عوام کے خلاف محض اپنی کرسی کے نام پر ملیہ میٹ کرنے اور کسی بھی قیمت پر نہ چھوڑنے کی کوششوں میں رہتے ہیں۔

‘ روس کے شہر سوچی میں سہہ فریقی کانفرنس تینوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اجلاس میں امریکہ کے فوجی دستوں کے شام سے انخلا کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا اور اس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انخلا کے بعدتنظیم پی کے کے/ وائی پی جی اور داعش کو کسی صورت بھی علاقے میں قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انخلا کے بعد کی صورتحال کا تمام پہلووں خاص طور پر دہشت گردی کے موضوع پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ قائم کیے جانے والے سکیورٹی زونز دہشت گرد تنظیموں کے لئے فروغ دینے کا باعث نہیں بننے چاہئے، علاقے میں کسی بھی صورت دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔روس کے صدر ولادمیر پوتین نے کہا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے مختلف امور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئینی کمیٹی کی فہرست کے ناموں کی تقریبا مکمل طور پر منظوری دیدی گئی ہے۔ اس موقع پر ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ صرف شام کے عوام کو کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں فائر بندی کے قیام کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں صرف کی گئی ہیں اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی حاصل کی گئی ہے۔ حال ہی میں انقرہ میں شام کے مسئلے پر ایک معاہدے پر روس ، ترکی اور ایران نے دستخط کردیئے ہیں کہ2020میں شام میں نئے نظام کے تحت انتخابات کرائے جائیں گے۔ کیونکہ علاقے میں جنگ ختم اور اب علاقے میں امن کے قیام کی ضرورت ہے۔” تاہم شام میں ایک نیا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی قوتیں شام میں انسانی جانوں و مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے مشرق وسطی کی جنگ کو ختم کرنے کے لئے کسی مربوط منصوبے پر عمل پیرا ہوں ۔

شام میں خانہ جنگیوں اور عالمی طاقتوں کی مداخلت کے سبب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شام میں اس وقت امن کے قیام کے لئے بھیانک فضائی حملوں کا سامنا کیا ہے۔ جس میں ہزاروں شامی جاں بحق و لاکھوں زخمی ہونے کے لئے اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں۔ مسلح جنگجو تنظیموں و داعش کے درمیان جنگوں نے عام عوام کو شدید ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ فرقہ وارنہ خانہ جنگیوں میں بعض ممالک کی پشت پناہی نے شام میں امن کو خواب بنادیا ہے۔بدقسمتی سے شام کے تنازعے سے مسلم امہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ترکی امت مسلمہ کی نمائندگی کے حوالے سے ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔ سلطنت عثمانیہ کے ٹکڑے ہونے کے بعد خطے میں کئی مسلم اکثریتی ممالک وجود میں آئے ۔ ترک میں جدت پسندی کے رجحان کے سبب تاریخی تشخص بحال ہونے میں کافی وقت لگا ۔ تاہم ترکی آہستہ آہستہ اپنی تاریخی شاخت کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کے لئے ایک آئیڈیل کے صورت میں مثالی قیادت کے ساتھ ابھرا ۔ مسلم امہ کے حوالے سے کوئی مسئلہ عالمی طور پر پیش ہو تو ترکی قیادت صدر رجب طیب ایردوان نے بیابنگ دہل عالمی فورمز میں مسلم امہ کے لئے بھرپور اٹھائی ۔ روہنگیائی ، فلسطین ، شام ،کشمیر سمیت جہاں جہاں بھی مسلم امہ کو عالمی استبددای قوتوں ک جبر کا سامنا رہا صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے مثالی کردار ادا کیا ۔

پاکستانی عوام ترک کو رول ماڈل قرار دیتے ہیں اور ترکی قیادت پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی قوت ترکی کے خلاف ایک ایسی سازش بننے میں مصروف رہی جس کی وجہ سے ترکی کی سلامتی و بقا کو خطرات کا سامنا ہوا ہے ۔ ترکی میں15جولائی2016کو فتح اللہ گولان نے بغاوت کی تو ترکی صدر کوعوام کا اس قدر اعتماد حاصل تھا کہ دوران پرواز عوام کو پیغام بھیجا اور واپس آنے کے بعدعوام کے ساتھ ملکر عسکری بغاوت کو ناکام بنایا ۔ ترکی نیٹو میں اہم دفاعی رکن کی حیثیت رکھتا ہے، تاہم دفاعی ضروریات کے لئے کسی ایک عالمی طاقت پر انحصار نہیں کرتا ، یہی وجہ ہے کہ امریکا کے تمام تر دبائو کے باوجود ترکی نے روس سے ایس ۔400کا معاہدہ بھی کیا اور اپنی مملکت کی حفاظت کے لئے تنصیب بھی کردیا ۔ ترکی کو اس وقت کرد باغیوں سمیت داعش و ترک مخالف عالمی قوتوں کی سازش کا سامنا ہے۔ شام کی صورتحال میں باغی کردوں اور علیحدگی پسند تنظیموں کی جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ اس وقت ترکی اپنی مملکت کی سلامتی کے لئے امریکا نواز قوتوں سے میدان جنگ میں اتر چکا ہے اور تیزی سے پیش قدمی جاری ہے۔امریکا ، اس وقت شام سے انخلا کے بعد ترکی کرد باغیوں کے خلاف مسلح کاروائی میں مصروف ہے ، ترکی صدر نے مشرقی سرحدوں پر کرد باغیوں کے ساتھ جنگ کے لئے عملی فیصلہ کرکے شام میں باغی کردوں کے گڑھ میں گھسنے کا فیصلہ کیا ہے اور صدر رجب طیب ایردوان نے بالاآخر انتہائی قدم اٹھا لیا ہے ۔

ترکی ایک ایسا سیف زون بنانا چاہتا ہے جس میں لاکھوں مہاجرین کو رکھا جاسکے اور ان کے لئے مکانات و مناسب دیکھ بھال کی جاسکے ۔ یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جس پر ترکی نے عمل درآمد شروع کردیا ہے۔شام میں خانہ جنگیوں اور عالمی قوتوں کی دخل اندازی کے بعد ترکی کا شام میں داخل ہونا خطے میں دوبارہ ایک نئی جنگ کا آغاز بھی کرسکتا ہے۔ ترکی کو اس وقت روس ، ایران کی حمایت بھی حاصل ہے اس لئے توقع اس بات کی جا سکتی ہے کہ ترکی کی مسلح افواج کو کرد باغیوں ، امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا گروپ پی کے کے وائی پی جی جو کردستان ورکرز پارٹی ہی حصہ ہے۔ ُPKKکے خلاف پیس سپرنگ آپریشن سے 20لاکھ سے زائد مہاجرین کے لئے سیف زون بنانے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے ۔ تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ شام جو کہ پہلے ہی تباہ شدہ مملکت ہے، اس لئے ترکی مسلح افواج جلد ازجلد اپنا آپریشن مکمل کرنے کی ضرروت ہوگی تاکہ عام عوام کا کم ازکم نقصان ہو اور شام کے لئے انقرہ میں کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد ہونے میں حائل مشکلات دورہوسکے ۔ کیونکہ یہ شامی عوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت ضروری ہے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
Operation soldiers Syria threat Turkey war آپریشن ترکی جنگ دھمکی شام فوجیوں
Yom e Difa SSB Cup Basketball Tournament
Previous Post یوم دفاع پاکستان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ :میجر محمد طفیل شہید نشان حیدر الیون نے ٹرافی پر قبضہ جما لیا
Next Post وزیراعظم کا دورہ امریکہ صرف اچھی تقریر
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close