Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شام کا مسئلہ

February 27, 2018 0 1 min read
Syria War
Syria War
Syria War

تحریر : کاشف بٹ
شام میں لگ بھگ سات برس سے انتہائی گھناؤنی شام کا راج ہے۔ ہر سمت زخم ہیں، لہو ہے نعشے ہیں۔ جن پہ ماتم کرنے والے بھی زخموں سے چور ہیں۔ قیامِ امن کے لیے اب تک ہونے والی تمام کوششیں رائیگاں گئی ہیں۔ خیر قیامِ امن کی کاوشوں کے نام پہ جو ہوتا چلا آ رہا ہے وہ کچھ ایسا حوصلہ افزا بھی نہیں کہ اسے خلوص نیت سے کیے گئے اقدامات میں شامل کیا جائے۔ ہر بڑی طاقت یہاں اپنے مفادات اور تحفظات کے لیے برسرِ پیکار ہے۔ شام کے لوگ تو اس گھاس کی مانند ہیں جو ہاتھیوں کی لڑائی کی نذر ہو جاتی ہے۔ سات برس قبل بشارالاسد کے خلاف اور جمہوریت کے حصول لیے نکلنے والی عوام نہیں جانتی تھی کہ ان کا احتجاج ایک دن ایسے مدار میں داخل ہو جائے گا کہ جس کا مرکز خونی کشش پہ قائم ہے اور جس کے بیرونی مدارج میں عالمی اژدہے منہ کھولے گھومتے ہیں۔ جو زہر تھوکتے ہیں تو سینکڑوں بدن نیلے پڑ جاتے ہیں۔ عوامی سطح پہ ہمارے ہاں اکثریت شام کی اصل صورتِ حال سے آگاہی نہیں رکھتی۔ انھیں صرف نعشے دکھائی دیتے یں۔ یہ نعشے کیوں گر رہے ہیں انھیں نہیں معلوم۔ سو یہاں اس مسئلہ کو کئی رنگوں میں دیکھا اور سمجھا جاتا ہے۔ عوامی اذہان پہ اثر انداز ہونے والے مقررین و لکھاریوں کی اکثریت نے بھی ایسے میں کسی خاص رخ سے ہی معاملہ کو دیکھنے اور اشتہار بنانے میں اپنی ذمہ داری پوری جانی ہے۔ ایسے رویے کے پسِ پردہ کچھ تو دستیاب معلومات میں ابہام کی بھرمار ہونا اور کچھ اپنی نسبتوں کا پاس رکھنا بھی شاملِ حال رہا۔ جہاں ابہام رہا وہاں اکثریت نے تحقیق کی جانب توجہ کرنے کی بجائے اپنی نسبتوں کو اضافی نمبر دیتے ہوئے تساہل پسندی سے کام لیا اور عوام کے سامنے بالکل مختلف تصویر پیش کی۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں عوام کی زیادہ معلومات متاثرہ ہی ہوتی ہیں، شام کے حوالے سے مختلف جذباتی صورتِ حال نظر آتی ہے۔ کوئی شامی حکومت کو قصوروار ٹھہراتا ہے اور کوئی باغیوں کو… کسی کے نزدیک شام اس وقت جہاد کی سرزمین ہے اور کسی کے نزدیک فتنہ۔ آخر شام کی موجودہ صورتِ حال کا ذمہ دار کون ہے اور آئندہ یہ جنگ کس جانب کو جا رہی ہے یہ سب سمجھنے کے لیے اس مسئلہ کا پسِ منظر سمجھنا ضروری ہے۔ بشارالاسد اپنے باپ حافظ االاسد کے انتقال کے بعد صدر منتخب ہوئے۔ حافظ الاسد نے ایک طویل عرصہ شام پہ حکومت کی۔ اس دوران انھیں کئی ایک محاذوں کا سامنا بھی رہا لیکن ان کے اقتدار کا سورج غروب نہ ہو سکا۔ اسد کے دورِ حکومت میں شام، اسرائیل، عرب لیگ، لبنان اور فلسطین نے تاریخ کو تلخ ترین واقعات سے پُر کیا ہے لیکن اس سب سے صرفِ نظر کرتے ہوئے یہاں یہ بنیادی نکتہ سمجھنا ضروری ہے کہ اسد کے دورِ حکومت سے ہی شام کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو اسرائیل مخالف ہونا رہا ہے لیکن یہ ابہام بھی دور کر لینا چاہیے کہ اس مخالفت میں بنیادی حیثیت مذہبی بنیاد کو نہیں حاصل رہی بلکہ یہاں جغرافیائی پہلو زیادہ نمایاں رہا ہے۔ ہر دو طاقتیں اپنے پھیلاؤ اور بقا کی جنگ لڑتی رہی ہیں۔ ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم رکھنے میں بھی اسرائیل مخالف پالیسی اور جغرافیائی پوزیشن نے اہم کردار ادا کیا۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ دونوں ممالک نے دشمن پہ اتفاق کرتے ہوئے اپنا اتحاد بنا رکھا ہے۔ اب دشمن خواہ اسرائیل ہو یا عرب ممالک۔ ایران اور شام کی حکومتوں نے ایک دوسرے سے تعاون کے کئی معاہدے بھی کر رکھے ہیں جن میں عسکری معاہدے بھی شامل ہیں۔

