
دمشق (جیوڈیسک) شام کے علاقے سرمدا میں مہاجرین کے کیمپ پر فضائی حملے میں 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر حملے کے بعد لگنے والی آگ بجھائی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
