
دمشق (جیوڈیسک) شام کی سیکیورٹی فورسز نے رہائشی عمارتوں پرحملہ کیا، جس میں 6 افراد ہلاک اور7 زخمی ہو گئے۔ شامی فورسز نے قصبہ ہابت میں رہائشی عمارتوں پر ہیلی کاپٹر سے دھماکا خیز مواد برسایا۔
جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک اور7 زخمی ہو گئے۔حملے میں کچھ گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا۔
