Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاشا کے سفر نامے

August 26, 2019 0 1 min read
Tahir Anwar Pasha
Tahir Anwar Pasha
Tahir Anwar Pasha

تحریر : روہیل اکبر

طاہر انوار پاشا صاحب نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد دو عدد سفر نامے لکھ مارے ازبکستان اور ترکی میں پاشا دونوں ہی لاجواب ہیں وہ اس لیے کہ بچپن کے بعد میں نے آج تک کوئی کتاب ایسی نہیں پڑھی جسے ختم کیے بغیر چھوڑا ہواور ان دونوں کتابوں کا کمال دیکھیں کہ پڑھنے کے بعد مجھے ساہیوال میں گذرا ہوا ایک ایک پل یاد آگیاجہاں ایک گول چکر بھی ہے جسکے درمیان میں ایک خوبصورت مسجد اور مسجد کے مین دروازے کے باہر میرے ہی ایک کلاس فیلو افضل کے والد کی مٹھائی کی دوکان حمید سویٹ ہوا کرتی تھی جہاں شائد آجکل بیکری بن چکی ہے اور مسجد کے خطیب امام پیر منظور احمد شاہ صاحب تھے ( اس تحریر کے دوران ہی ساہیوال کے ایک دوست محمود سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ پیر منظور احمد شاہ صاحب فانی دنیا سے ابدی دنیا کی طرف کوچ فرماگئے اناللہ واناعلیہ راجیعون بہت نیک انسان اور اللہ کے ولی تھے )جن سے مسجد کی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر انکے حجرہ میں شرف ملاقات اور دعائیں حاصل کرنے کے بعد دوست کی دوکان سے مفت میں مٹھائی وغیرہ کھاکر گولچکر لائبریری سے مظہر کلیم ایم اے کی عمران سیریز کرایہ پر لیکر گھر کی راہ لیتا اور جہاں وقت ملتا اسے پڑھنے کا موقعہ ہاتھ سے ضائع نہ کرتا تھا کیونکہ وہ ابھی سکول کا زمانہ تھا اور رسالے پڑھنے پر سخت پابندی ہوتی تھی مگر نہ جانے کیا نشہ تھا اس عمران سیریز میں کہ اسے پڑھے بغیر چین ہی نہیں آتا تھا۔

ایک دن یا دو دن میں وہ پورا رسالہ ختم ہو جاتا تھا اور اس رسالے کو پڑھتے ہوئے میں خود کو عمران ہی سمجھ رہا ہوتا تھا مدت ہوئے رسالوں اور کتابوں سے منہ موڑے ہوئے اگر کبھی کوئی کتاب شروع بھی کرلی تو اسے ختم کرنے میں ہفتے لگ گئے مگر طاہر انوار پاشا کی دونوں کتابیں مجھے پھر عمران سیریز کے دور میں واپس لے گئی جنہیں ختم کیے بغیر میں نے بھی نہیں چھوڑا کیونکہ انہیں لکھا اس انداز سے ہے کہ پڑھنے والا خود انہی جگہوں پر اپنے آپ کو محسوس کرتا ہے دونوں کتابوں کے مصنف جناب طاہر انوار پاشا پولیس سے بطور ایڈیشنل آئی جی ریٹائر ہوئے ہیں اور پولیس والوں سے میری آج تک نہیں بنی اگر کوئی دوست پولیس میں آبھی گیا تو میرا تعلق ختم ہوجاتا تھا مجھے ہمیشہ کالی وردی سے نفرت ہی رہی نہ کبھی ان سے اپنا کوئی کام پڑا اور نہ ہی کسی دوست کی سفارش کی کیونکہ ہمارے نظام میں خرابی کی اصل جڑ یہی محکمہ ہے جہاں انکی کوئی عزت ہوتی ہے اور نہ ہی انکے ہاں عوام کی کوئی عزت کی جاتی ہے آج اگر ہمارے معاشرے میں منشیات عام ہوچکی ہیں تو اسکی ذمہ داری بلا شبہ اسی محکمہ پر عائد ہوتی ہے۔

