Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

طالبان کی کابل میں پر امن فتح

August 16, 2021 0 1 min read
Taliban
 Taliban
Taliban

تحریر : نسیم الحق زاہدی

مجاہد اسلام سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل حمید گل مرحوم فرمایا تھا ” جب تاریخ رقم ہوگی تو لکھا جائے گا کہ آئی ایس آئی نے امریکہ کی مدد سے روس کو شکست دی اور پھر لکھا جائے گا کہ آئی ایس آئی نے امریکہ کے ذریعے ہی امریکہ کو شکست دیدی ”۔ آج دو دہائیوں بعد فاتح افغانستان ، مجاہد اسلام جنرل حمید گل مرحوم کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی اور دنیا کی سپر پاور کہلوانے والا امریکہ افغان سر زمین سے دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوا۔ بلاشبہ افغان طالبان اور امریکہ کے مابین طے پایا جانے والا امن معاہدہ جری و بہادر ، غیورجذبہ جہاد سے لبریز افغانی طالبان اور پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کا مر ہون منت ہے کہ قبل ازیں اسی خطے میں اس وقت کی ایک بڑی طاقت سوویت یونین کا تکبر اور غرور خاک میں ملا دیا گیا تھا ۔آج 20 سال بعدجدید ٹیکنالوجی و مہلک جنگی ہتھیاروں سے لیس اقوام عالم کی نمبر ون عسکری و فوجی قوت کو سنگلاخ چٹانوں اور پہاڑوں میں دھول چٹوا دی۔

شکست خودہ امریکا جو 40 نیٹواتحادی فوجوں کے ساتھ مل کر بھی افغانستان کو تورا بورہ بنا کر بھی کامیاب نہ ہو سکا۔یہ وہی امریکہ ہے جس نے نائن الیون کا بہانہ بنا کر ایک مفلوک الحال غریب ملک کو تر نوالہ سمجھ کر ہضم کرنا چاہا اور نام نہاد دہشت گردی کی جنگ کو جواز بنا کرنہتے و مظلوم شہریوں کوبربریت کا نشانہ بناڈالا ۔ ان افغانی شہریوں پر مدر بموں سے بمباری کرتے ہوئے تباہی اور بربادی کے ہولناک مناظر دہرائے گئے۔ افسوس دنیا کی تمام قوموں کے محافظ اور ان کے حقوق کی پاسداری کرنے والے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے بھی ظلم ڈھانے میں پورا پورا ساتھ دیا ۔نائن الیون کے بعد نام نہاد سپر پاور نے افغانستان پر فوجی چڑھائی کردی اور ظلم و برریت کی انتہا کرتے ہوئے طالبان کا بڑے پیمانے پر قتل کیا گیا ۔ ہزاروں سلاخوں کے پچھے دھکیل دئے گئے اور گونتا ناموبے جیسے عقوبت خانوں میں امریکہ کے خلاف جہاد کرنے والوں پر وحشت و درندگی کی تمام حدیں پار کر دیں۔

آج وہی طالبان ہیں جنہیںجب کابل سے نکالا جارہاتھا تو بمباری، گرفتاری اور طرح طرح کے مظالم کرکے نکالا گیااور آج طالبان کتنی امن پسندی کیساتھ 20 سال بعد امن اور صلح کے پیغام کے ساتھ کابل میں داخل ہوئے ہیں۔ طالبان نے کابل کو بزور طاقت فتح نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے کابل کا کنٹرول حاصل کیا۔ امارات اسلامی کے اعلامیہ میں طالبان کو کابل کے دروازوں پر کھڑے رہ کر اندر جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی جبکہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے طالبان نے اعلان کیا جو بھی اپنی غلطی تسلیم کر کے ہتھیار ڈال دے گا اسکے لیے عام معافی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فورسز کے انخلاء کے بعد افغانستان میں طالبان کے قبضوں میں مزید تیزی آگئی تھی۔قبل ازیں روس کی شکست کے بعد جہادی گروپوں میں بدگمانیاں پیدا کر آپس میں لڑا دیا گیا تھا بعدازاںطالبان نے پورے ملک میں ملا عمر کی کمان میں امن کے سفید جھنڈے لہراتے ہوئے افغانستان کی خانہ جنگی ختم کی۔ اسلامی روایات کے مطابق سپریم کمانڈرملا عمر کو امیر المومنین تسلیم کرتے ہوئے ہوئے اسلامی امارت کی بنیاد رکھی تھی۔ جسے پاکستان، سعودی عرب اور کویت نے تسلیم کیا۔

