تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) موجودہ حالات میں تمام اختلافات بھلا کر فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، چیف ا ف ا رمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ پی پی بائیس پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انکا مز ید کہنا تھا کہ دہشت گر دی کیخلا ف ہما ری سوچ کو نا تو کسی سیا سی جما عت اور نہ ہی کسی مسلک کی نما ئند گی کر نی چا ہیے ۔ صر ف ایک پا کستا نی ہو نے کے نا طے ملکی مفاد میں پا ک فو ج کے ہا تھ مضبو ط کر نے چا ہئیں ۔ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے چیف ا ف آ رمی سٹا ف جنر ل راحیل شر یف کے اقداما ت کو بھی سر اہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ شہر میں بغیر نمبر پلیٹس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی بھر مار کے ساتھ ساتھ کم عمر موٹر سائیکل اور کار ڈرائیورز نے ٹریفک کے مسائل کو مزید سنگین بنا دیا،ٹر یفک کو کنٹرول کر نے والے ادارے انکے خلا ف کا روائی کر نے سے قا صر ،شہر یو ں نے حکا م با لا سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کم عمر نوجوانوں کی موٹر سائیکل پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ معمول بن چکا ہے جس سے ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ شہر کے سماجی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ والدین اور بالخصوص اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کم عمر بچے سرکاری اور پرائیوٹ سکولز میں موٹر سائیکلوں پر آتے ہیں ۔ ان حلقوں نے سکولوں کی انتظامیہ کو بھی اس سلسلے میں سختی کر نے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ شہر یو ں نے حکا م با لا سے بھی مطا لبہ کیا ہے کہ کم عمر ڈرائیور اور بغیر رجسٹر یشن مو ٹر سا ئیکلو ں گا ڑیو ں کے خلا ف قا نو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے تا کہ حا دثا ت اور جر ائم میں کمی ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ اند رون شہر گند گی کے ڈھیر لگ گئے ،خا کروب کئی کئی دن محلو ں کا رخ بھی نہیں کر تے ،عوامی مشکلا ت میں دن بد ن اضا فہ ہو نے لگا ،شہر یو ں نے ڈی سی او چکو ال اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سے مطا لبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ شہر کی صفا ئی اور تجا وز ما فیا سے چھٹکا را دلا یا جا ئے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ شہر کی حا لت دن بد ن ابتر ہو تی جا رہی ہے ،گلیا ں ونا لیا ں ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا رہیںکچھ علاقوں میں صفائی کا فقدان پیدا ہو گیا ہے ، اور خاکروب کئی کئی دن صفائی کیلئے نہیں آتے ،جس کی وجہ سے نالیاں ابلی پڑی ہیں اور پانی سڑکوں پر آ رہا ہے۔محلہ اعوان ا با د،فا روق ا باد ،محمد ا باد ،محلہ جھا ٹلہ ،نزد الممتاز ہسپتا ل والا محلہ سمیت دیگر کئی محلے ہیں جن میں کئی دن صفا ئی نہیں ہو تی اور گند گی سے محلو ں میں خطر نا ک بیما ریا ں پھیلنے کا خد شہ ہے ۔شہر یو ں کے مطا بق ٹی ایم کے حکا م کو آ گا ہ کیا جا تا ہے لیکن کو ئی شنو ائی نہیں ہو رہی ہے ۔تجا وز ما فیا نے بھی راہ گیر وں کی زند گیا ں اجیر ن کر رکھی ہیں جس کے خلا ف عملہ کا روائی کر نے سے قا صر ہے ۔شہر یو ں نے ڈی سی او چکو ال اور اے سی تلہ گنگ سے مطا لبہ کیا ہے کہ شہر کی صفا ئی کے نظا م کو درست کیا جا ئے اور تجا وز ما فیا سے نجا ت دلوا کر ہما ری دادرسی کی جا ئے۔


