
بنگلور (جیوڈیسک) بنگلور نظام شمسی کے دو سیاروں نے جدید ترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج کو ماموں بنا دیا۔ انڈین سورمے زہرہ اور مشتری کو چینی ڈرون سمجھ کر چھ ماہ تک نگرانی کرتے رہے۔ بھارتی فلم وقت کے اس گانے کے دوران ہیرو اپنی زہرہ کو دیکھ کر حواس سے بیگا نہ ہوا یا نہیں لیکن لداخ میں چینی سرحد پر سیارہ زہرہ کی غیر معمولی تابناکی نے بھارتی سورماں کے ہوش ضرور اڑا دیئے۔
زہرہ کے ساتھ ساتھ مشتری نے بھی انڈین آرمی کو ہوشیار باش کر دیا۔ معمول سے زیادہ واضح اور روشن سیاروں کو دیکھتے ہی وائر لیس شور مچانے لگے اور ٹھکا ٹھک رپورٹیں بڑوں تک پہنچنے لگیں۔ دونوں سیارے چھ ماہ تک بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے۔ فوجی انہیں چین کے ڈرون طیارے سمجھ بیٹھے یہی نہیں بلکہ افسران کو ان سیاروں کی جانب سے دو سو انتیس بار بھارتی سرحد کی خلاف ورزی کی رپورٹ بھی کر ڈالی۔ چھ ماہ کی نگرانی کے بعد اصل راز آشکار ہوا تو چاق و چوبند سورمے اپنا سا منہ لیکر رہ گئے۔