غریب کی شلوار قمیض اتار کر اسے الٹا لٹکایا جاتا ہے تو اسکے پیچھے یہی کالی وردی ہوتی تھی جاگیر دار ،سرمایہ دار اور وڈیرے قاتل ،ڈکیت اور رسہ گیر کو تھانے میں ابو جی کا درجہ دیا جاتا ہے تو اسکے پیچھے بھی یہی کالی وردی ہوتی تھی یہی وجہ ہے کہ اسی کالی وردی کے پیچھے چھپی نفرت کو کم کرنے کے لیے پچھلی حکومت نے اسکا رنگ تبدیل کردیا مگر اندر چھپے ہوئے بھیڑے کو کون تبدیل کرے ؟ مگر پولیس کے اندر چند ایک ہی شخصیات ہیںجن سے میں آج بھی ملتے ہوئے سکون محسوس کرتا ہوں جن سے ملاقات ختم ہونے سے پہلے اگلی ملاقات کا اشتیاق رہتا ہے ان میں طاہر انوار پاشا صاحب سر فہرست ہیں دوسرے نمبر پر اسراراحمد صاحب ہیں کیونکہ وہ بھی پولیس والے نہیں لگتے جب وہ ایڈیشنل آئی جی ہوا کرتے تھے اس وقت انکے دفتر میں اکثر گلوکار برادری کے لوگوں سے ملاقات ہو جاتی اور گھنٹوں بیٹھنے کے بعد بھی ایک تشنگی سی باقی رہتی تھی میرے والد مرحوم غفور علی چوہدری میری پیدائش سے قبل ہڑپہ کے ایک قصبہ مرادکے کاٹھیہ میں سکول ٹیچر ہوا کرتے تھے اور وہیں پر انکے ہونہار شاگرجناب حافظ وریام علی صاحب اور مہر غلام فرید کاٹھیہ صاحب بھی ہواکرتے تھے جو والد صاحب کی خصوصی کاوشوں سے اپنی اگلی تعلیم مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

والد صاحب کی ٹراسفر ساہیوال میں ہوگئی جہاں ریٹائر منٹ کے بعد انہوں ایک پائپ فیکٹری لگا لی مگر زندگی نے وفا نہ کی اور وہ22نومبر1982بروز بدھ کی صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے اور میں اس وقت گورنمنٹ پرائمری سکول جے برانچ(گوجر احاطہ ) میں تیسری جماعت کا طالبعلم تھااور ابو کے انہی ہونہار شاگرودں حافظ وریام صاحب ،مہر غلام فرید کاٹھیہ صاحب، مہر محمد شفیع کاٹھیہ ایڈوکیٹ صاحب، انکی بیگم اور چوہدری صدیق صاحب نے جس پیار، محبت اور خلوص کی ہم بہن بھائیوں پر چھاﺅں کیے رکھی وہ ناقابل یقین اور ناقابل فراموش ہے غلام فرید کاٹھیہ صاحب بعدمیں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے اور وزیر مملکت بھی رہے جبکہ حافظ وریام صاحب گورنمنٹ کالج ساہیوال میں لیکچرر اور پھر پروفیسر بن کر ریٹائر ہوئے اور وہ بھی دنیا سے چلے گئے اللہ تعالی کروٹ کروٹ انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے (آمین) 1990-94 میں گورنمنٹ کالج ساہیوال میں جب پڑھا کرتا تھا تو دن میں ایک بار لازمی حافظ صاحب سے ملاقات ہوجاتی تھی اورپھر جس پیار اور محبت سے وہ میری آوارہ گردی پر ڈانٹا کرتے تھے وہ آج بھی یاد ہے اور گھر پر مجھے پڑھانے کے لیے ضرور بلاتے میں جب بھی طارق بن زیاد کالونی انکے گھر پڑھنے جاتا تو اور بھی لڑکے پڑھنے آئے ہوتے تھے مجھے حافظ صاحب اپنے بہت ہی پڑھاکو بیٹھے غفار بھائی کے حوالے کردیتے تھے جو انتہائی پیار اور محبت سے مجھے ایف اے کی انگلش کی تیاری کروایا کرتے تھے اور جب میں بی اے میں ہوگیا تو پھرحافظ صاحب کبھی کبھی مجھے شوکت بھائی کے حوالے کر دیا کرتے تھے جو آجکل محکمہ پولیس میں ڈی آئی جی ہیں اور غفار بھائی ساہیوال میں ہی ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کر رہے ہیںشوکت عباس سے رشتہ بہت ہی پیاراور محبت والا ہے اور جب وہ پولیس میں آگئے تو ایک بار میں ان سے ملنے پتوکی گیا تو چائے کے آنے سے پہلے ہی میں نے اجازت چاہی تو مذاق میں انہوں نے کہا کہ پولیس سے ڈر لگتا ہے کیا بیٹھو ابھی اسرار صاحب کے بعد شوکت عباس صاحب ایسے پولیس والے ہیں جن سے بار بار ملنے کو دل کرتا ہے۔