آج شام میں جو کچھ دیکھنے کو مل رہا ہے یہ پہلے صرف ایک احتجاج تھا جو مارچ ٢٠١١ میں سامنے آیا جب لوگ جمہوریت کی مانگ لے کر گھروں سے نکلے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ احتجاج وسیع ہوتا گیا۔ احتجاج نے تب خونی رنگ میں ڈھلنا شروع کر دیا جب حکومتی فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے احتجاج کرنے والوں پہ گولیاں برسانی شروع کر دیں۔ ردِ عمل میں عوام بھی تشدد کی راہ پہ چل نکلی اور ملک میں بغاوت سر اٹھانے لگی۔ جسے مزید طاقت شامی فوج میں تقسیم نے فراہم کی۔ فوج کا ایک حصہ الگ ہو کر باغیوں کے ساتھ جا ملا اور یوں ملک خانہ جنگی میں مبتلا ہو گیا۔ اگلے ایک دو برس میں عراق و افغانستان میں مصروفِ کار شدت پسند تنظیموں خصوصاً القاعدہ کے جنگجو بھی شام کا رخ کرنے لگے اور یوں شام میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں میں خاطر خواہ اضافہ ہونے لگا۔ خانہ جنگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کردوں نے بھی عسکری کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ایسے عالم میں سعودی عرب اور ایران کی جانب سے شام میں مداخلت کا آغاز ہوا۔ سعودی عرب نے جہاں ایک طرف باغی گروہوں کے لیے وسائل کی فراہمی کے اسباب کیے وہیں ایران نے شامی حکومت کو باغیوں کے خلاف ہر قسم کی مالی اور افرادی قوت فراہم کی۔ ٢٠١٣ میں شام میں بشارالاسد کی جانب سے باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات سامنے آئے جس کا عالمی سطح پہ بہت چرچا رہا اور یہیں سے امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں کو شام میں دخل اندازی کا راستہ مل گیا۔

