
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کے اسلام آباد کچہری حملے سے لاتعلقی کے اظہار سے مطمئن نہیں۔ طالبان کو واقعے کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ حکومت کامذاکراتی عمل چل رہا ہے، طالبان کی جانب سے اسلام آباد کچری میں حملے کا اعلان لاتعلقی کافی نہیں، اس دہشت گردی کی مذمت بھی ہونی چاہیے۔
