
سلہٹ (جیوڈیسک) بنگلادیش میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کوالی فائنگ راونڈ میں گروپ بی کے میچ میں زمبابوے نے ہالینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے ہرادیا۔
سلہٹ ڈویژنل اسٹیڈیم میں ہوئے میچ میں ہالینڈ کی ابتدائی چار وکٹیں 35 رنز پر گر گئیں، ٹرینٹ کوپر کے 72 رنز نے ڈچ ٹیم کو سنبھال لیا، ہالینڈ نے پانچ وکٹ پر 140 رنز اسکور کیے۔ جواب میں برینڈن ٹیلر کے 49 اور مساکڈزا کے 43 رنز نے زمبابوے کو جیت کی راہ پر گامزن کیا۔ آخری گیند پر ووسی سبانڈا نے چھکا لگا کر زمبابوے کو ہدف تک پہنچا دیا۔