امریکہ اور اس کے ہم نواؤں کی جانب سے مسلسل بشارالاسد کی حکومت کے خلاف بیانات اور پالیسیاں سامنے آنے لگیں۔ امریکہ اور سعودی عرب نے باہم مل کر باغیوں کو مالی و عسکری مدد فراہم کرنا شروع کر دی۔ یہی باغی جن میں عراق و افغانستان سے القاعدہ کے لوگ بھی شامل ہو چکے تھے اور جو امریکہ و سعوودی عرب کے تعاون کے ساتھ شامی فوج کے خلاف لڑ رہے تھے۔ انہی میں سے ایک گروہ ٢٠١٤ میں الگ ہوا جس نے داعش کے نام سے اپنی پہچان بنا لی اور باغی گروہوں سے لڑائی شروع کر دی۔ داعش نے ساتھ ہی عراق اور شام کے کافی حصے میں خلافت کا اعلان کر دیا۔ گویا امریکہ نے جہاں سعودیہ کے ساتھ مل کر شامی حکومت کے خلاف باغیوں کی مدد کی وہیں دنیا کو ایک اور بڑے دہشت گرد گروہ کا تحفہ بھی دے دیا جو خلافت کے اعلان کے ساتھ بہت جلد ہی خود سعودی عرب کے نظامِ شاہی کے لیے خطرہ کی علامت بن گیا۔ اب امریکی پالیسی نے نیا رخ اختیار کیا اور امریکی جہاز داعش کے ٹھکانوں پہ بمباری کرنے لگے لیکن ساتھ ہی ساتھ امریکہ نے کردوں اور دیگر باغیوں کی حمایت بھی جاری رکھی اور یوں کردوں کی طاقت میں اضافہ ہوتا گیا۔ کردوں کی بڑھتی ہوئی طاقت ترکی کے لیے بھی کسی خطرے سے کم نہیں تھی کیونکہ کردوں کی جنگی حکمت عملی کردستان کے قیام کے لیے تھی اور کردستان کے قیام کی صورت میں ترکی کو بھی اپنے ایک بڑے حصہ سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا۔ ٢٠١٥ میں ایسا وقت پڑا کہ ترکی بھی براہِ راست اس جنگ میں شریک ہو گیا اور ترکی فضائیہ نے کردوں پہ بمباری شروع کر دی۔ شام کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال میں بشارالاسد نے روس سے مدد کی درخواست کی اور یوں روس بھی اس جنگ کا حصہ بن گیا۔

روسی افواج کی مدد سے شامی افواج نے باغیوں کے قبضہ سے کئی علاقے واپس لینے میں کامیاب ہوئے۔ تاحال بشارالاسد تمام ملک میں اپنی حکومت بحال کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن دن بدن شام میں موجود مختلف ممالک کی پالیسیاں مختلف روپ اختیار کر رہی ہیں۔ ایک جانب شامی حکومت کو ایران اور روس کی حمایت حاصل ہے تو دوسری جانب ترک حکومت کی جانب سے بھی شام کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی بنیادی وجہ وہ امداد ہے جو کرد جنگجو روس سے حاصل کر رہے ہیں۔ شام میں مصروفِ کار باغی گروہوں اور عالمی قوتوں کا نظام اتنا گنجلک ہے کہ لڑنے والوں کی دو گروہوں میں تقسیم آسان نہیں۔ باغی جہاں ایک جانب حکومت مخالف محاذ کھولے بیٹھے ہیں وہیں ان کی آپسی جنگ بھی جاری ہے۔ امریکہ اور عرب جہاں ترکوں کے اتحادی ہیںوہیں ترکوں کے مخالف کردوں کو بھی حمایت فراہم کر رہے ہیں۔ داعش کے وسائل پہ بھی بہت سے سوال اٹھتے ہیں۔ لیکن اس سارے معاملے میں سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہو رہا ہے۔ باغی حملہ کرتے ہیں تو عوام مرتی ہے۔ شامی یا غیر ملکی فوج بمباری کرتی ہے تو بھی عوام مرتی ہے۔ موجودہ حالات میں اگر بشارالاسد کو منظرنامہ سے ہٹا بھی دیا جائے تو شام کے حالات اس نہج پہ پہنچ چکے ہیں کہ یہاں خانہ جنگی پہ گرفت پانا آسان نہ ہو گا اور باغی گروہوں کی سرکوبی اور عوامی حکومت کی تشکیل میں ایک طویل وقت درکار ہو گا اور شاید زندگی کو واپس لوٹنے میں دہائیاں لگیں گی۔ لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ جنگ یہاں رکنے والی نہیں بلکہ یہ شام کی حدود سے باہر نکل کر دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گی اور ایسے میں ترکی، اردن، اسرائیل، ایران اور سعودی عرب خصوصاً متاثر ہوں گے۔

 Kashif Butt
Kashif Butt

تحریر : کاشف بٹ
mkbutt2000@gmail.com

Share this:
Tags:
government interests power problem rebels Syria اقتدار باغیوں حکومت شام طاقت مسئلہ مفادات
Sajid Masih
Previous Post ساجد مسیح کے ساتھ انصاف کیا جائے
Next Post شام: 10 روز سے جاری بمباری میں بچوں سمیت 560 شہری جاں بحق
Syria Bombing

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close