انکے بعد خرم شکور صاحب ہیں جن سے میری پہلی ملاقات ساہیوال میں ہی ہوئی تھی جب وہ اے ایس پی تھے وہ بھی پولیس والے کم لگتے تھے جن سے پیار محبت کا رشتہ آج تک قائم ہے انکے علاوہ میں کسی اور کو نہیں جانتا نہ کبھی کسی کے پاس گیا ہوں نہ جانے کو دل کرتا ہے مگر طاہر انوار پاشا صاحب سے ایک بار ملنے کے بعد بھی دل کرتا ہے کہ ان سے دوبارہ ملاقات جلد ہو کیونکہ وہ پولیس میں رہتے ہوئے بھی پولیس والے نہیں لگتے تھے اصل میں انکے اندر ایک حساس اور محبت بھرا دل دھڑکتا ہے اور رہی سہی کسر اس لکھاری نے پوری کردی جو انکے اندر چھپا بیٹھا تھا جو انکی ریٹائرمنٹ کے بعد کھل کر سامنے آگیا یہ انکی دو کتابوں ازبکستان اور ترکی میں پاشا کا ہی کمال ہے کہ مجھے اپنا بچپن اور بچپن کا گذرا ہوا ایک ایک پل یاد کروادیا کیونکہ جب میں نے ان دونوں کتابوں کو پڑھنا شروع کیا تو پھر ختم کیے بغیر نہیں چھوڑا انکے لفظوں کی مالا میں اپنے گلے میں لٹکائے کبھی افراسیاب ٹرین سے 30ہزار سم میں آلو کے چپس خرید رہا تھا تو کبھی آرک قلعہ کے نقش ونگار میں کھو کر افراسیاب کی بیٹی کے عشق کی داستان کو کسی فلم کی طرح پردہ سکرین پر دیکھ رہا تھا اور خاص کر وہاں بیٹھ کر پاشا صاحب نے ملتان کی جو یاد تازہ کردی وہ بھی ایک داستان ہے کیونکہ مجھے ملتان میں گذرا ہو وقت بھی یاد آگیا مگر نہیں لکھوں گا کیونکہ جگہ کم ہے خاص کر ازبکستان کے پورے سفر نامہ کو پڑھتے ہوئے مجھے ایسا محسوس ہوا کہ بخارا کلچرل شو ،مقبرہ امیر تیمور ،مزار حضرت امام بخاری ،افرسیاب کے کھنڈرات اور میوزیم ،افسانوی پراسرارعشرت خانہ ،بابری ہاﺅس اور جامی مدرسہ کی سیر کرتے وقت دل آرام میرے ہی ساتھ ساتھ رہی یہ مصنف کا کمال ہے کہ اس نے اتنی خوبصورتی سے الفاظ کا چناﺅ کیا کہ پڑھنے والاحیرت کا مجسمہ خوبصورت اشیا ءکو اپنے اردگرد ہی محسوس کرتا ہے۔

