تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) واٹر سپلائی کے گھریلو کمرشل کنکشن میں ٹی ایم اے کی مبینہ سے 200گنا اضافے پر عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک ظفر اقبال ۔کریانہ مرچنٹس ،ایوی ایشن کے صدر شیخ امتیاز حیدر اور تلہ گنگ کے سینئر صحافی ایم افضل اعوان نے اے سی تلہ گنگ تنویر الرحمن سے ملاقات کی اور واٹر سپلائی کی حالیہ اضافے پر عوام میںپائی جانے والی بے چینی اور تشویش سے انہیں آگاہ کیا اور درخواست کی کہ ہر سال 10%کے حساب سے اضافہ کیا جائے ۔ایک دم 200%اضافہ کرنا سراسر عوام سے زیادتی اور ناانصافی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے وعدہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں نظر ثانی کے لیے ڈی سی اوچکوال سے بات کریں گے ۔تجارتی تنظیموں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ حتمی فیصلہ ہونے تک پانی کے بل جمع نہ کرائیں جبکہ کچھ شہریوں نے اس یکطرفہ فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) تلہ گنگ ٹی ایم او اور تحصیلدار کا مین بازار اور مسا فروں کیلئے کھلے گئے ہو ٹلو ں پر چھا پے ،ہو ٹلو ں میں مسا فر کم اور مقا می افراد کی مو ج مستی زیادہ، تین ہو ٹلو ں پر 25ہزار جر ما نے اور منا فع خو روں اور سر کا ری لسٹ ا ویز اں نہ کر نے پر 26ہزار جر ما نے کیے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ٹی ایم او ملک خلیل ا حمد نیئر اپنے دفتر سے نکل کر تحصیلد ار خا لد سٹی کے ہمر اہ اور ایس ایچ او سٹی اشر ف گو ند ل کی مد د سے مین بازار اور مسا فر وں کیلئے کھلی گئی ہو ٹلو ں پر چھا پے ما رے جس کے نتیجے میں مسا فروں ہو ٹلو ں پر مقامی افراد کی تعداد زیا دہ ہو نے کی وجہ سے مین میا نوالی روڈ اور جھو لے لا ل ہو ٹل کے ما لکا ن کو تحصلیدار خا لد سٹی نے مبلغ پند رہ ہزار جبکہ بسم اللہ ہو ٹل پر ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر دس ہزار جر ما نہ کیا جبکہ مین بازار میں سر کا ری ریٹ لسٹ ا ویز اں نہ کر نے اور زائد قیمت وصول کر نے پر سبز ی فروش کو 26ہزار روپے جر ما نے کیے ۔ہد ایت کی کہ ا ئند ہ جر ما نے کے سا تھ مقد ما ت بھی درج ہو ں گے۔