طالبان ملک میں امن و امان قائم کیاوار لارڈز سے اسلحہ واپس لیا، پوست کی کاشت ختم کی اپنے پڑو سی ملکوں سے اچھے تعلوقات قائم کیے۔بیرون ملک کہیں بھی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہوئے۔ جن طالبان کو اشرف غنی خونخوار کہہ رہاتھا اسی خطاب کے دوران طالبان کی حاکمیت میں جینے والے لوگ صوبہ ہرات میں طالبان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ ترجمان طالبان کے مطابق ہمارا کسی سے انتقام لینے کا ارادہ نہیں، اقتدار پرامن طریقے سے منتقل کیا جائے گا، سب کودعوت دیتے ہیں، آئیں مل کر افغانستان کی خدمت کریں۔افغان فوج کی تعداد ڈھائی سے تین لاکھ بتائی جاتی ہے۔ افغان طالبان بمشکل ایک لاکھ ہوں گے۔اپنی کم تعداد کے باوجود وہ جیت رہے ہیں اور رفتار بھی بہت تیز ہے۔۔ اشرف غنی کی افغان حکومت اپنی نااہلی، کرپشن اور بدترین گورننس کی وجہ سے عوام اور افغان فوج میں مقبولیت نہیں رکھتی۔ طالبان کا بڑا کارنامہ افغانستان میںاثر رکھنے والے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا ہے۔

طالبان دور حکومت میں ایران ان کا شدید مخالف رہا۔ اب طالبان اور ایران میں کئی برسوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ایران کے علاوہ روس، چین، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان وغیرہ کے ساتھ طالبان کے تعلقات بہتر ہیں، ان میں سے کسی ملک نے طالبان کی مخالفت نہیں کی۔ بہترین جنگی حکمت عملی طالبان کی بہت عمدہ ، جامع اور جارحانہ جنگی حکمت عملی نے بھی بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بیک وقت کئی محاذ کھولے اور ملک کے شمال ، جنوب، مشرق اور مغرب میں حملے کر کے افغان فوج کے فوکس کو منتشر کیا۔ تیزی کے ساتھ اہم سڑکوں پر قبضہ کیا، سپلائی لائن کاٹ دی اور غیر معمولی سرعت کے ساتھ افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی روٹس پر کنٹرول سنبھالا اور سرحدوں پر اپنے دستے تعینات کر دئیے تاکہ باہر سے افغان حکومت کو فوجی مدد نہ مل سکے۔ یہ بہت ہی اعلیٰ حکمت عملی تھی، اس نے افغان حکومت کی آپشنز محدود کر دیں اور بھارت جیسے ملک کو بے بسی سے تلملانے پر مجبور کر دیا۔امریکی ماہرین نے افغان فوج کی ٹریننگ پر بہت پیسہ اور وقت خرچ کیا، لوگ صرف تنخواہ کی خاطر نوکر ہوئے، اس لئے مشکل وقت میں وہ بھاگ نکلے۔ تخار اوردیگر شمالی صوبوں میں فتح شمالی افغانستان میں نو صوبے ہیں۔ شمال مشرق میں بدخشاں، بغلان، قندوز اور تخار ہیں۔ ان چاروں صوبوں کے دارالحکومت پر قبضہ ہوچکا ہے۔

بدخشان کا دارالحکومت فیض آباد ، بغلان کا دارالحکومت پل خمری ، قندوز کا دارالحکومت قندوز اور تخار کے دارالحکومت تعلقان پر بھی طالبان کا کنٹرول مکمل ہوچکا ہے۔ ان صوبوں کے بیشتر اضلاع بھی طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔۔ بلخ صوبے کے بیشتر اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے۔ فاریاب جو ترکمانستان کی سرحد سے ملتا ہے، اس کے بھی کئی اضلاع پر کنٹرول کر لیاگیا ہے۔ یوں شمالی افغانستان پر طالبان کا نوے سے پچانوے فیصد قبضہ مکمل ہوچکا ہے۔طالبان کی جانب سے کابل فتح کرنے کے بعد صوبائی دارالحکومتوں کی فتوحات کا آغاز افراتفری کے خاتمے اور ملک میں امن قائم کرنے کی طرف ایک اچھا قدم ہے۔اللہ تعالی کی مدد اور فتح شدہ صوبوں کے عوام کے تعاون سے مجاہدین بغیر کسی فوجی مزاحمت کے نیمروز ، جوزجان ، سرپل ، تخار ، قندوز اور سمنگان صوبوں کے دارالحکومتوں کو فتح کرنے اور وہاں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ان صوبائی دارالحکومتوں کو بغیر جنگ کے فتح کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ کابل حکومت اب عوامی حمایت کھو چکی ہے اور افغان فورسز کرپٹ حکومت کی بقاء کے لیے خود کو قربان کرنا نہیں چاہتیں۔لیکن کابل حکومت کے جنگ پسند عناصر نہیں چاہتے کہ ان صوبائی دارالحکومتوں کے لوگ امن کی نعمت سے مالا مال ہوں اور چند دن امن و امان کے سائے میں گزاریں۔اس نے زرنج اور قندوز جیسے گنجان آباد شہروں پر بمباری کی جس سے وہاں رہنے والے لوگوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔

