
دمشق (جیوڈیسک) آپریشن لبنانی سرحد کے قریب واقع الزبدانی میں کیا جا رہا ہے۔
شام میں کام کرنے والی برطانوی تنظیم کے مطابق تازہ کارروائی میں شامی فضائیہ نے الزبدانی پر پندرہ حملے کیے۔ جن میں باغیوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب آپریشن کے جواب میں باغیوں نے دمشق کے نواحی علاقوں میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
