
دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر حلب میں ایک جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 20 اہلکار اور چودہ باغی ہلاک ہو گئے۔ جھڑپ شہر میں ائیر فورس انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پر باغیوں کے حملے کے بعد شروع ہوئی۔
یہ حملہ ایک سرنگ میں زور دار بم دھماکے کے ساتھ شروع ہوا۔ حملے کا ہدف خفیہ ادارے کے دفاتر تھے۔