دراصل افغانستان سے قابض قوتوں کے انخلا کے بعد پرامن،آباد اور خوشحال افغانستان اورافغانوں کی خواہش کے عین مطابق ایک صاف ستھرا اورسچا اسلامی نظام کا نفاذ استعماری قوتوںکے لیئے قابل برداشت نہیں ہے ۔ دنیا کو طالبان سے سے بدظن وبدگمان کرنے کے لئے طرح طرح کی کوششیں کی گئیں ، قتل و غارت کی جھوٹی ویڈیو وائرل کی گئیں ، غلام عالمی میڈیا پروپیگنڈہ میں مصروف رہا کہ ہمسایہ ممالک اور اندرون ملک کے لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اوریہ کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں نوے کی دہائی کی طرح تشدد پھوٹ پڑیگاخانہ جنگی شروع ہوجائے گی اورلاکھوں لوگ ملک سے ہجرت کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔عالم اسلام اورقوم کو قوی امید ہے کہ امریکی انخلا اور مجاہدین کی حالیہ بڑی کامیا بیوں سے افغانستان میں جنگ بند ہوکر40 سالہ بحران کا خاتمہ ہوجائے گا ،اورافغانوں کی خواہش کے عین مطابق ایک صاف ستھرا اورسچا اسلامی نظام دوبارہ نافذہوجائے گا۔ آنے والا افغانستان آزاد، خودمختار، پرامن،آباد معاشی اور سیاسی لحاظ سے ترقی یافتہ اور خوشحال افغانستان ہوگا۔یہ امر واقعہ ہے کہ بھارت اب تک افغان سرزمین کے ذریعے ہی پاکستان کی سلامتی کیخلاف اپنی سازشیں بروئے کار لاتا رہا ہے جس کیلئے اسے کابل انتظامیہ کی مکمل معاونت حاصل رہی ہے۔

آج کٹھ پتلی افغان صدر اشرف غنی دم دبا کر بھاگ گیا جبکہ اس سے قبل طالبان کو شراکت اقتدار کی پیشکش کر رہا تھا وہیں وہ امریکہ کو مطمن کرنے کی کوشش میں ناکام رہا اور بھارتی ایماء پر پاکستان کیخلاف بھی بلیم گیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھا کچھ بعید نہیں کہ وہ فرار ہوتے ہوئے بھارت کو افغانستان کے راستے اپنے جاسوس اور تربیت یافتہ دہشت گرد پاکستان میں داخل کرنے کی کھلی چھوٹ دے گیا ہو اس لئے ہمیں پاک افغان سرحد کی پہلے سے بھی زیادہ کڑی نگرانی کی ضرورت ہے۔ اسی طرح اب عالمی برادری کو بھی افغانستان کے راستے سے علاقائی اور عالمی بدامنی کے امکانات کے تدارک کی خصوصی تدابیر کرنا ہوں گی۔اس خطے میں امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کو بہرصورت نکیل ڈالنے کی ضرورت پڑیگی بصورت دیگر بھارتی توسیع پسندانہ عزائم اور اس کیلئے امریکی سرپرستی پورے خطے اور پوری دنیا کا امن و امان برباد کر سکتی ہے۔ ہم نے افغان جنگ میں امریکی فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ادا کرکے بہت نقصانات اٹھائے ہیں چنانچہ مزید نقصانات کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔ آج چین’ ترکی’ ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت خطے کے ممالک کے مفادات افغانستان کے امن کے ساتھ وابستہ ہیں اس لئے خطے کے یہ ممالک ہماری قومی خارجہ پالیسی کا محور ہونے چاہئیں۔ اگر ہم اسی تناظر میں علاقائی طاقت کا توازن درست کرنے میں معاون بنتے ہیں تو اس سے دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں بھی مدد مل سکتی ہے چنانچہ یہ مرحلہ ہمارے لئے نازک بھی ہے اور اہم بھی۔ ہمیں ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے تقاضوں کی بہرصورت پاسداری کرنی ہے۔

Naseem Ul Haq Zahidi
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Tags:
afghanistan america kabul Peace taliban terrorism victory افغانستان امریکہ امن دہشت گردی طالبان فتح کابل
UAE Bridal Award
Previous Post یو اے ای برائیڈل ایوارڈ
Next Post حسین ابن علی
Hazrat Imam Hussein

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close