Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کھڑاک پہ کھڑاک

April 27, 2014 0 1 min read
Riffat Mazhar
Pakistan
Pakistan

یوں تو پاکستان میں ہر روز چھوٹے موٹے کھڑاک ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن بعض کھڑاک ایسے ہوتے ہیں جن کی گونج دیر تلک سنائی دیتی رہتی ہے، جیسے معروف اینکر اور قلم کار حامد میر پر قاتلانہ حملہ جس میں اُنہوں نے موت کو تو شکست دے دی لیکن مخالفین اور ناقدین کی زبانوں پہ لگے قفل بھی کھل گئے ۔الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر الزامات کا طوفان بپا ہے اور نیوز چینلز باہم دست و گریباں ۔ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ اہلِ صحافت کے ہاں بہت ”ایکا” ہے لیکن اِس لڑائی نے عیاں کر دیا کہ ہمارے یہ ”اصلی تے وَڈے” حکمران بھی اُسی” نفسا نفسی” کا شکار ہیں جس میں کبھی ہمارے جمہوری حکمران ہوا کرتے تھے ۔90 کی دہائی میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ بھی ایک دوسرے کو ”سکیورٹی رِسک” قرار دیا کرتے تھے لیکن ”مارشل لائی رَگڑے” نے اُنہیں اتنی عقل ضرور عطا کر دی کہ اب اُن کے ہاں وہ بھی خالص ،سَچے اور سُچے محب ِ وطن قرار پائے جو اربوں کھربوں ڈکار گئے۔

دوسرا کھڑاک حامد میر کے بھائی عامر میر نے ISI کے چیف جنرل ظہیر الاسلام پر براہِ راست الزام لگا کر کر دیا ۔عامر میر تو الزام لگا کر چُپ ہو رہے لیکن نیوز چینلز پر ایسا ”دھوم دھڑکا” شروع ہوا جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا ۔اِس دھوم دھڑکے میں کسی نے نہ تو پنجابی طالبان کے اِس بیان کو لفٹ کرائی کہ وہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور نہ ہی مہمند ایجنسی کے امیر عمر خراسانی کو ، جس نے کہا ”اِس طرح تو ہوتا ہے ، اِس طرح کے کاموں میں ” ۔البتہ ہمارے وزیرِ اعظم صاحب نے اِس شور و غُل سے پریشان ہو کر فوری طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا اور حملہ آوروں کی اطلاع دینے والے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان بھی۔ سندھ حکومت بھی لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہو گئی ۔ اُس نے پچاس لاکھ انعام کے ساتھ چار پانچ ایجنسیوں پر مشتمل ایسی تفتیشی ٹیم مقرر کر دی جس میں ISI بھی شامل ہے ۔اُدھر ہمارے خواجہ آصف سیالکوٹی نے ISI کی شکایت پر پیمرا کو پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کی بندش کا لکھ کر ایسا کھڑاک کر دیا جس نے بڑے بڑوں کی ”بولتی” بند کر دی۔

ایک کھڑاک اُس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم صاحب حامد میر کی عیادت کے لیے آغا خاں ہسپتال جا پہنچے اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ISI ہیڈ کوارٹر ۔تب پاکستان کے سارے بزرجمہر ، افلاطون اور ارسطو ایک ہی” سُر” میں یہ راگ الاپنے لگے کہ چونکہ وزیرِ اعظم صاحب حامد میر کی عیادت کے لیے گئے جسے افواجِ پاکستان نے پسند نہیں کیا اِس لیے ردِ عمل کے طور پر جنرل راحیل شریف ISI ہیڈ کوارٹر چلے گئے تاکہ حکومت کو اپنی نا پسندیدگی کا واضح پیغام دیا جا سکے ۔کیا ہمارے اُڑتی چڑیا کے پَر گِن لینے والے میڈیا کو اتنا بھی نہیں پتہ تھا کہ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف دونوں کے ”وِزٹ” پہلے سے طے شُدہ تھے ؟۔بہرحال وزیرِ اعظم صاحب نے گوادر جا کر ایسا کھڑاک کیا کہ سبھی بزرجمہروں کے مُنہ لٹک گئے ۔اُنہوں نے میڈیا کو مخاطب کرکے کہا ”میرے بائیں جانب آرمی چیف اور دائیں طرف وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ہیں اور ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور اُسے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ایک میز پر بیٹھے تھے۔

اِس سے پہلے جب وزیرِ اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے پی این ایس کَرم ایئر بیس پر پہنچے تو چیف آف آرمی سٹاف اُن کے استقبال کے لیے موجود تھے ۔وزیرِ اعظم صاحب نے تو سول اور عسکری اداروں میں تصادم کروا کر اپنی ”آڑھت” چمکانے والوں کو واضح پیغام دے دیا لیکن اگرمیاں صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ ”افلاطونی دانشور” اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں گے تو یہ اُن کی خام خیالی ہے ۔آج بھی ٹکٹ نہ ملنے کا متواتر ”سیاپا” کرنے والے دانشور نے لال حویلی والے کی طرح، اپنے کالم میںاداروں کے تصادم کا رونا ہی رویا ہے ۔شاید یہ کوئی” نفسیاتی کجی” ہوجو اُنہیں ہر پَل بے کَل رکھتی ہے۔پرویز مشرف کو تو پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتبار نہیں لیکن حکومت اِس ”عظیم دانشور” کا تو نفسیاتی علاج کروا ہی سکتی ہے ۔تو کیا حکمران اپنے ”سابق ساتھی” کی دِگر گوں حالت پر غور فرمائیں گے؟۔

Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

کھڑاک تو پرویز مشرف صاحب نے اسلام آباد سے کراچی ”ہجرت”فرما کر بھی کیا لیکن یہ کھڑاک حامد میر پر قاتلانہ حملے کے شور میں دَب کر محض ایک چھوٹی سی ”کھڑاکی” بَن کر رہ گیا ۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حامد میر پر حملہ کروایا ہی اِ س لیے گیا کہ اُس کے شور میں پرویز مشرف صاحب کا معاملہ دَب جائے اور وہ چپکے سے کھسک لیں لیکن ایسا ہوا نہیں اور ہو بھی نہیں سکتا تھا کیونکہ سندھ حکومت خوب جانتی ہے کہ جب مرکز میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو اُس وقت ریمنڈ ڈیوس کو چپکے سے ”فرار” کروا کر سارا بوجھ نواز لیگ کی پنجاب حکومت پر ڈال دیا گیا اور مرکزی حکومت پنجاب کی بے بسی پر ”چَسکے” لیتی رہی۔

اب اگر پرویز مشرف سندھ سے فرار ہو کر کسی دوسرے ملک سدھار جاتے ہیں تو سارا بوجھ سندھ حکومت پر آن پڑے گا جو اُسے کسی بھی صورت قبول نہیں ۔ویسے ”میثاقِ جمہوریت” کا تقاضہ تو یہی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس اگر پنجاب سے گیا تھا تو پرویز مشرف کو سندھ ہی سے جانا چاہیے لیکن”بے اصولی”تو پیپلز پارٹی کے خمیر میں ہے اِس لیے ایسا ہونا ممکن نہیں۔

اب منظور وسان صاحب لاکھ کہیں کہ اُن کے ”خواب” کے مطابق پرویز مشرف دس دِنوں کے اندر پاکستان سے چلے جائیں گے ، ہمیں یقین نہیں ۔ویسے بھی وسان صاحب کے خوابوں کی تعبیر ہمیشہ اُلٹ ہی ہوتی ہے۔

ویسے تو ایک کھڑاک ایم کیو ایم نے بھی سندھ حکومت میں شمولیت اختیار کرکے کر دیا لیکن ہم اسے دَر خورِ اعتناء نہیں سمجھتے کیونکہ ایم کیو ایم کی ”آنیاں جانیاں” تو لگی ہی رہتی ہیں ۔اُس نے پہلے مرکزی حکومت میں شمولیت کی بھرپور کوشش کی اور اسی حوالے سے وہ سندھ حکومت پر گرجتی برستی بھی رہی لیکن میاں برادران آجکل کسی کو کَم کَم ہی ”گھاس” ڈالتے ہیں اِس لیے چار و ناچار ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت پر اکتفا کر لیا ۔ویسے ہمیں یقین ہے کہ اگر کبھی ”خُدا نخواستہ” نواز لیگ کو ایم کیو ایم کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ سندھ حکومت کو داغِ مفارقت دینے میں ایک لمحے کی دیر بھی نہیں لگائے گی۔

ہم نے پہلے کبھی الطاف بھائی کے ”کھڑاکوں” کو کوئی اہمیت دی ہے ، نہ اب دینے کو تیار ہیں البتہ تحریکِ طالبان نے جنگ بندی کا خاتمہ کرکے ضرور کھڑاک کرنے کی کوشش کی ۔اُنہوں نے ہمارے چار جوان شہید کیے تو ہم نے اُن کے چالیس ”پھَڑکا ” دیئے ۔اب طالبان مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور اُن کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کہتے ہیں کہ ”ہم تو مائل بہ کَرم ہیں ، کوئی سائل ہی نہیں ”۔ایک کھڑاک تحریکِ انصاف بھی 11 مئی کو کرنے جا رہی ہے ۔محترم خاں صاحب نے کہہ دیا کہ 11 مئی کو شروع ہونے والی تحریک کا کوئی ”اَنت” نہیں ۔شاہ محمود کہتے ہیں کہ اُن کی ”سونامی”سب کچھ بہا لے جائے گی۔

اِس دفعہ سونامی کو ڈاکٹر طاہر القادری کی آشیرباد بھی حاصل ہے اور وہ بھی کیل کانٹے سے لیس ہو کر کینیڈا سے پاکستان آنے ہی والے ہیں۔ہم تو خوش ہیں کہ خوب ”ہلّا گُلّا” ہو گا اور ہمیں اپنے کالموں کا پیٹ بھرنے کے لیے ڈھیروں ڈھیر مواد میسر ہو گالیکن خطرہ ہے تو صرف ایک بات کا کہ کہیں سونامی اپنا رُخ پھیر کر تحریکِ انصاف کے ساتھ ہمارے مُرشد ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی بہا نہ لے جائے ۔سمجھ سے بالا تَر ہے کہ آخر تحریکِ انصاف اور ہمارے ”مُرشد” کو آخر شدید گرمی اور شدید سردی میں ہی ”کھڑاک” کرنے کی کیوں سوجھتی ہے؟۔کیا ”سونامیوں” اور ”مریدین” کا امتحاں مقصود ہے؟۔

Riffat Mazhar
Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
democracy government Punjab Sindh taliban پنجاب جمہوریت حکومت سندھ طالبان
Vladimir
Previous Post روسی صدر پوتن دنیا کی 100 باوقار ترین شخصیات کی فہرست میں شامل
Next Post اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی حامد میر پر حملے کی پرزور مذمت
Mohsin Akhtar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close