جبکہ کھانے کی ٹیبل پر ڈانس اور تھرکتے جسم سے نکلنے والے سانس کا لمس مجھے اپنے سانسوں سے ملتا ہوا محسوس ہونے لگا تھااسی طرح پاشا صاحب کا دوسرا سفر نامہ ترکی میں پاشا بھی کسی حیرت سے کم نہیں ہے اور اپنی ایک صفت کا اظہار انہوں نے ائر پورٹ پر ہی کردیا کہ باغیانہ خیال اصل میں یہی انکا باغی پن تھا جسکی بدولت وہ پولیس والے ہوتے ہوئے بھی پولیس والے نہیں لگتے اور انہوں نے اپنے اندر کے لکھاری کو مرنے نہیں دیا وہ لکھاری جو بچپن سے انکے ساتھ تھا کالج کے میگزین میں ساتھ تھا اور اب قدم سے قدم ملا کر دنیا کی سیر کروا رہا ہے ترکی میں پاشا جب میں پڑھ رہا تھا تو بہت سی جگہوں پر مجھے اپنے ساتھ بہت سی وابستہ یادیں بھی یاد آئی جو میں نے کالم کی لمبائی کی وجہ سے نہیں لکھی مگر ایک یاد مجھے مجبور کررہی کے یہ لازمی لکھوں پاشا صاحب نے درویش رقص میں لکھا کہ مولانا روم کے مزار پر درویش رقص صرف آرٹ کے طور پر سرکاری سرپرستی یا تحریری اجازت سے ہی کیا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان میں جہاں اور جب آپکا دل کرے آپ دھمال ڈال سکتے ہیں آج سے کوئی چار سال قبل میرا ایک دوست افتخار اخلاقی مجھے بابا نوری بوری سرکار کے عرس پر شیخوپرہ روڈ پر لے گیا وہاں جب محفل اپنے عروج پر پہنچی تو سبھی دھمال ڈال رہے تھے۔

مجھے چونکہ ناچ گانا نہیں آتا اس لیے ان چیزوں سے ہمیشہ دور ہی رہا ہوں مگر افتخار اخلاقی نے میرا ہاتھ تھاما اور مجھے بھی پنڈال میں کھینچ لیا ابھی ایک دو الٹے سیدھے ہاتھ ہی چلائے تھے کہ مجھے اپنی پینٹ کی پچھلی جیب خالی خالی سی محسوس ہوئی جب ہاتھ لگا کر دیکھا تو کوئی ملنگ دھمال ڈالتے ڈالتے میری جیب پر ہی ہاتھ صاف کرگیا جسکے بعد سے لیکر آج تک میں نے توبہ کرلی اور ترکی میں خوامخواہ کی دھمال پر پابندی ایک اچھا فیصلہ ہے جبکہ طاہر انوار پاشا نے اردغان کے دور اقتدار کو جس سنہری انداز میں پیش کیا وہ بھی قابل تعریف ہے کہ انکے دور میں یونیورسٹیوں کی تعداد دگنی ہوگئی اور ہمارے ہاں ایک بھی یونیورسٹی کا اضافہ نہیں ہوا الغرض سفر کے شوقین افراد کے لیے یہ دونوں کتابیں کسی بھی طرح ایک گائیڈ سے کم نہیں ہیں جنہیں پڑھ کر اچھی خاصی رہنمائی لی جاسکتی ہے اور جو میرے جیسے کبھی گھر سے نہیں نکلے وہ بھی باہر کے ملکوں کی سیروتفریح کا بھر پور مزالے سکتے ہیں رہی بات طاہر انوار پاشا صاحب کی وہ خود بھی پیارے اور پیار کرنے والے ہیں انکی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ہر جگہ پر اپنی بیگم کو اپنے ساتھ ہی رکھا جو گھر والوں کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ نہیں کرتا وہ دنیا میں کسی کے ساتھ بھی کوئی الٹی سیدھی حرکت نہیں کرسکتا اور یہی خوبی انکی سبھی خوبیوں پر بھاری ہے کہ وہ سچا اور حقیقی پیارکرتے اور بانٹتے ہیں ایسا شخص ہزاروں میں ایک ہوتا ہے۔

Rohail Akbar
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Tags:
books Rohail Akbar societies Uzbekistan ازبکستان کتاب معاشرے
Mustafa Kamal
Previous Post مصطفیٰ کمال نے کراچی کی صفائی کیلئے منصوبہ پیش کر دیا
Next Post ایٹمی طاقت کی دوڑ!
Nuclear Weapons

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close