
لاہور (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لندن سے وطن واپسی پر مداحوں ، عقیدت مندوں اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری دی۔
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ طاہر القادری داتا دربار حاضری کے بعد ریلی کی شکل میں ہی اپنے گھر ماڈل ٹاون روانہ ہوں گے۔
